انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کے بعد ملک بھر میں 14 گھنٹے کا ’جنتا کرفیو‘ نافذ کیا گیا ہے۔
یہ اقدام کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اٹھایا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اعلان کے بعد ملک بھر میں نقل و حمل محدود جبکہ ٹرینیں بند ہیں۔
کرفیو سے پہلے سے چلنے والی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے گا۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکیں سنسان ہیں اور لوگ گھروں میں موجود ہیں۔
دلی میں صرف وہ دکانیں کھلی ہیں جن سے ضروری سامان اور ادویات خریدی جا سکتی ہیں۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں بھی لاک ڈاؤن کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔
نریندر مودی نے قوم سے کہا ہے کہ وہ اتوار کی شب اپنے گھروں کی بالکونی پر آکر ڈاکٹروں، نرسوں اور صفائی کرنے والے عملے کے لیے تالیاں بجائیں۔
انڈیا میں اب تک 315 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک کے کچھ علاقوں میں کاروبار بند رکھے گئے ہیں جبکہ انڈیا نے برطانیہ اور یورپی ممالک سے آنے والے مسافروں پر سرحدی پابندی عائد کی ہے۔
دوسرے ممالک سے آنے والے کئی لوگوں کے ویزا منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ تاج محل سمیت کئی سیاحتی مقامات بھی بند ہیں۔