آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان اور انگلینڈ کا سیمی فائنل: کب کیا ہوا

کارڈف کے میدان پر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. پاکستان 0-78, اظہر علی 34، فخر زمان 36

    13ویں اوور میں پاکستان نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز سکور کیے۔

  2. اظہر علی کا چھکا

    پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے سٹوکس کی گیند پر چھکا مارا۔ یہ میچ کا دورا چھکا ہے ۔ اس سے پہلے میچ کا پہلا چھکا فخر نے مارا تھا۔

  3. پاکستان 0-66, اظہر علی 23، فخر زمان 36

    پلنکٹ نے پہلے اوور میں 10 رنز دیے۔ پاکستان نے اس اوور میں ایک چوکا مارا۔

  4. بال کی جگہ پلنکٹ

    انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ بولنگ کرانے آئے ہیں۔ بال نے پانچ اوورز میں 27 رنز دیے۔

  5. پاکستان 0-56, اظہر علی 19، فخر زمان 29

    پاکستان نے گیارہویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے سات رنز سکور کیے۔

  6. بریکنگ, 50

    پاکستان نے گیارویں اوور میں 50 رنز مکمل کر لیے۔

  7. وڈ کی جگہ سٹوکس

    انگلینڈ نے وڈ کی جگہ سٹوکس کو بولنگ دی ہے۔ وڈ نے پانچ اوورز کرائے۔ وڈ نے پانچ اوورز میں 21 رنز دیے۔

  8. پاکستان 0-49, اظہر علی 14، فخر زمان 28

    فخر زمان کی جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔ فخر زمان نے دوسری ہی گیند پر ایک شاندار چوکا مارا۔ بال کی پانچویں گیند پر شاٹ مارنے کی کوشش میں بال ہوا میں اونچی ماری لیکن گیند فیلڈر سے دور گری۔

  9. پاکستان 0-41, اظہر علی 13، فخر زمان 21

    فخر زمان کی نڈر بیٹنگ جاری اور نویں اوور کی پانچویں گیند پر اونچی آتی گیند کو باؤنڈری پار چوکے کے لیے مارا۔

  10. پاکستان 0-35, اظہر علی 12، فخر زمان 16

    اظہر علی نے آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر کوّر میں چوکا مارا۔

  11. پاکستان 0-30, اظہر علی 8، فخر زمان 15

    ساتویں اوور میں وڈ نے نپی تلی بولنگ کرائی اور دونوں بلے بازوں شاٹ کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلا میڈن اوور۔ اور یہ میچ کا پہلا میڈن اوور بھی ہے۔

  12. وڈ کی تیز گیند

    ساتویں اوور کی پہلی گیند فخر کی ہیلمٹ پر لگی۔ وہ ہُک شاٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بال ان کی ہیلمٹ پر لگی۔

  13. پاکستان 0-29, اظہر علی 8، فخر زمان 15

    چھٹے اوور میں عادل رشید کی مس فیلڈنگ کے باعث اظہر علی نے دو رنز بنائے۔ پاکستان نے اس اوور میں تین رنز سکور کیے۔

  14. آرون فنچ کی ٹویٹ

    ’پاکستان کی شاندار بولنگ لیکن کیا ٹیم ہدف حاصل کر پائے گی؟‘

  15. پاکستان 0-26, اظہر علی 6، فخر زمان 14

    پانچواں اوور انگلینڈ کے لیے اچھا رہا اور وڈ نے صرف تین رنز دیے۔

  16. ناقدین بھی پاکستانی بولنگ کے معترف

      • مصنف, فراز ہاشمی، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کارڈف

    پاکستان کے بولروں نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جس شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اس سے جہاں انگلش بلے باز لاجواب ہو گئے وہیں کرکٹ مبصرین اور ناقدین بھی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔

    انگلینڈ کی ٹیم جو اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے اپنے گذشتہ 12 ایک روزہ میچوں میں سے 11 میں کامیابی حاصل کر کے یہاں پہنچی تھی اور اس کے بلے بازوں کو باندھے رکھنا صرف اور صرف عالمی معیار کی بولنگ ہی سے ممکن تھا۔

  17. اظہر علی محتاط، فخر زمان جارحانہ

    اظہر علی اب تک محتاط انداز میں بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ فخر زمان جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

  18. پاکستان 0-23, اظہر علی 5، فخر زمان 12

    چوتھے اوور کی پہلی گیند پر فخر نے لیگ سائیڈ پر چوکا مارا۔ اس اوور میں پاکستان پانچ رنز سکور کر سکا۔

  19. پاکستان 0-18, اظہر علی 5، فخر زمان 7

    اظہر علی کی محتاط بیٹنگ جاری۔ تیسرے اوور میں پاکستان صرف دو رنز بنا سکا۔

  20. پاکستان 0-16, اظہر علی 4، فخر زمان 6

    انگلینڈ کا دوسرا اوور بال نے کرایا جس میں دوسری گیند لیگ سائیڈ پر وائیڈ تھی جو وکٹ کیپر کی پہنچ سے بھی دور تھی جس کے باعث چوکا ہوا۔

    دوسرے اوور میں پاکستان نے چھ رنز سکور کیے۔