قلندرز کی مسلسل پانچویں شکست، زلمی فاتح

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

شیراز حسن اور عابد حسین

  1. بریکنگ, حسن علی کی واپسی, گذشتہ دو پی ایس ایل میں 14 وکٹیں

    پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیلنے آج میدان میں اتریں گے۔

    گذشتہ دو پی ایس ایل میں حسن علی نے اب تک کل 14 وکٹیں حاصل کی ہے جن میں سے 12 انھوں نے پچھلے سال حاصل کی تھیں، جس کی مدد سے پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو میں فتح حاصل کی تھی۔

    PSL

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. بریکنگ, پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی انجرڈ، قیادت حفیظ کے ہاتھ میں, پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی بھی ٹیم میں شمولیت

    پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پچھلے میچ کے ہیرو اور ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی پٹھہ کھچ جانے کی وجہ سے اس میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ لیام ڈاسن نے لی ہے۔

    سیمی کی غیر موجودگی میں زلمی کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔

    ٹیم میں دوسری تبدیلی حسن علی کی ہے جو پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. بی ایس ایل 3 میں لاہور قلندرز تاحال پہلی فتح کی منتظر ہے

    PSL

    ،تصویر کا ذریعہPSL

  4. اس کے میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی کی گئی۔

  5. لاہور قلندرز کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور قلندرز نے کپتان برینڈن میک کلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    PSL

    ،تصویر کا ذریعہPSL