آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی کرکٹ ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری فتح

انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں اتوار کو انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر and محمد صہیب

  1. کفر ٹوٹا خدا خدا کر کہ, آسٹریلیا 12 اوورز میں 53/0

    آسٹریلیا نے آخر کار جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تین کی اوسط کو بہتر بنایا ہے۔ فنچ اور وارنر اب کھل کر کھیل رہے ہیں۔

  2. بریکنگ, مہنگا ترین اوور

    آسٹریلوی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنانے کے لیے پانڈیا کا انتخاب کیا ہے۔ ان کے دوسرے اوور میں فنچ اور وارنر نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بنائے۔

  3. آسٹریلیا کی اننگز کا پہلا چھکا

    ایرن فنچ بھی جارحانہ انداز اپنانے لگے اور پانڈیا کو سکویر لیگ باؤنڈری پر شاندار چھکا مار دیا۔ یہ آسٹریلیا کی اننگز کا پہلا چھکا ہے۔

  4. پانچ اوورز بعد پہلا چوکا

    353 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ سست روی کا شکار ہے اور اب بعد پانڈیا کو وارنر نے سکویر لیگ پر چوکا مارا ہے۔

  5. بھونیشور کمار کی نپی تلی بولنگ

  6. پہلی تبدیلی، بمرا کی جگہ گیند پانڈیا کے ہاتھ میں, آسٹریلیا آٹھ اوورز میں 24/0

    انڈین کپتان نے آٹھویں اوور میں ہی بولنگ میں پہلی تبدیلی کی ہے اور جسپریت بمرا کی جگہ گیند ہاردک پانڈیا کو تھما دی ہے جنھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز ہی دیے ہیں

  7. آسٹریلوی اوپنرز کی انتہائی سست رفتار بلے بازی, آسٹریلیا سات اوورز میں 19/0

    353 رنز کا بڑا ہدف سامنے ہے مگر آسٹریلوی بلے بازوں نے ابتدائی سات اوورز میں تین رن سے بھی کم کی اوسط سے سکور کیا ہے۔ وارنر نے اب سے کچھ دیر پہلے 14 گیندوں کے بعد ایک رن بنایا ہے۔

  8. اس نیلے سمندر میں کوئی پیلی شرٹ دکھائی دیتی ہے؟

  9. سلپ فیلڈر جلدی کیوں ہٹا لیے؟

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کے مطابق انڈیا نے سلپ فیلڈر بہت جلدی ہٹا لیے ہیں اور انڈین بولر سیدھی گیندیں کر رہے ہیں۔

  10. کوہلی وارنر کی قسمت پر حیران

  11. بھونیشور کمار کی نپی تلی بولنگ, آسٹریلیا پانچ اوورز میں 18/0

    آسٹریلوی بلے باز جہاں ایک اینڈ سے جسپریت بمرا کی بولنگ پر شاٹس کھیل رہے ہیں وہیں دوسرے اینڈ نے بھونیشور کمار نے انھیں باندھ کر رکھا ہوا ہے۔

    بھونیشور نے اب تک اپنے تین اوورز میں صرف چھ رنز دیے ہیں

  12. وارنر کی توجہ بمرا پر, آسٹریلیا 4 اوورز میں 16/0

    ایسا لگ رہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے جسپریت بمرا کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انھوں نے بمرا کے دوسرے اوور میں بھی ایک چوکا لگایا ہے

  13. ’پہلے ہی کرکٹ میں بولر ہونا مشکل ہے‘

  14. آسٹریلیا 10/0

    انڈیا کی طرح آسٹریلیا کے اوپنرز نے بھی اننگز کے آغاز میں محتاط انداز اپنایا ہے اور تین اوورز میں صرف 10 رنز ہی بنے ہیں۔

  15. وارنر کا پہلا چوکا, آسٹریلیا دو اوورز میں 8/0

    ڈیوڈ وارنر نے آؤٹ ہونے سے بال بال بچنے کے بعد اسی اوور میں جسپریت بمرا کو چوکا لگا کر دباؤ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

    بمرا انڈیا کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ وہ آسٹریلوی فاسٹ بولروں کے برعکس کیا اپنی ٹیم کو آغاز میں بریک تھرو دلوا پاتے ہیں یا نہیں۔

  16. وارنر بال بال بچ گئے

    ایک مرتبہ پھر گیند بیلز پر لگی لیکن بیلز گرنے سے انکاری رہیں۔ جسپریت بمرا نے اپنے پہلے ہی اوور وکٹ حاصل کرنے کے بہت قریب تھے جب گیند وارنر کے بلے سے ٹکرا کر وکٹوں پر تو لگی لیکن بیلز نہ گریں۔

  17. فنچ اور وارنر اگر چل گئے تو آسٹریلیا کی ’بلے بلے‘

    آسٹریلیا کو 353 رنز کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں ایک اچھا آغاز درکار ہے۔ ان کے دونوں اوپنر، ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرن فنچ جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہیں، اور اگر یہ کریز پر جم جائیں تو ان کے سامنے کوئی ہدف بڑا نہیں ہوتا۔

  18. 353 رنز کا ہدف، آسٹریلوی اننگز کا آغاز

    اوول میں وقفے کے بعد آسٹریلیا نے انڈیا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز شروع کر دی ہے۔ 353 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کریز پر آئے ہیں اور پہلے اوور میں تین رن بنا لیے ہیں۔

  19. کمنز سب سے کفایتی، سٹائنس سب سے کامیاب بولر, انڈیا 352/5

    آسٹریلیا کے بولرز میں پیٹ کمنز سب سے کفایتی جبکہ سٹائنس سب سے کامیاب بولر رہے۔

    کمنز نے ایک ایسے میچ میں جہاں انڈیا نے سات رنز کی اوسط سے سکور کیا صرف ساڑھے پانچ رنز فی اوور کی اوسط سے رن دیے اور ایک وکٹ بھی لی۔

    سٹائنس کو ان کی دونوں وکٹیں اننگز کے آخری اوور میں اس وقت ملیں جب آسٹریلیا کے نقطۂ نظر سے بہت دیر ہو چکی تھی

  20. بریکنگ, انڈیا 50 اوورز میں 352 رنز بنانے میں کامیاب, ٹاپ آرڈر کی عمدہ کارکردگی

    اس میچ میں انڈیا کے پانچ وکٹوں پر 352 رنز آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی ورلڈ کپ میچ میں بننے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

    انڈیا کے ٹاپ آرڈر نے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بنائیں۔

    انڈین اوپنرز نے انڈیا کو 127 رنز کا شاندار آغاز دیا۔ شکھر دھون نے 117 اور روہت شرما نے 57 رنز بنائے جبکہ وراٹ کوہلی 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ان کے علاوہ ہاردک پانڈیا کے جارحانہ 48 رنز نے بھی انڈیا کو اس بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔