وفاقی وزیرِ تعلیم کا یکم جون تک تمام امتحان ملتوی کرنے کا اعلان
پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ یکم جون سے پہلے کیمرج سکول سسٹم کےتحت امتحانات بھی نہیں ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹیوں کے ہاسٹل خالی کرا لیےگئے ہیں تاہم غیرملکی طلبا کو ہاسٹل میں رہنے کی اجازت ہو گی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق یونیورسٹیوں میں داخلوں کو بھی ایک ماہ کے لیے آگے کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے اور 27 مارچ کو وزرائے تعلیم سے مشاورت کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔