قلندرز کی مسلسل پانچویں شکست، زلمی فاتح

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

شیراز حسن اور عابد حسین

  1. پشاور زلمی: 30/0، پانچواں اوور مکمل, کامران اکمل 15 رنز، تمیم اقبال 13 رنز

    سلمان ارشاد نے اپنا پہلا اوور کرایا جس میں وہ کل کی طرح والی کارکردگی نہ دکھا سکے اوران کے اوور میں کامران اکمل اور تمیم اقبال نے ایک ایک چوکا لگایا۔

  2. پشاور زلمی کا پراعتماد آغاز

    101 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کامران اکمل اور تمیم اقبال پراعتماد بیٹنگ کر رہے ہیں۔

  3. سلمان ارشاد کے پہلے اوور میں دوسرا چوکا

  4. پشاور زلمی: 18/0، چوتھا اوور مکمل, کامران اکمل 10 رنز، تمیم اقبال سات رنز

    سہیل خان اپنے دوسرے اوور میں بدقسمت رہے جب ان کی گیند پر کامران اکمل کا کیچ باؤنڈری پر چھوڑ دیا گیا۔

  5. سلمان ارشاد بولنگ کے لیے آئے ہیں

  6. بریکنگ, سہیل اختر نے کامران اکمل کا کیچ ڈراپ کر دیا

  7. پشاور زلمی: 7/0، تیسرا اوور مکمل, کامران اکمل پانچ رنز، تمیم اقبال سات رنز

    سنیل نارائن کو بولنگ کے لیے لایا گیا جنھوں نے کل کے میچ میں چار اوورز میں صرف دس رنز دیے تھے۔ اس بار انھوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں پانچ رنز دیے۔

  8. پشاور زلمی: 7/0، دوسرا اوور مکمل, کامران اکمل صفر، تمیم اقبال سات رنز

    سہیل خان نے لاہور قلندرز کی جانب سے دوسرا اوور کرایا جس میں انھوں نے ایک چوکے کے ساتھ چھ رنز دیے۔

  9. تیسرا اوور سنیل نارائن کروا رہے ہیں

  10. پشاور زلمی: 1/0، پہلا اوور مکمل, کامران اکمل صفر، تمیم اقبال ایک رن

    فخر زمان نے گذشتہ میچ کی طرح اس بار بھی پہلا اوور کرایا لیکن اس بار وہ وکٹ نہ لے سکے۔

  11. دوسرے اینڈ سے سہیل خان بولنگ کروا رہے ہیں

  12. بریکنگ, پہلا اوور فخر زمان کروائیں گے

  13. بریکنگ, 101 رنز کا ہدف: پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز

    کامران اکمل کے ساتھ تمیم اقبال اوپن کریں گے۔

  14. لاہور قلندرز کی ناکام بیٹنگ کا سلسلہ جاری, پی ایس ایل تھری کا سب سے کم سکور

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. لاہور قلندرز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری، 100 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ, حسن علی، لیام ڈوسن کی پہلے میچ میں تین تین وکٹیں

    لاہور قلندرز نے ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کو مایوس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف صرف 100 رنز سکور کیے اور 18ویں اوور میں ہی ان کی پوری ٹیم پویلین کو واپس لوٹ گئی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کلم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست لگا جب انھوں نے فخر زمان کے ساتھ اننگز کا برق رفتار آغاز کیا اور 42 رنز کی شراکت صرف چار اوورز میں قائم کی۔

    میک کلم کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پی ایس ایل تھری میں پہلا میچ کھیلنے والے لیام ڈوسن اور حسن علی نے تین تین وکٹیں لے کر لاہور کی آخری نو وکٹیں 43 رنز کے عوض حاصل کر کے اننگز کا اختتام کر دیا۔

    وہاب ریاض نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں اور اب ٹورنامنٹ میں ان کی سات وکٹیں ہو گئی ہیں۔

    PSL

    ،تصویر کا ذریعہPSL

  16. بریکنگ, لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز پر ڈھیر

  17. بریکنگ, حسن علی کی تیسری وکٹ، سلمان ارشاد آوٹ

    سلمان ارشاد نے صرف ایک رن بنایا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. ایل بی ڈبلیو کے لیے ریویو

    وہاب ریاض کے یارکر مستفیض کے خلاف ایل بی ڈبلیو کے لیے ریویر لیا گیا لیکن بال لیگ سٹمپ مس کر رہی تھی۔

  19. لاہور قلندرز: 100/9، 17 اوور مکمل, سلمان ارشاد ایک رن، مستفیض الرحمان صفر

    وہاب ریاض نے اچھی بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے تیسرے اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں جب پہلے سہیل خان کو یارکر کے ذریعے بولڈ کیا اور پھر یاسر شاہ سلپ پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

  20. گیارہویں بیٹسمین مستفیض کریز پر