موسم صاف، آسمان شفاف
لندن میں اس وقت آسمان بادلوں سے بالکل عاری ہے اور موسمیاتی پیشن گوئی کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 27 ڈگری ہے جس کا دوپہر تک 29 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔
لندن میں اس وقت آسمان بادلوں سے بالکل عاری ہے اور موسمیاتی پیشن گوئی کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 27 ڈگری ہے جس کا دوپہر تک 29 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کے موقعے پر کہا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، لیکن ٹاس ہمارے اختیار سے باہر ہے۔ امید ہے کہ ہم 300 تک سکور کر لیں گے۔ جب ہم یہاں تک پہنچ گئے ہیں تو ہمارے پاس ہارنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ محمد عامر فٹ ہیں اور وہ یہ میچ کھیلیں گے۔‘
ٹاس جیتنے کے بعد انڈین کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ ’یہ وکٹ تازہ ہے اور اس پر گھاس موجود ہے، اور ہم چاہیں گے کہ ہمارے بولر اس کا فائدہ اٹھائیں۔ ہمیں سکور کا تعاقب کرنا پسند ہے۔ چاہے جو بھی حالات ہوں آپ کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔‘
انھوں نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کہا کہ ’ظاہر ہے کہ اگر آپ فائنل تک پہنچے ہیں تو آپ نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ ہم مخالف ٹیموں کو آسان نہیں لیتے اور آج بھی ایسا ہی ہو گا۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔‘
اوول کے میدان میں گذشتہ چھ میچوں کے دوران پہلی اننگز کا اوسط سکور 267 رنز رہا ہے جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے گذشتہ چھ فائنلز میں وہی ٹیم فتح یاب رہی ہے جس نے ہدف کا تعاقب کیا
پاکستان نے فائنل کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ سیمی فائنل میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے حصہ نہ لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور فہیم اشرف یہ میچ نہیں کھیل رہے۔
انڈیا نے اس میچ کے لیے وہی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جو سیمی فائنل میں فتح یاب ہوئی تھی۔
لندن میں اوول کے میدان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں اور وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جہاں انڈیا اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا تو وہیں اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کی نظریں تاریخ رقم کرنے پر ہوں گی۔