آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

قلندرز کی دوسری شکست، گلیڈی ایٹرز کامیاب

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 120 رنز کا ہدف باآسانی 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

لائیو کوریج

شیراز حسن

  1. فخر زمان کریز پر آئے ہیں

  2. سنیل نرائن آؤٹ

    سنیل نرائن دس گیندوں پر 28 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر آوٹ ہوئے، انور علی نے ان کا ایک مشکل کیچ لیا۔

  3. لاہور قلندرز کا جارحانہ آغاز

  4. لاہور قلندرز: 45/0, سنیل نرائن 28، برینڈن مک کلم 17

    تیسرے اوور کا اختتام

  5. بریکنگ, واٹسن کے پہلے اوور میں 24 رنز بنے

  6. واٹسن کو ایک اوور میں دوسرا چھکے

  7. سنیل نرائن کا واٹسن کو چھکا

  8. فخر زمان کے بجائے مک مکلم کا اوپنر آنا کئی لوگوں کے لیے حیران کن ہے تاہم مک کلم نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا ہے۔

  9. لاہور قلندرز: 19/0, سنیل نرائن 4، برینڈن مک کلم 15

    دوسرے اوور کا اختتام

  10. مک کلم کا راحت علی کو مڈ وکٹ پر چھکا

  11. راحت علی دوسرا اوور کروا رہے ہیں

  12. لاہور قلندرز: 9/0, سنیل نرائن 4، برینڈن مک کلم 5

    پہلے اوور کا اختتام

  13. پہلے اوور کی تیسری گیند پر مک کلم کا چوکا

  14. لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز

    برینڈن مک کلم اور سنیل نرائن نے لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز کیا ہے۔ پہلا اوور جوفا آرچر کروا رہے ہیں۔

  15. عامر یامین باہر، گلریز صدف قلندرز ٹیم میں شامل

    لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عامر یامین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین گلریز صدف کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گذشتہ میچ والی ٹیم ہی کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  16. آج مدمقابل دونوں ٹیمیں اپنا اپنا ابتدائی میچ ہار چکی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو 43 رنز سے شکست دی تھی

  17. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

    کوئٹیہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔