امریکی سفارت خانے کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری
وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر نو مئی کے پرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے باعث گرفتار ہونے والی معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
لائیو کوریج
عام انتخابات اکتوبر اور نومبر کے درمیان اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے: وفاقی وزیر احسن اقبال

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ عام انتخابات اکتوبر اور نومبر کے درمیان اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ امیدواروں کے معاملے میں خود کفیل ہے اور ان کے تمام لوگ پارٹی سے وفادار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلے 5 سال میں ملک کی تنزلی کی جانب بڑھتا رہا اور اب ملکی حالات ایسے ہیں کہ لگتا ہے کہ ہمیں مزید قرض لینا ہو گا۔‘
سپریم کورٹ کب تک پی ٹی آئی سے وابستہ ہر شخص کے بنیادی حقوق کی مکمل خلاف ورزی کی اجازت دیتی رہے گی: عمران خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی سے منسلک افراد کے بنیادی حقوق سلب کیے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ سپریم کورٹ کب تک پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سے وابستہ ہرشخص کے بنیادی حقوق کی مکمل خلاف ورزی کی اجازت دیتی رہے گی؟
عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید لکھا ’تحریک انصاف کے خلاف نازی جرمنی کے دور کی طرز پر پورے خاندان یا اہلِ خانہ کو سزا دینے کی وحشیانہ رسم بطور ہتھیار استعمال کی جارہی ہے۔‘
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
عمران خان نے موجودہ دور کو ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور بھی قرار دیا۔
پاکستان میں چھاپے اور گرفتاریاں: مطلوب افراد کے والدین یا رشتہ داروں کو کیوں پکڑا جا رہا ہے؟
جنوبی وزیرستان میں غیر معمولی ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ: ’ایسے لگتا تھا جیسے ہر پھل کو زخمی کر دیا گیا ہو‘
ایک مہینے میں وفاقی حکومت کے ذمے واجب الادہ قرضوں میں 1400 ارب روپے سے زائد کا اضافہ, تنویر ملک ، صحافی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کی وفاقی حکومت کے ذمے واجب الادہ قرضوں میں ایک مہینے کے دوران 1476 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 31 مارچ کو یہ قرضہ 57 ہزار ایک سو تیئس ارب روپے تھے جو 30 اپریل 2023 پر 59 ہزار پانچ سو ننانوے ارب روپے ہو گئے۔
قرض میں ہونے والا یہ اضافہ 2.6 فیصد ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں یہ قرضے تینتالیس ہزار سات سو پانچ ارب تھے اور ایک سال میں اس میں 34.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اندرونی قرضے میں ایک سال کے دوران 26.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور بیرونی قرضے میں 49.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم ماہانہ بنیادوں پر بیرونی قرضے میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا جس کی وجہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے تعطل کی وجہ سے بیرونی فنانسگ کے ذرائع کا بند ہونا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ, تنویر ملک، صحافی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجودہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز میں تیزی کا رجحان غالب رہا جب اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا جو مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک جاری رہا۔
اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کے بعد انرجی اسٹاک میں تیزی دیکھی گئی تو دوسری جانب حکومت کی جانب سے نئے وفاقی بجٹ میں900 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تجویز نے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو فروغ دیا۔
عمران خان کھلے عام مقامی اور بین الاقوامی سامعین کو جھوٹی باتوں اور غلط بیانی سے گمراہ کر رہے ہیں: شہباز شریف

،تصویر کا ذریعہAFP
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے مختلف انٹرنیشنل میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز پر اپنے رد عمل میں کہا ہے ’عمران نیازی دانستہ طور پر اپنے انٹرویوز میں کھلے عام مقامی اور بین الاقوامی سامعین کو جھوٹی باتوں اور غلط بیانی سے گمراہ کر رہے ہیں۔‘
وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’عمران خان کا 9 مئی کے بعد کے واقعات کو انسانی حقوق کی پامالی اور سیاسی احتجاج کو دبانے کے زاویے سے پیش کرنے کا مقصد بیرونی تجزیہ نگاروں کو غلط بیانیے سے دھوکہ دینا ہے۔‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’ریکارڈ کی درستگی کےلیے بتاتا چلوں کہ 9 مئی کو جو ان کی جماعت کا ریاست پر حملہ آور ہونے کا قابلِ مذمت اقدام بد نیتی اور ناپاک عزائم پر مبنی تھا. کسی بھی ملک کو اپنی سالمیت پر ایسا حملہ ہرگز برداشت نہ ہوگا۔‘
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
وزیر اعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ’اس واقعے کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے اس پرسب کو یقین ہونا چاہیئے۔ انسانی حقوق کی کہیں بھی پامالی نہ ہوئی اور نہ ہوگی۔ ہر کیس میں تمام قانونی ضابطے پورے کیے جائیں گے۔‘
شہباز شریف کے مطابق ’پاکستان اپنی تمام تر ائینی اور انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کا احترام کرتا ہے اور انھیں پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔‘
کور کمانڈر ہاؤس جلاؤ گھیراؤ: یاسمین راشد کا کیس دیگر گرفتار افراد سے مختلف کیسے بن گیا؟
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کے شہدا کی بے حرمتی کسی صورت کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو انھیں قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔
پی ٹی آئی میں ہی ہوں، سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں: اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہیں اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر اس وقت ملک میں جو حالات ہیں اس میں کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’ پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر یقیناً مذاکرات ہو سکتے ہیں۔‘
پیر کے روز اسد قیصر اپنے وکلا کے ہمراہ ضلعی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تھانہ سنگجانی میں درج کیس میں اسد قیصر کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ان کا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ پیشی کے موقع پر اسدقیصر اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔
ان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتاری کے ڈر سے ان کے موکل گذشتہ کئی دنوں سے روپوش تھے جبکہ مردان میں بھی ان کے موکل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہو گیا ہے۔
اس موقع پر اس کیس کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ان کی والدہ کی وفات ہو گئی ہے۔
اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے ان کی ضمانت میں ڈھائی ہفتے کی توسیع مانگی گئی جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ اگر اسد قیصر کو اتنی لمبی ضمانت دی گئی تو دیگر ملزمان کے لیے بھی روایت قائم کرنی پڑےگی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ, تنویر ملک، صحافی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں اس وقت ڈالر کی قیمت 303 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اب تک ڈالر کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ڈالر کی کم سپلائی ہے۔ ملک میں اس وقت سٹیٹ بینک کے پاس صرف چار ارب ڈالر موجود ہیں جب کہ ڈالر کی ڈیمانڈ برقرار ہے جو روپے پر دباؤ جاری رکھے ہوئے ہے۔
معیشت اور جمہوریت: پاکستان کس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے؟
’میرے والد بخیریت گھر واپس پہنچ چکے ہیں‘: حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے مطابق ان کے والد اور سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر بخیریت گھر پہنچ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات حماد اظہر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے 82 سالہ والد کو پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار گھر سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے تھے۔ تاہم پیر کی صبح انھوں نے اپنے والد کے گھر پہنچنے کی اطلاع دی اور دعوی کیا کہ انھیں سی آئی اے پولیس سٹیشن لے جایا گیا جہاں ان کی موبائل فون کو چیک کیا گیا۔
تاہم سی آئی اے پولیس کی جانب سے فی الحال اس بارے میں کوئی موقف نہیں دیا گیا ہے۔
X پوسٹ نظرانداز کریں, 1X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
دوسری جانب پنجاب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل گوندل نے بھی ٹوئٹر پر اپنے والد کی بخیریت گھر پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔
ندیم افضل کے مطابق ان کے والد کی عمر 75 برس ہے اور انھیں بھی گذشتہ رات نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ یاد رہے کہ ندیم افضل تحریک انصاف کو کچھ عرصہ پہلے خیرباد کہہ چکے ہیں تاہم ان کے بھائی تحریک انصاف کے ساتھ ہی منسلک ہیں۔
X پوسٹ نظرانداز کریں, 2X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی: رانا ثنا اللہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت 9 مئی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے سرکشی اور بغاوت کی لہٰذا اسے ’کسی صورت معافی نہیں ملے گی اورنہ انھیں سیاست کرنے کا حق ہوگا۔‘
فیصل آباد میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’وہ چاہے زمین کی ساتویں تہہ میں چھپ جائیں، ضمانتیں کروالیں یا کورٹ سے ریلیف لے لیں، ریاست کے خلاف بغاوت اور سرکشی کرنے والے ان دہشت گردوں اور شرپسندوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’الیکشن ہو گا اورعوام اپنا لیڈر منتخب کریں گے لیکن یہ فتنہ سیاست سے مائنس ہو گا۔‘
’تمام ثبوت موجود ہیں اس لیے اب یہ جو چاہے صفائیاں دیں یا تاویلیں گھڑیں حکومت کا مصمم ارادہ ہے کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی تاکہ آئندہ کسی کو اس قسم کی حرکت اور سرکشی و بغاوت کرنے کی جرات نہ ہوسکے۔‘
’حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کے شوق میں اخلاق و اقدار سے محروم‘
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کے اندھے شوق میں اخلاق و اقدار کے احساس تک سے محروم ہوچکی ہے۔
ٹوئٹر پر ان کا کہنا ہے کہ ’میاں اظہر کے لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے اغوا کی شدید مذمّت کرتا ہوں۔ ان کا شمار پنجاب کے نہایت محترم سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ 82 سال کی عمر میں وہ بیک وقت ضعف و علالت سے برسرِپیکار اور کئی قسم کے طبّی مسائل کا شکار ہیں۔
’اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کے اندھے شوق میں اخلاق و اقدار کے احساس تک سے محروم ہوچکی ہے۔ ایسی حرکتوں، جن کی براہِ راست زد ہمارے معاشرتی اقدار (یعنی جس انداز میں ہم اپنی خواتین اور بزرگوں کا احترام کرتے ہیں) پر پڑتی ہے، سے عوام میں اس فسطائی حکومت کے خلاف (پہلے سے پائے جانے والے) غصےّ اور نفرت میں مزید شدّت آئے گی۔‘
اب تک کی اہم خبریں

،تصویر کا ذریعہPTI
- لاہور کی ایک عدالت نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کی ہے۔
- پنجاب پولیس نے نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کے کیس میں رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کی رہائی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- آئی جی پنجاب عثمان انور نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں حماد اظہر، یاسمین راشد، مراد راس اور دیگر رہنماؤں کی کالز کا ریکارڈ موجود ہے مگر پی ٹی آئی ’وکٹم کارڈ‘ کھیل رہی ہے۔
- سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو پارٹی الیکشن چاہتی ہے وہ انتشار نہیں چاہتی اور جو الیکشن سے فرار چاہتے ہیں ان سب نے مل کر سازش کی۔
- وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد میں وفاقی حکومت کی سرد مہری باعث تشویش ہے۔‘
بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید

پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ کوریج کے حوالے سے بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید۔
ریڈ لائن خاکی کیسے ہو گئی؟
راولپنڈی سازش کیس: جب فوجی افسران کو لگا کہ ’کورٹ مارشل ہو گا اور گولی مار دی جائے گی‘
