آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

اوول کے میدان میں پاکستان چیمپیئن: کب کیا ہوا؟

پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, یوراج سنگھ کے خلاف پاکستان کا ریویو

    شاداب خان کے پہلے ہی اوور میں امپائر نے یوراج سنگھ کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر ناٹ آؤٹ قرار دیا تاہم شاداب کے اصرار پر کپتان نے اس فیصلے کے خلاف ریویو لیا ہے

  2. انڈیا کی نصف سنچری مکمل

    • انڈیا کی نصف سنچری 12ویں اوور میں مکمل ہوئی ہے اور اس وقت کریز پر دھونی اور یوراج موجود ہیں
  3. گیند ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بولر کے پاس

    حفیظ کے ایک اوور میں 14 رنز بننے کے بعد سرفراز نے تبدیلی کی ہے اور ٹورنامنٹ میں اب تک دس وکٹیں لینے والے حسن علی کو بلایا ہے۔

  4. انڈیا: 3-47, یوراج سنگھ 18، مہندر دھونی 1

    محمد عامر نے اپنے پہلے سپیل کا آخری اوور میڈن کروایا ہے۔ اس سپیل میں انھوں نے چھ اوورز میں 16 رنز کے عوض تین اہم وکٹیں لیں اور روہت شرما، وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون کو پویلین میں بھیجا۔

  5. بریکنگ, حفیظ کے ایک اوور میں یوراج کے تین چوکے, انڈیا: 3-47

    پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا حفیظ کو بولنگ کے لیے لانے کا فیصلہ مہنگا پڑا ہے اور یوراج سنگھ نے ان کے پہلے ہی اوور میں تین چوکے لگا کر دباؤ کم کر دیا ہے۔ یہ اننگز کا 10واں اوور تھا اور اس میں 14 رنز بنے

  6. بریکنگ, عامر نے شیکھر دھون کی اننگز بھی تمام کر دی

    محمد عامر نے اپنے پانچویں اوور میں پاکستان کو شیکھر دھون کی قیمتی وکٹ دلوا دی ہے۔ دھون اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں

  7. دھون ٹیم کو دباؤ سے نکالنے کی کوشش میں, انڈیا: 2-31

    انڈیا کے شیکھر دھون اپنی ٹیم کو دباؤ سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں اور انھوں نے جنید خان کے چوتھے اور اننگز کے آٹھویں اوور میں بھی دو چوکے لگائے ہیں

  8. دس کے دس ٹرینڈ کرکٹ سے متعلق

    اس میچ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر دس کے دس ٹاپ ٹرینڈ پاکستان اور انڈیا سے کھیلے جانے والے فائنل سے متعلق ہیں

  9. انڈیا 2-22, شیکھر دھون 11، یوراج سنگھ 5

    محمد عامر کے چوتھے اوور میں صرف ایک رن ہی بن سکا اور گذشتہ دو اوورز میں لگنے والے تین چوکوں کا اثر زائل ہوتا دکھائی دے رہا ہے

  10. انڈیا: 2-21, شکھر دھون 11، یوراج سنگھ 5

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں چھ اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور پاکستانی فاسٹ بولر انڈین بلے بازوں کو باندھ کر رکھے ہوئے ہیں۔

  11. ’کوہلی دو گیندوں میں دو بار آؤٹ, سری لنکا کے کھلاڑی تھریمانے کا محمد عامر کو خراجِ تحسین

  12. انڈیا: 2-16, شکھر دھون 10 ، یوراج سنگھ 1

    شکھر دھون نے محمد عامر کے تیسرے اوور میں دو چوکے لگا کر دباؤ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

  13. جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ بھی اس میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

  14. انڈیا: 2-7, شکھر دھون 1، یوراج سنگھ 1

    جنید خان کا پہلا میڈن اوور۔ انڈیا کے بلے باز دو وکٹیں گرنے کے بعد دباؤ کا شکار نظر آ رہے ہیں اور محتاط انداز میں کھیل رہے ہیں

  15. انڈیا: 2-7, شکھر دھون 1، یوراج سنگھ 1

    انڈین اننگز کے تین اوور مکمل ہو چکے ہیں اور سکور بورڈ پر مجموعہ ابھی دوہرے ہندسوں تک نہیں پہنچا ہے۔

  16. بریکنگ, کوہلی اگلی ہی گیند پر آؤٹ

    محمد عامر نے اپنی اگلی ہی گیند پر کوہلی کو شاداب خان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا ہے۔

  17. بریکنگ, کوہلی کا کیچ ڈراپ

    محمد عامر کے دوسرے اوور میں اظہر علی نے وراٹ کوہلی کا ایک آسان کیچ گرا دیا ہے۔

  18. جنید بمقابلہ کوہلی

    جنید خان اب تک ایک روزہ میچوں میں وراٹ کوہلی کو تین مرتبہ آؤٹ کر چکے ہیں اور ان دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی امید کی جا رہی ہے

  19. انڈیا:1-4, وراٹ کوہلی 2، شکھر دھون 1

    دوسرے اینڈ سے جنید خان نے گیند سنبھالی ہے جبکہ ان کا سامنا اس ٹورنامنٹ میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بنانے والے شکھر دھون کر رہے ہیں۔ اس اوور میں بھی صرف دو رنز بنے ہیں۔

  20. انڈیا: 1-2

    محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے کر ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔ روہت شرما کی جگہ کپتان وراٹ کوہلی میدان میں آئے ہیں۔