قلندرز کی مسلسل پانچویں شکست، زلمی فاتح
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
لائیو کوریج
شیراز حسن اور عابد حسین
بریکنگ, لاہور قلندرز کی نصف ٹیم پویلین میں، سہیل اختر آؤٹ
سہیل اختر 12 رنز بنا کر ڈوسن کی تیسری وکٹ بن گئے
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ڈوسن بولنگ جاری رکھیں گے
لاہور قلندرز: 73/4، دسواں اوور مکمل, سہیل اختر 12 رنز، عمر اکمل ایک رن
ثمین گل نے اپنے تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر آغا سلمان کو 13 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروا دیا۔
عمر اکمل بیٹنگ کے لیے آئے ہیں
بریکنگ, لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ گر گئی، آغا سلمان آؤٹ
ثمین گل کی بال پر آغا سلمان وکٹوں کے پیچھے کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 13 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہPSL
لاہور قلندرز: 71/3، نواں اوور مکمل, سہیل اختر 11 رنز، آغا سلمان 13 رنز
لیام ڈوسن کے اوور میں سہیل اختر نے ایک اور چھکا لگا دیا لیکن بقیہ گیندوں پر کل تین رنز بنے۔
بریکنگ, سہیل اختر کا شاندار چھکا!
ڈوسن کی بال پر سٹریٹ ہٹ
لاہور قلندر: 62/3، آٹھواں اوور مکمل, سہیل اختر چار رنز، آغا سلمان 11 رنز
پہلے اوور میں 15 رنز دینے کے بعد ثمین گل کو ایک بار پھر بولنگ کے لیے لایا گیا اور اس اوور میں انھوں نے چار رنز دیے۔
بریکنگ, ڈوسن کی پی ایس ایل 3 میں شاندار انٹری
ڈوسن بھی پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں، اپنے پہلے اوور میں پانچ رنز کے عوض انھوں نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ثمین گل دوبارہ بولنگ کروانے آئے ہیں
لاہور قلندر: 58/3، ساتواں اوور مکمل, سہیل اخترایک رن ، آغا سلمان 10 رنز
بائیں ہاتھ سے سپن کرنے والے لیام ڈوسن کو پہلی گیند پر فخر زمان نے چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر وہ وکٹ دے بیٹھے جب لانگ آف پر حسن علی نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔
فخر زمان نے 17 گیندوں پر30 رنز بنائے۔
لیام ڈوسن نے اگلی ہی گیند پر دنیش رامدین کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جنھوں نے ریویو لے کر خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
ہیٹ ٹرک نہیں ہوسکی، سہیل اختر نے دفاعی انداز میں کھیلا
سہیل اختر بیٹنگ کے لیے آئے ہیں
بریکنگ, ڈوسن کی لگاتار دو وکٹیں، ہیٹ ٹرک چانس
تھرڈ امپائر نے رام دین کو ایل بی ڈبلیو آوٹ قرار دیا، وہ صفر پر پہلی بال پر آوٹ ہوئے
ڈوسن کی بال پر رام دین کا ریویو
رام دین پہلی ہی بال پر ایل بی ڈبلیو آوٹ قرار دیے گئے لیکن انھوں نے ریویو لیا ہے۔
رام دین بیٹنگ کے لیے آئے ہیں
بریکنگ, لاہور قلندرز کو دوسرا نقصان، فخر زمان آؤٹ
فخر زمان 30 رنز بنا کر آؤٹ، حسن علی نے ڈوسن کی گیند پر ان کا کیچ لیا۔
لاہور قلندر: 53/1، چھٹا اوور مکمل, فخر زمان 26 رنز، آغا سلمان 10 رنز
وہاب ریاض کو پہلے اوور کے لیے لایا گیا جس میں انھوں نے آخری گیند تک اچھی بولنگ کی تھی لیکن آغا سلمان نے چھٹی گیند پر چوکا لگا دیا۔
بریکنگ, لاہور قلندرز کے 50 رنز مکمل
