آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی کرکٹ ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری فتح

انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں اتوار کو انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر and محمد صہیب

  1. سٹارک کی اٹیک میں واپسی

    وکٹ لینے میں ناکامی کے بعد آسٹریلوی کپتان ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں اپنے سب سے کامیاب بولر مچل سٹارک کو واپس لے آئے ہیں۔

  2. ’آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ میں کسی نے 300رنز نہیں بنائے‘

    نہ آج تک کبھی آسٹریلیا کے خلاف کسی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بنائے ہیں اور نہ ہی کبھی آسٹریلیا نے سنہ 1999 کے ورلڈکپ کے بعد ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئی میچ ہارا ہے۔

  3. بریکنگ, شکھر دھون کی نصف سنچری

    آسٹریلوی بولروں نے اگرچہ آغاز میں اچھی گیند کی ہے لیکن وہ اپنی ٹیم کو وکٹ دلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ اسی اثنا میں شکھر دھون نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی 28ویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ 53 گیندوں پر مشتمل ان کی یہ اننگز سات چوکوں سے مزین تھی۔

  4. بریکنگ, میچ کا پہلا چھکا روہت شرما کے نام, انڈیا 17 اوورز میں 90/0

    پانی کے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور روہت شرما نے وقفے کے بعد پہلے ہی اوور میں کولٹرنائل کو میچ کا پہلا چھکا لگا دیا ہے

  5. انڈیا 81/0, 16 اوورز کا کھیل مکمل، میچ میں پانی کا وقفہ

  6. سرحد پار بھی ورات کوہلی کے مداح موجود

    وراٹ کوہلی کے مداحوں کے لیے سرحد کی کوئی قید نہیں۔ ثبوت ہے لاہور کی سڑکوں پر موجود یہ مداح جو پاکستان کی یونیفارم پر وراٹ کا نام اور شرٹ نمبر لکھوائے گھوم رہا ہے۔

  7. انڈیا 75/0, روہت شرما 31، شکھر دھون 41

    15 اوورز کے اختتام پر انڈیا کی رن بنانے کی اوسط پانچ رنز فی اوورز تک پہنچ گئی ہے اور آسٹریلیا کو اب جلد از جلد ایک بریک تھرو کی تلاش ہے۔

  8. تندولکر اپنی ٹیم کی کاکردگی پر شاداں

  9. انڈیا 69/0, روہت شرما 30، شکھر دھون 36

    14 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور اب انڈین بلے بازوں نے نسبتاً تیز کھیلنا شروع کیا ہے۔ انڈین اننگز کے دوران اب تک سات چوکے لگ چکے ہیں مگر شائقین کو پہلے چھکے کا انتظار ابھی بھی ہے۔

  10. روہت شرما کے آسٹریلیا کے خلاف 2000 رنز مکمل

    روہت شرما ورلڈ کپ 2019 میں انڈیا کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف بھی ان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔

    انھوں نے اپنے کریئر میں آسٹریلیا کے خلاف 61.87 کی اوسط سے 2000 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔

    انھوں نے اپنا پہلا سب سے بڑا انفرادی سکور بھی آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا جب انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنگلور میں 209 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

  11. دھون، روہت شراکت کا راز

    انگینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ کیونکہ دھون اور روہت نے اتنی دفعہ ایک ساتھ بیٹنگ کی ہے تو ان کا آپس میں رابطہ بہت مضبوط ہے۔ یہ صرف سر ہلاتے ہیں اور رن کے لیے بھاگ پڑتے ہیں اور اس طرح بہت ساری سنگلز لیتے رہتے ہیں۔

  12. دوسرے اینڈ سے گیند زیمپا کے ہاتھ میں, انڈیا 12 اوورز میں 55/0

    گلین میکسویل کو پچ سے ملنے والی مدد کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے دوسرے اینڈ سے بھی سپنر لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور گیند ایڈم ریمپا کو ملی ہے لیکن انھیں پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے چوکا لگا دیا۔

    یہ اننگز میں ان کا پہلا چوکا ہے۔ اسی اوور میں شکھر نے بھی ایک چوکا لگایا اور یوں انڈیا نے زیمپا کے پہلے اوور میں 11 رنز بٹورے۔

  13. اب آسٹریلوی سپنرز کی باری, انڈیا 44/0

    آسٹریلیا نے فاسٹ بولرز کے بعد اب سپنرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور گیند 11ویں اوور کے لیے گلین میکسویل کو دی گئی ہے جنھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف 3 رنز ہی دیے ہیں

  14. مداح ہو تو ایسا!

    سچن تندولکر کا یہ مداح ہر اس میدان میں جاتا تھا جہاں وہ کھیل رہے ہوتے تھے، لیکن آج جب تندولکر صرف میچ دیکھنےآئے ہیں تب بھی یہ میدان میں موجود ہے۔

  15. انڈین اننگز کے دس اوور مکمل, انڈیا 41/0

    کولٹرنائل نے پہلے اوور میں 14 رنز دینے کے بعد دوسرا اوور بہت بہتر کیا ہے اور صرف دو رنز ہی دیے ہیں۔

    شکھر دھون مسلسل ان کی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش میں دکھائی دیے لیکن آسٹریلوی کپتان نے فیلڈ اس کے مطابق ہی سیٹ کی ہوئی ہے۔

  16. پیٹ کمنز کی کفایتی بولنگ, انڈیا 9 اوورز میں 39/0

    آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے کوٹے کے نصف یعنی پانچ اوورز مکمل کر لیے ہیں اور ان میں انھوں نے تین رنز فی اوور کی شرح سے صرف 15 رنز ہی دیے ہیں۔

  17. سچن تندولکر بھی اوول میں موجود

  18. ُآسٹریلیا کے خلاف انڈیا کی سب سے بڑی شراکت

    روہت شرما اور شکھر دھون کو آسٹریلیا کے خلاف انڈیا کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

    اس سال موہالی میں کھیلتے ہوئے دونوں نے 193 رنز کی شراکت قائم کی تھی لیکن کرکٹ انفو کے مطابق اس شراکت کے علاوہ دونوں نے سات اننگز میں 13.3 کی اوسط سے صرف 93 رنز ہی بنائے ہیں۔

  19. آسٹریلوی بولنگ میں تبدیلی، شکھر کے تین چوکے, انڈیا 8 اوورز میں 36/0

    آسٹریلیا کی جانب سے بولنگ میں پہلی تبدیلی کی گئی ہے اور مچل سٹارک کی جگہ نیتھن کولٹر نائل کو لایا گیا ہے تاہم شکھر دھون نے اس تبدیلی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے پہلے اوور میں تین چوکے لگا دیے ہیں۔

    کولٹر نائل نے اپنے پہلے اوور میں 14 رنز دیے ہیں

  20. ’پچ پر وقت گزاریں تو یہ بیٹنگ کے لیے سازگار ہو گی‘

    انگلینڈ کے سابق سپنر فل ٹفنل میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہی کہ پچ میں باؤنس کم ہے لیکن یہ بیٹنگ کے لیے اس وقت سازگار ہو گی جب اس پر تھوڑا وقت گزارا جائے گا۔