میں کبھی یہ ملک چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا، جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو سوشل میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت میں ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے اور نہ وہ یہ سب کسی ڈیل کے لیے کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ’مائنس ون کی بات ہوتی ہے‘ مگر وہ ’جیل جانے کو تیار ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘

لائیو کوریج

  1. نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کا عندیہ، کیا انتخابات تاخیر کا شکار ہو جائیں گے؟

  2. حساس عہدوں پر کام کرنے والے فوجی افسران پر ریٹائرمنٹ کے بعد پانچ سال سیاست میں حصہ لینے پر پابندی: آرمی ایکٹ میں ترامیم کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟

  3. ’جو امریکہ کو امریکیوں سے زیادہ جانتا تھا وہ وسیم اکرم پلس کو نہ جان سکا‘: عثمان بزدار تحریک انصاف سے مائنس

  4. پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: کیا حکومت کے ’کاؤنٹ ڈاون‘ کے وقت ایسے فیصلے ووٹ بینک کو متاثر کر سکتے ہیں؟

  5. عاصمہ شیرازی کا کالم: دودھ، بلی اور جمہوریت!!!

  6. عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی, شہزاد ملک، بی بی سی اردو، اسلام آباد

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

    عمران خان کی درخواست کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے نہیں روکا۔ حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی۔

    درخواست کے مطابق ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائیں گی۔ ہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ میں مقدمے کی کارروائی پر تحفظات کے حوالے سے درحواست دائر کی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے مقدمہ واپس ٹرایل کورٹ میں بھیج دیا یتھا۔

    عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل سماعت کے لیے منظور کی جانے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکا جائے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے اپیل پر فوری سماعت کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

    توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی آج دائر ہونے والی درخواست پر نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔

  7. پاکستان میں نگراں حکومت کا تصور کب آیا اور اب اسے ’بااختیار‘ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

  8. وائلنٹ ایکسٹریمزم بل 2023: انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق قوانین کی موجودگی میں نئے بل کا مقصد کیا تھا؟

  9. ’نہیں چاہتے فوج شہریوں پر بندوق اٹھائے، فوج کو غیر آئینی اقدام سے روکیں گے‘: چیف جسٹس

  10. راجہ ریاض بھی نہ ہوتا تو آپ کیا کر لیتے؟ وسعت اللہ خان کا کالم

  11. چین کے نائب وزیر اعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

  12. سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون ’قائد حزب اختلاف‘ کا ٹیوشن پڑھانے سے اپوزیشن لیڈر بننے تک کا سفر

  13. ’ابہام کا شکار‘ اراکین پارلیمان اور لیگی وزیر قانون کی یقین دہانیاں: الیکشن ایکٹ میں کون سی ترامیم کی گئی ہیں اور ان پر کیا تنقید ہوئی؟

  14. سب نقلی ہے! عاصمہ شیرازی کا کالم

  15. ’اگر آئین کے مطابق جایا جائے تو اسحاق ڈار کے نگراں وزیر اعظم بننے کے امکانات صفر ہیں‘

  16. وسعت اللہ خان کا کالم: جنت مرزا بامقابلہ عمران خان

  17. ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، گھروں اور ہسپتال میں پانی داخل

  18. اعظم خان کا سائفر پر’اقبالی‘ بیان: حکومت کا عمران خان کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان

  19. ٹک ٹاک: عمران خان کا موازنہ جنت مرزا سے کیوں ہو رہا ہے؟

  20. ’جوڑ توڑ کے ماہر‘ پرویز خٹک خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا ووٹ توڑ پائیں گے؟