ویسٹ انڈیز کی پاکستان پر سات وکٹوں سے فتح

12ویں کرکٹ ورلڈ کپ میں جمعے کو ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو بظاہر ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، عابد حسین، دانش حسین

  1. کرس گیل کے دو چھکے!!

    سال 2018 کے شروع سے لے کر اب تک کرس گیل نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ (63) چھکے لگائے ہیں۔ .

    کرس گیل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. ویسٹ انڈیز 12/0 دو اوورز مکمل, کرس گیل نو رنز، شائے ہوپ دو رنز

    حسن علی نے پاکستان کی جانب سے دوسرا اوور کرایا جس میں کرس گیل نے دو چوکے لگائے جس میں ایک ان کے بلے کے اوپری حصے کو چھوتے ہوئے کیپر سرفراز کے پاس سے چلا گیا۔

  3. بریکنگ, ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز

    106 رنز کے ہدف کے دفاع کے لیے پاکستانی ٹیم فیلڈنگ کے لیے میدان میں آ چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ اور کرس گیل نے اننگز شروع کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر پہلا اوور کروا رہے ہیں

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. پاکستانی کرکٹ پر فاتحہ

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس سے مایوس ایک دل جلے شائق نے شاعری کا سہارا لے لیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. گذشتہ دس سال میں ٹرینٹ برج پر سب سے کم سکور, 2009 میں ناٹنگھم شائر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی

    گذشتہ دس برسوں میں ٹرینٹ برج کے میدان پر کھیلے گئے لسٹ اے کے میچوں میں پاکستان کے 105 رنز اس گراؤنڈ پر سب سے کم سکور ہے۔ اس سے قبل 2009 میں ناٹنگھم شائر کی ٹیم 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

  6. 1992 کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ میں سب سے کم سکور

    • 1992 - 74 بمقابلہ انگلینڈ
    • 2019 - 105بمقابلہ ویسٹ انڈیز
    • 1999 - 132 بمقابلہ آسٹریلیا
    • 2007 - 132 بمقابلہ آئرلینڈ
    • 2003 - 134 بمقابلہ انگلینڈ
  7. آصف علی کو باہر کیوں بٹھایا؟

    تجزیہ کار عثمان سمیع الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کیسے آصف علی کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. بریکنگ, سات بلے بازوں کا سکور ڈبل فگرز میں بھی نہ جا سکا

    پاکستان کی جانب سے 105 رنز کے مجموعے میں سب سے بڑا حصہ فخر زمان اور بابر اعظم نے 22، 22 رنز بنا کر ڈالا جبکہ سات پاکستانی ایسے تھے جن کا سکور 10 رنز تک بھی نہ پہنچ سکا

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. ’سفر 125 منٹ، پاکستانی اننگز 111 منٹ ‘

    ساج صادق نے پاکستان کی اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے ’ مجھے کرکٹ گراؤنڈ تک پہنچنے میں 125 منٹ لگے اور پاکستان کی اننگز 111 منٹ کی تھی۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. ویسٹ انڈیز کا بولنگ کارڈ, اوشین تھامس سب سے کامیاب بولر

    • شیلڈن کاٹرل: 1-0-18-4
    • جیسن ہولڈر: 3-0-42-5
    • آندرے رسل: 2-1-4-3
    • کارلوس بریتھویٹ: 0-0-14-4
    • اوشین تھامس: 4-0-27-5.4
    جیسن ہولڈر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. ’پاکستان شارٹ گیند کھیلنے پر محنت نہیں کر رہا‘

    آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے ’یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہو گا کہ پاکستانی ٹیم شارٹ گیند کھیلنے پر محنت نہیں کر رہی ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. بریکنگ, پاکستانی اننگز 105 رنز پر سمٹ گئی

    ورلڈ کپ 2019 میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی بلے باز ناکام رہے ہیں اور پوری ٹیم 22ویں اوور میں صرف 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر اوشین تھامس نے اپنی کرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی ہی۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  13. اور پاکستان کی سنچری ہو گئی, پاکستان 103/9

  14. ’کم ان بوائز 100 رنز تو بنا لو‘

    ساج صادق نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے ’ ٹرینٹ برج میں پاکستانی شائقین کی جانب سے طنزیہ صدائیں سنائی دے رہی ہیں ’ کم ان بوائز 100 رنز تو بنا لو۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. وہاب ریاض کا چھکا

    سات اوور کے وقفے کے بعد پاکستانی بلے باز گیند کو باؤنڈری کے پار بھیجنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہاب ریاض نے یہ چھکا ہولڈر کو لگایا۔

  16. سابق انڈین کرکٹر کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

    انڈیا کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے ’ ڈیئر پاکستان جلدی سے اپنے بیک فٹ پلے پر محنت کریں۔۔۔ دنیا دیکھ رہی ہے۔۔۔ آپ اس ورلڈ کپ سے کچھ حاصل نہیں کر سکیں گے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. بریکنگ, کیا پاکستان 100 رنز بنا پائے گا؟, پاکستان 84/9

    پاکستان کی آخری جوڑی اس وقت کریز پر ہے اور 100 رنز کے مجموعے تک پہنچنے کے لیے اب بھی 16 رنز درکار ہیں۔ ہر زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ کیا پاکستان 100 رنز بنا پائے گا

  18. صرف چار اوورز میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ, 62 پر تین وکٹ سے گر گر پاکستان کا سکور 81 پر آٹھ وکٹ

    جب 14ویں اوور کا آغاز ہوا تو پاکستان کا سکور 62 رنز تھا اور بابر اعظم کریز پر بڑے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے۔ لگ رہا تھا کہ شاید وہ ایک لمبی اننگز کھیل پائیں گے۔ لیکن صرف چار اوورز میں پاکستان کی وکٹوں کی لائن لگ گئی اور 62 پر بابر، 75 پر سرفراز، 77 پر عماد، 78 پر شاداب اور 81 پر حسن علی آؤٹ ہوئے۔

  19. ہولڈر کی تیسری وکٹ، حسن علی بھی پویلین میں واپس, پاکستان 81/8

    حسن علی بھی شارٹ گیند کا شکار ہوئے اور اٹھتی ہوئی گیند کو پل کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بیٹ کے نچلے حصے سے لگ کر مڈ آف پر گئی جہاں شیلڈن کوٹریل نے آسان کیچ لے کر انھیں پویلین واپس بھیج دیا۔

  20. ’ویسٹ انڈیز کا انتہائی مؤثر پلان‘

    پاکستان کی ایک کے بعد ایک گرتی وکٹ پر ساج صادق نے ٹوئٹر پر لکھا ’ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف ویسٹ انڈین بولرز کی منصوبہ بندی سادہ لیکن انتہائی مؤثر ہے۔‘