اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 3 کی فاتح

کراچی میں پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، ذیشان علی

  1. کراچی کا موسم اور سٹیڈیم کا ماحول دونوں گرم

    پی ایس ایل

    لاہور کے برعکس کراچی میں بارش کا تو کوئی امکان نہیں لیکن درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم کا تماشائیوں کا جوش موسم سے کہیں زیادہ گرم ہے۔

  2. ’جاں لڑانے کو سارے آئے یہاں‘

    معروف پاکستانی بینڈ سٹرنگز نے اپنی پرفارمنس سے نیشنل سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. آئمہ بیگ بھی پی ایس ایل کے سٹیج پر

    حال ہی میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھانے والی آئمہ بیگ بھی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں موجود ہیں اور انھوں نے بھی اس اختتامی تقریب میں پرفارم کیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. ’کراچی میں آیا فائنل‘

    پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے بھی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پرفارم کیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. ’کتنا ہے دم‘

    فرحان سعید بھی تقریب میں اپنی گلوکاری کا جادو دکھانے آئے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. پی ایس ایل تھری کی اختتامی تقریب جاری

    پی ایس ایل

    ،تصویر کا ذریعہPSL

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں اختتامی تقریب جاری ہے جس میں شہزاد رائے اور آئمہ بیگ سمیت پاکستان کے نامی گرامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

  7. سخت سکیورٹی کے بجائے پرفارمنس پر توجہ

    پی ایس ایل

    ،تصویر کا ذریعہPSL

    پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں مصباح الحق کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین جے پی ڈومینی کا کہنا ہے کہ سخت سکیورٹی کے بجائے ان کی توجہ کھیل پر ہے اور وہ فائنل کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

  8. ڈیرن سیمی کراچی میں کھیلنے پر خوش

    پی ایس ایل

    ،تصویر کا ذریعہPESHAWAR ZALMI

    دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پر کافی خوش ہیں۔ ان کے مطابق وہ اس لیے خوش ہیں کیونکہ اس شہر نے کئی برس سے کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کی۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

  9. پی ایس ایل 3: آپ کیا جانتے ہیں؟

    psl

    ،تصویر کا ذریعہPSL

    پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اپنے اختتام کے قریب ہے۔ پی ایس ایل میں اس بار کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا جن کے درمیان کئی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ اب 25 مارچ کو کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل میچ کھیلا جانا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ پی ایس ایل 3 کے بارے میں اب تک کتنا جانتے ہیں۔

  10. پی ایس ایل 3 میں پشاور زلمی کا سفر

    • گذشتہ سال کھیلی گئی پی ایس ایل میں پشاور زلمی فاتح رہی تھی اور اس مرتبہ وہ اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے
    • پشاور زلمی کی ٹیم ابتدائی راؤنڈ میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر رہی تھی۔
    • پہلا ایلیمنیٹر میچ اس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلا جس میں اس نے ڈرامائی انداز میں صرف ایک رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔
    • پشاور زلمی نے دوسرے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
    • پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن وکٹ کیپر اوپنر کامران اکمل پر بہت زیادہ انحصار کرتی آئی ہے۔ وہ گزشتہ سال کی طرح اس پی ایس ایل میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
    • پشاور کی بولنگ لائن میں وہاب ریاض سب سے اہم مہرہ ہیں اور وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کے اعزاز کی دوڑ میں بھی شامل ہیں
    حسن علی

    ،تصویر کا ذریعہPSL

  11. پی ایس ایل 3 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سفر

    پی ایس ایل

    ،تصویر کا ذریعہPSL

    • پی ایس ایل 3 کے ابتدائی راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی۔ اس نے دس میں سے سات میچز جیتے۔
    • اسلام آباد یونائیٹڈ نے دبئی میں کھیلے گئے پلے آف میں کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔
    • اس سیزن میں اسلام آباد کی ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں بلے باز لیوک رونکی اور بولر فہیم اشرف شامل رہے ہیں۔
    • اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سے قبل اس ٹیم نے پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا
  12. سخت سکیورٹی انتظامات

    پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے سلسلے میں کراچی میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریباً آٹھ ہزار پولیس اور رینجرز کے اہلکار فائنل کے موقع پر سٹیڈیم اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مامور کیے گئے ہیں۔

    ٹریفک پلان کے مطابق سٹیڈیم تک آنے کے لیے مخصوص جگہوں سے راستے بند ہیں جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے صرف ان لوگوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہے جن کے پاس ٹکٹس اور قومی شناختی کارڈز ہیں۔

    شائقین کو صرف موبائل فون سٹیڈیم میں لانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن وہ کیمرہ، موبائل چارجر اور چارجنگ پاور بینک اپنے ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

    نیشنل سٹیڈیم

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  13. نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائنل

    نیشنل سٹیڈیم کراچی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستان سپرلیگ تھری کا فائنل اتوار کی شام اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

    نیشنل سٹیڈیم نو سال بعد کسی بڑے میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہاں آخری بین الاقوامی میچ فروری 2009 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ میچ تھا جس کے اگلے ہی ٹیسٹ کے دوران سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔