آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان اور انگلینڈ کا سیمی فائنل: کب کیا ہوا

کارڈف کے میدان پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, پاکستان کا دوسری گیند پر ہی ریویو

    جنید خان کی پہلی گیند کو بیرسٹو نے محتاط انداز میں کھیلا جبکہ دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کے بعد پاکستانی کپتان نے امپائر کے ناٹ آؤٹ کے فیصلے کے خلاف ریویو لے لیا ہے۔

  2. بریکنگ, ہیلز اور بیرسٹو انگلینڈ کے اوپنرز

    • انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور سیمی فائنل کے لیے انگلش ٹیم میں شامل کیے جانے والے جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا ہے جبکہ پاکستان کے لیے جنید خان پہلا اوور کر رہے ہیں
  3. بریکنگ, پاکستانی تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی

    سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستانی تماشائیوں کی بڑی تعداد میدان میں پہنچی ہے۔ گذشتہ روز حکام نے بتایا تھا کہ اس میچ کے 38 فیصد ٹکٹ انڈین شائقین خرید چکے ہیں اور انھوں نے ان شائقین سے کہا تھا کہ وہ یہ ٹکٹ دوبارہ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر فروخت کر دیں تاکہ پہلا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حامیوں کو میچ دیکھنے کا موقع مل سکے

  4. بریکنگ, میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں

    چیمپئنز ٹرافی کے کئی میچ بارش سے متاثر ہوئے ہیں تاہم پہلے سیمی فائنل کے دوران بارش کی کوئی پیشنگوئی نہیں کی گئی ہے

  5. بریکنگ, محمد عامر ان فٹ ہو گئے

    سیمی فائنل میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فہیم اشرف کی لیگ سپنر شاداب خان جبکہ کمر میں تکلیف کے باعث ان فٹ ہونے والے فاسٹ بالر محمد عامر کی جگہ رومان رئیس یہ میچ کھیل رہے ہیں

    کارڈف میں موجود بی بی سی اردو کے نامہ نگار فراز ہاشمی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کمر میں تکلیف کے باعث سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پی سی بی کے ذرائع نے کہا ہے کہ عامر کو اس لیے نہیں کھلایا گیا کہ اگر دو چار اوور بعد ان کی تکلیف بڑھ گئی تو پھر زیادہ مشکل ہو جائے گی۔

    نامہ نگار کے مطابق فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل شاداب خان نے پہلے دو گروپ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اب تک انھوں نے چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچوں میں پندرہ اوور کیے ہیں اور انڈیا کے خلاف دس اوور میں انہوں نے باون رنز دیے ہیں۔

  6. بریکنگ, پاکستان نے ٹاس جیت لیا

    کاڈرف میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی ہے۔

  7. انگلینڈ چوتھی مرتبہ فائنل تک رسائی کی دوڑ میں

    چیمیپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ٹیم کا بھی یہ چوتھا سیمی فائنل ہے۔ ماضی کے تین میں سے دو سیمی فائنل انگلش ٹیم نے جیتے تاہم دونوں مرتبہ فائنل میچ میں اسے شکست ہوئی۔

  8. پاکستانی ٹیم کا چوتھا سیمی فائنل

    چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کا یہ چوتھا سیمی فائنل ہے تاہم وہ آج تک اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکی ہے۔ ماضی میں اسے دو مرتبہ نیوزی لینڈ اور ایک مرتبہ ویسٹ انڈیز نے ہرایا۔

  9. حالیہ باہمی مقابلوں میں انگلش ٹیم کا ریکارڈ پاکستان سے کہیں بہتر ہے اور گذشتہ 14 ون ڈے میچوں میں سے 12 میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی ہے تاہم آخری مرتبہ ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ گذشتہ سال کارڈف کے میدان میں ہی ہوا تھا جہاں پاکستان نے انگلینڈ کو ہرایا تھا۔

  10. بریکنگ, انگلینڈ کی ٹیم اس چیمپیئنز ٹرافی میں اب تک ناقابل تسخیر

    • انگلینڈ کی ٹیم اس چیمپیئنز ٹرافی میں اب تک ناقابل تسخیر رہی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کا سیمی فائنل تک رسائی کا سفر آسان نہیں تھا۔
    • انگلینڈ کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے فیورٹ سمجھا جا رہا ہے اور اس نے گروپ میچوں میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے علاوہ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کو بھی باآسانی شکست دی۔
    • پاکستان کی ٹیم نے انڈیا کے ہاتھوں پہلا میچ ہارنے کے بعد عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا اور پھر تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت فتح حاصل کی۔
  11. بریکنگ, 25 سال بعد ناک آؤٹ راؤنڈ میں سامنا

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 25 سال بعد کسی عالمی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہی ہیں۔یہ دونوں آخری مرتبہ 1992 کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں مدِمقابل آئی تھیں اور اس میچ میں فتح پاکستان کا مقدر بنی تھی۔

  12. انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بدھ کو انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔