لاہور میں لوگوں کا جوش و خروش
لاہور میں لوگ ایسی دکانوں کے باہر اکٹھے ہو گئے ہیں جہاں ٹیلی ویژن سیٹ چل رہے ہیں
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔
لاہور میں لوگ ایسی دکانوں کے باہر اکٹھے ہو گئے ہیں جہاں ٹیلی ویژن سیٹ چل رہے ہیں
محمد عامر نے اننگز کی تیسری ہی گیند پر روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوا دی ہے
انڈیا کی بیٹنگ روایتی طور پر بےحد مضبوط ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ پانچ بار 330 سے اوپر کے سکور کا کامیابی سے تعاقب کر چکی ہے۔
2013 میں جے پور میں انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف 361 رنز کا ہدف حاصل کر لیا تھا۔
اس کے علاوہ وہ انگلینڈ کے خلاف 355 اور آسٹریلیا ہی کے خلاف 350 رنز کے اہداف کا بھی کامیاب تعاقب کر چکی ہے
چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کا چار وکٹوں پر 338 رنز کا سکور جہاں ایک روزہ میچوں میں انڈیا کے خلاف اس کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے وہیں چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ کا بھی یہ دوسرا سب سے بڑا سکور ہے
پاکستان نے اب سے تھوڑی دیر قبل تک 330 رنز بنائے تھے جو اس آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑا سکور ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے انڈیا کے خلاف 322 رنز بنائے تھے۔
47ویں اوور میں پاکستان نے عماد وسیم کے چوکے کی بدولت آٹھ رنز بنائے ہیں اور سکور 312 تک پہنچ گیا ہے
محمد حفیظ نے بھونیشور کمار کو چھکا لگا کر ٹیم کا سکور 300 کے پار پہنچا دیا ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم نے 300 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان نے اننگز کے 45ویں اوور میں 16 رنز بنائے ہیں جو کہ حفیظ اور عماد کے ایک ایک چھکے کے مرہونِ منت تھے
پاکستانی اننگز کے 44ویں اوور میں حفیظ نے ایک اور چوکا لگایا ہے اور سکور 278 تک پہنچ گیا ہے۔ کریز پر حفیظ کا ساتھ عماد وسیم دے رہے ہیں۔ پاکستان کو 325 رنز کے ایک قابلِ دفاع ہدف تک پہنچنے کے لیے ایک، دو اچھے اوورز کی ضرورت ہے
رمضان کے موقعے پر لاہور کے ریستوران تو بند ہیں لیکن لوگ پھر بھی وہاں کا رخ کر کے میچ دیکھ رہے ہیں۔