بریکنگ, انگلینڈ 2-125
انگلش بلے باز جو روٹ نصف سنچری کی جانب بڑھ رہے ہیں اور 27ویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہے
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کارڈف کے میدان پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
انگلش بلے باز جو روٹ نصف سنچری کی جانب بڑھ رہے ہیں اور 27ویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہے
اننگز کے 26ویں اوور میں اوئن مورگن نے کاٹ بی ہائینڈ آؤٹ دیے جانے کے بعد ریویو لیا جس پر انھیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا ہے
انگلینڈ نے 25 اوورز میں 118 رنز بنا لیے ہیں اور اس دوران گیند صرف دس مرتبہ ہی باؤنڈری کے پار گئی ہے
انگلش اننگز کے 24 اوورز میں سے 12 پاکستانی سپنرز نے کیے ہیں جن میں مجموعی طور پر 48 رنز بنے ہیں۔ ایک سیدھی وکٹ پر یہ اچھی کارکردگی کہی جا سکتی ہے۔
24 اوور کا کھیل ہو چکا ہے اور شاداب خان کو ایک بار پھر گیند دی گئی ہے۔ اب تک انھوں نے چار اوورز میں 19 رنز دیے ہیں تاہم انھیں کوئی وکٹ نہیں مل سکی ہے۔
23 ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر اوئن مورگن خوش قسمت رہے کہ گیند وکٹ کیپر سرفراز احمد کی پہنچ سے دور تھی۔ نتیجہ چوکے کی شکل میں نکلا اور انگلینڈ کا سکور 108 تک پہنچ گیا ہے۔
انگلینڈ نے 22 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر سو رنز مکمل کر لیے ہیں اور کریز پر مورگن اور روٹ موجود ہیں۔
حسن علی اس میچ میں بھی وہی عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں جس کا مظاہرہ وہ اس ٹورنامنٹ میں کرتے آئے ہیں۔ اننگز کے 21ویں اور اپنے کوٹے کے تیسرے اوور میں انھوں نے صرف تین رنز دیے ہیں۔
20 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور انگلینڈ کے رنز بنانے کی رفتار میں کمی آئی ہے۔ محمد حفیظ نپی تلی گیند بازی کر رہے ہیں اور اس اوور میں بھی انھوں نے چار رنز ہی دیے۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد جو روٹ اور کپتان اوئن مورگن محتاط ہو گئے ہیں اور 19ویں اوور میں بھی سکور میں پانچ رنز کا اضافہ ہی ہوا ہے
انگلش اننگز کا 18واں اوور محمد حفیظ نے کیا اور اس میں صرف تین رنز بنے
چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل اس پچ پر کھیلا جا رہا ہے جس پر دو دن قبل پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
ابتدائی اوورز میں ایک دو گیندیں نیچی رہیں اور گیند بلے پر نہیں آ رہی تھی جس سے بلے بازوں کو شاٹس کھیلنے میں معمولی سی دشواری پیش آ رہی تھی۔
مبصرین کے مطابق یہ پچ تین سو سے زیادہ رنز کی نہیں کیونکہ گیند تھوڑی رک کے آ رہی ہے۔
پاکستان نے اس میچ میں دوسری اننگز کھیلنی ہے اور دوسری اننگز میں انھیں زیادہ مشکل درپیش آ سکتی ہے۔
حسن علی نے اس میچ میں اپنے پہلے اوور میں صرف ایک رن دیا اور پاکستان کو دوسری وکٹ لے کر دی۔ 17 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز ہے
سرفراز احمد نے روٹ اور بیرسٹو کی شراکت توڑنے کی کوشش میں بولنگ کے لیے ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کارکردگی دکھانے والے بولر حسن علی کا انتخاب کیا جنھوں نے تیسری ہی گیند پر جونی بیرسٹو کو کیچ آؤٹ کروا دیا
شاداب خان کے تیسرے اور اننگز کے 16ویں اوور میں جونی بیرسٹو کا ایک مشکل کیچ گرا دیا گیا۔
انگلش اننگز میں 15 اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا ہے اور انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنائے ہیں۔
پاکستانی کپتان اب دونوں اینڈز سے سپن بولرز استعمال کر رہے ہیں تاہم روٹ اور بیرسٹو کی شراکت توڑنے کے لیے ان کی کوششیں بارآور ثابت ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں۔
انگلش اوپنر جونی بیرسٹو خطرناک موڈ میں دکھائی دیتے ہیں جس کا ثبوت ان کے چار چوکوں کی مدد سے بنائے گئے 39 رنز ہیں۔ 14 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور73 رنز ہے۔
جو روٹ کے چوکے کی بدولت انگلینڈ نے اننگز کے 12ویں اوور میں سات رنز بنائے ہیں اور مجموعی سکور 65 تک پہنچ گیا ہے
12ویں اوور میں پاکستانی کپتان نے گیند نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو دی ہے جن کی پہلی ہی گیند بیرسٹو سمجھ نہیں پائے اور ایک اونچ شاٹ کھیل بیٹھے تاہم گیند ایسی جگہ گری جہاں کوئی فیلڈر موجود نہ تھا