اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 3 کی فاتح

کراچی میں پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، ذیشان علی

  1. پشاور زلمی: 4-101, سعد نسیم 02، لیئم ڈاسن، 30

    عماد بٹ کا دوسرا اوور پہلے کی نسبت قدرے مہنگا رہا ہے اور اس میں پشاور کے بلے بازوں نے ایک چوکے کی مدد سے آٹھ رنز بنائے ہیں

  2. پشاور کے 100 رنز مکمل

    پشاور زلمی کی اننگز کے 100 رنز 14ویں اوور میں مکمل ہوئے ہیں۔

  3. پشاور: 4-93, سعد نسیم 01، لیئم ڈاسن، 23

    پشاور کی ٹیم کو 13ویں اوور میں چوتھی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے

  4. نئے بلے باز سعد نسیم

    کرس جورڈن کے آؤٹ ہونے کے بعد اب سعد نسیم بلے بازی کرنے آئے ہیں۔ ان کا ڈاسن کے ساتھ ایک بڑی شراکت قائم کرنا پشاور کے لیے ضروری ہے۔

  5. بریکنگ, اسلام آباد کی چوتھی کامیابی

    حسین طلعت نے اپنے پہلے ہی اوور میں ٹیم کو بریک تھرو دلوایا ہے اور کرس جورڈن کو کپتان ڈومنی کے ہاتھوں کیچ کروا دیا ہے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. ڈاسن اور جورڈن کی اہم شراکت

    ابتدائی نقصان کے بعد کرس جورڈن اور لیئم ڈاسن نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 50 سے زائد رنز بنائے۔

  7. پشاور زلمی: 3-83, کرس جورڈن 30، لیئم ڈاسن، 21

    فہیم اشرف نے اپنے دوسرے اوور میں بہتر لائن اور لینتھ پر گیند کی پے اور اننگز کے اس 12ویں اوور میں پانچ رنز ہی دیے ہیں۔

  8. پشاور زلمی: 3-78, کرس جورڈن 27، لیئم ڈاسن، 18

    عماد بٹ نے اپنے پہلے اوور میں نپی تلی بولنگ کی ہے اور پانچ رنز ہی دیے ہیں۔

  9. بولنگ میں ایک اور تبدیلی

    جے پی ڈومنی نے بولنگ میں ایک اور تبدیلی کرتے ہوئے فہیم اشرف کی جگہ عماد بٹ سے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  10. جورڈن کو بھیجنے کا فیصلہ درست؟

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پشاور زلمی کے کپتان کی جانب سے کرس جورڈن کو بلے باز کے لیے اوپر بھیجنے کا فیصلہ بظاہر درست ثابت ہوا ہے۔ انھوں نے اب تک دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 گیندوں پر 26 رنز بنائے ہیں۔

  11. پشاور زلمی: 3-73, کرس جورڈن 25، لیئم ڈاسن، 10

    پشاور زلمی کی اننگز کے نصف اوور مکمل ہو چکے ہیں اور اسے بقیہ 10 اوورز میں لیئم ڈاسن سے ایک بڑی اننگز کی امید ہے۔

  12. جورڈن کا ایک اور چھکا

    کرس جورڈن نے شاداب کی گیند پر ایک اور چھکا لگایا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. پشاور: 3-62, کرس جورڈن 19، لیئم ڈاسن، 10

    فہیم اشرف کے پہلے اوور میں پشاور کے بلے باز 09 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس اوور میں بھی ایک چھکا لگا جو لیئم ڈاسن نے لگایا۔

  14. ڈاسن کا پہلا چھکا

    لیئم ڈاسن نے فہیم اشرف کی گیند پر اس اننگز میں اپنا پہلا چھکا لگایا ہے۔

  15. گیند فہیم اشرف کے پاس

    پاکستان سپر لیگ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر فہیم اشرف بولنگ کروانے آئے ہیں۔

  16. پشاور: 3-53, کرس جورڈن 18، لیئم ڈاسن، 03

    شاداب خان کے دوسرے اوور میں پشاور کے بلے بازوں نے 9 رنز بنائے ہیں جن میں کرس جورڈن کا ایک چھکا بھی شامل تھا

  17. جورڈن کا چھکا

    کرس جورڈن نے شاداب خان کی شارٹ لینتھ گیند پر لیگ سائیڈ پر چھکا لگایا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. پشاور:3-42, کرس جورڈن 08، لیئم ڈاسن، 02

    سات اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور اسلام آباد کے سپنرز نے پشاور کے بلے بازوں کو باندھ کر رکھا ہوا ہے۔ سمت پٹیل کے اس اوور میں چار رنز بنے ہیں

  19. پاور پلے اسلام آباد کے نام

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہPSL

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاور پلے کے چھ اووروں میں تین وکٹیں حاصل کیں اور پشاور زلمی کو دباؤ میں ڈالے رکھا ہے۔

  20. بریکنگ, اسلام آباد کی تیسری کامیابی، فلیچر پویلین میں واپس

    شاداب خان نے آتے ہی پشاور کے ڈینجر مین آندرے فلیچر کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ہے۔ انھوں نے 21 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے