’لگ رہا ہے سپریم کورٹ آہستہ آہستہ اپنی طاقت کھو رہی ہے، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے‘: عمران خان

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے یوٹیوب پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ’ایسا لگ رہا ہے ملک کی سپریم کورٹ آہستہ آہستہ طاقتور کے سامنے اپنی طاقت کھو رہی ہے۔ میں آج پوری قوم اور اپنی جماعت کی طرف سے اپیل کرتا ہوں کہ ان حالات میں ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں۔‘ ادھر وفاقی وزرا نے تحریک انصاف کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

لائیو کوریج

  1. سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی میں 45 فیصد سے زائد اضافہ, تنویر ملک، صحافی

    Pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی میں 45.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ اضافہ مئی کے مہینے میں موجودہ ہفتے میں گزشتہ سال مئی کے اس ہفتے کے مقابلے میں ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارے کے مطابق اس ہفتے میں موجودہ مہینے کے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.42 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر چائے، گندم، چاول، آلو، دالوں کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ٹماٹر اور پیاز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

  2. تحریک انصاف کا وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور معاونین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس کو شرمناک قرار دیتے ہوئے وزیرِصحت اور ان کے معاونین کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عبدالقادر پٹیل، نیب، وزارتِ صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    پی ٹی آئی کے مطابق بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. بات چیت کا آغاز کیا جائے: عمران خان کی حکومت کو پیشکش

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یوٹیوب پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ آج اس وجہ سے میڈیا ٹاک نہیں کر رہے ہیں کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ انھوں نے یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس پڑھی تھی اور اس نظام کو سمجھ گیا۔

    ان کے مطابق برطانیہ کے سسٹم کو دیکھنا اور سمجھنا میری سیاست میں آنے کی وجہ بن گئی۔

    عمران خان نے اپنے خطاب کے اختتام پر ایک بار پھر حکومت سے کہا کہ بات چیت کا آغازکیا جائے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ اس پیشکش کو ان کی کمزروی نہ سمجھا جائے بلکہ انھیں ملک کی فکر ہے اور آج ڈالر 300 سے زائد کا ہو گیا ہے۔

  4. سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کو مزید کام سے روک دیا, شہزاد ملک بی بی سی اردو

    کمیشن

    ،تصویر کا ذریعہJudiciary

    پاکستان کی سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم کیے گئے کمیشن کو مزید کام سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس کے سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن بھی معطل کر دیا ہے۔

    مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مشاورت کیے بغیر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے تھا۔

    عدالت نے آج کے حکمنامے کے ذریعے کمیشن کی اب تک ہونے والی کارروائی پر بھی حکم امتناع جاری کردیا۔ خیال رہے کہ اس کمیشن نے سنیچر کو چار افراد کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، جس میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بیٹے بھی شامل تھے۔

    آج کی عدالتی سماعت کا حکمنامہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ اس کمیشن کی تشکیل آئین میں دیے گئے اختیارات کے حصول کے منافی ہے۔

    اس حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کمیشن میں ججز کو شامل کرکے ججز کے بارے میں شکوک وشہبات پیدا ہوئے۔ اس حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ اس عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں ججز کی سمولیت کے لیے چیف جسٹس کے ساتھ مشاورت ضروری ہے لیکن اس معاملے میں ایسا نہیں کیا گیا۔

    حکومت کے مطابق ان آڈیو لیکس کی وجہ سے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی خودمختاری، غیر جانب داری اور کردار پر سنجیدہ خدشات نے جنم لیا اور عوامی اعتماد متزلزل ہوا۔

    بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اس کمیشن کے دیگر دو اراکین تھے جبکہ اٹارنی جنرل، وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کمیشن کی معاونت کا کہا گیا تھا۔ کمیشن نے سپریم کورٹ میں ہی سیکریٹریٹ قائم کر دیا تھا۔

    اس کمیشن نے 30 روز کے اندر ان آڈیوز کی تحقیقات کر کے رپورٹ جمع کرانی تھی۔

    جمعے کو کمیشن نے ان آڈیوز کی تفصیلات بھی جاری کر دی تھیں۔

  5. بریکنگ, پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    ابرارالحق

    پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    لاہور میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران ابرار الحق نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

    انھوں نے کہا کہ ’سوشل ورک میرے لیے بہت اہم ہے، اس کے لیے سیاست بھی چھوڑ سکتا ہوں۔‘

    اس دوران ابرار الحق جذباتی ہو کر آبدیدہ بھی ہو گئے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی نے بھی ایک مختصر پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

  6. پاکستان میں آزادی نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے: عمران خان کا سوشل میڈیا پر خطاب

    Imran Khan

    ،تصویر کا ذریعہscreenshot

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے خظاب میں کہا ہے کہ جو اب پاکستان میں ہو رہا ہے یہ تصور پاکستان کے خلاف ہے۔ ان کے مطابق آزادی نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے ملک میں۔ ان کے مطابق پولیس بچوں کو عورتوں کو اور سب کو لے کر جا رہے ہیں۔

    عمران خان کے مطابق ہمارے پاس تصویریں ہیں کہ پولیس خود گاڑیاں جلا رہی تھی۔ ان کے مطابق بغیر تحقیق کے ہی تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ان کے مطابق کراچی میں کورکمانڈر سے کیا تعلق ہے؟ دس ہزار لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

    عمران خان کے مطابق جب میں مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو مزید سختی کر دیتے ہیں۔

    ’جب تک میرے میں سانس ہے، میں اس ملک میں حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا۔‘

  7. ایک شخص نے ہماری حکومت کو چلتا کیا مگر اب پرانے چہروں کی حکومت میں ملکی معیشیت ڈوب رہی ہے: عمران خان

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. ’بی بی تم کیسی ہو‘: بینظیر بھٹو کے سکھر جیل میں قید کے دن کیسے تھے؟

  9. تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا مراد راس کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. پولیس چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کے باہر دوبارہ پہنچ گئی, ترہب اصغر بی بی سی اردو لاہور

    پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔ پولیس نے پرویز الٰہی کے گھر کے آس پاس ناکہ بندی سخت کر دی گئی۔

    پولیس نے گھر کے اندر اور باہر جانے پر پابندی عائد کر دی۔ پولیس نے کوریج کے لیے آنے والے میڈیا نمائندوں اور میڈیا کی گاڑیوں کو زبردستی نہر کنارے دھکیل دیا ہے۔

    پولیس کی میڈیا کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی میڈیا پرسن سرچ آپریشن کے دوران آس پاس نظر نہ آئے۔

  11. سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے: رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کی پریس کانفرنس

    Farukh Habib

    ،تصویر کا ذریعہNational Assembly

    تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جلاؤ گھیراؤ کے خلاف ہے اور اس کی مذمت کر چکا ہے۔

    ان کے مطابق نو مئی کی آڑ میں تحریک انصاف کے خلاف اقدامات اٹھا کر آپ لوگوں کے غم و غصے کو بڑھا رہے ہیں۔

    فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند ہونا چاہیے اور انھیں فیئر ٹرائل کا موقع دیں۔ ان کے مطابق خواتین اور بچوں پر ظلم کرنا بند کریں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف ایم کیو ایم نہیں ہے یہ ایک عوامی جماعت ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی حالات کو پیش نظر رکھ کر عام انتخابات کی طرف پیش رفت کی جائے۔

  12. بریکنگ, ’عمران خان نے نشہ آور اشیا کا بے دریغ استعمال کیا، میڈیکل رپورٹ میں دماغی صحت پر بھی سوالات: وزیرصحت عبدالقادر کا دعویٰ

    Patel

    ،تصویر کا ذریعہNational Assembly

    وزیرصحت عبدالقادر نے پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ’شراب‘ اور ’کوکین‘ کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔ ان کے مطابق نشہ آور اشیا کے تناسب کا تعین حتمی رپورٹ آنے پر ہی ہو سکے گا، جس کے بعد یہ فیصلہ ہو گا کہ ان کے خلاف پولیس نے کون سا مقدمہ درج کرنا ہے۔

    وزیرصحت کے مطابق عمران خان کا یورین کا ٹیسٹ بھی لیا گیا تھا۔

    وزیرصحت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے پانچ سینیئر ڈاکٹرز نے لکھا کہ عمران خان کی ذہنی کیفیت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے مطابق میڈیکل رپوٹس میں عمران خان کے کسی فریکچر کا ذکر نہیں۔ انھوں نے دوران پریس کانفرنس صحافیوں میں ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی کاپیاں بھی تقسیم کیں۔

    ان کے مطابق چمڑی پر پلاسٹر کرنے والا عمران خان واحد شخص ہوگا۔

    وزیرصحت کے ان دعوؤں پر ابھی تک تحریک انصاف کا کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ اگر تحریک انصاف نے اس پر کوئی ردعمل دیا تو بی بی سی اردو کے لائیو پیج پر اس ردعمل کو بھی شائع کیا جائے گا۔

  13. آج کل مجھے صرف شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر اپنے بیٹوں کے ساتھ ہائیکنگ کی یاد ستا رہی ہے

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج کل مجھے صرف شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر اپنے بیٹوں کے ساتھ ہائیکنگ کی یاد ستا رہی ہےآ

    ان کے مطابق خدا نے پاکستان کو ہائیکنگ کے لیے بہترین پہاڑوں سے نوازا ہے۔ انشااللہ ایک دن میں ہم پاکستان کو دنیا میں سکینگ کا مرکز بنائیں گے۔

    واضح رہے اس سے قبل ایک ٹویٹ میں عمران خان نے اپنا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انھیں دنیا میں شمالی علاقہ جات ہی اچھے لگتے ہیں اور باہر ان کی کوئی جائیداد نہیں ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. عمران خان کے اکسانے پر جتھوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے: وزیراعظم شہباز شریف

    PM

    ،تصویر کا ذریعہPM OFFICE

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو ہمارے عظیم شہدا اور غازیوں پر ان جتھوں نے عمران خان کے اکسانے پر الزام تراشی کی اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔

    ان کے مطابق اس سازش کے تانے بانے سمندر پار تک جا ملتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے ہیروز کے مجسموں کو توڑا گیا اور زمین پر پھینکا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اختلاف کی بنیاد پر اس طرح جلاؤ گھیراؤ کبھی نہیں ہوا۔

  15. عمران خان کے وکیل بابر اعوان بیرون ملک چلے گئے

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بابر اعوان اہم مقدمات کی پیروی چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں بابر اعوان نے کہا کہ ’پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں۔ میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔ عمران پہلے دوست تھے، اب میرا لیڈر ہے، تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. نو مئی کو بھی بھول جائیں تو پھر یہ ملک چلانا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہو جائے گا: وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    بلاول

    ،تصویر کا ذریعہBilawal

    کراچی سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ’ہماری فوجی تنصیبات جہاں آج تک انڈیا کے لوگ نہیں آ سکے ہیں ان پر اس طرح حملے کیے گئے۔ اب اگر ان کو بھی بھول جائیں تو پھر یہ ملک چلانا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہو جائے گا۔‘

    وزیرخارجہ نے کا کہ ریاست کی رٹ قائم کرنا ضروری ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا اگر انتقام کی سیاست کرنی ہوتی تو پھر جب فارن فنڈنگ کا فیصلہ آیا تھا تو تحریک انصاف پر پابندی عائد کر سکتے تھے۔

    نو مئی کی سازش اگر 90، بلاول ہاؤس اور رائیونڈ میں ہوتی تو پھر ردعمل کیسا ہوتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سوال کا جواب دینا ضروری ہے کہ ’ایک پاکستان ہے یا دو پاکستان۔‘

  17. پنجاب سے سابق صوبائی وزیر مراد راس کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

    مراد راس

    ،تصویر کا ذریعہ@MURADRAASPTI

    سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفنرس سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ 15 برس سے پی ٹی آئی کا حصہ تھا۔ ان کے مطابق جہاں آج بیٹھے ہیں سوچا بھی نہیں تھا کہ اس پوزیشن میں بیٹھیں گے۔

    ان کے مطابق سنہ 2013 میں تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا اور الیکشن جیتا، پھر سنہ 2018 میں الیکشن جیتا اور وزیرتعلیم بنا دیا گیا۔ ان کے مطابق جب وہ سنہ 2008 میں امریکہ سے پاکستان آئے تو اس وقت تحریک انصاف کا پتا نہیں تھا مگر پھر عوامی مفاد میں خدمات انجام دیں اور امریکی شہریت تک چھوڑ دی۔

    مراد راس کے مطابق جب عمران خان زمان پارک میں منتقل ہوئے تو پھر ایسے مشیر ان کے قریب ہو گئے جن کے مشوروں کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچ گئے۔

    مراد راس کے مطابق نو مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کے مطابق ہم نے کبھی اس طرح کی سیاست نہیں کی اور بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔ مراد راس کے مطابق یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم خیال لوگوں کا ایک گروپ بناتے ہیں۔

    سابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اداروں سے لڑائی ہو، اختلاف اور اختلاف رائے ہوتا ہے لیکن اس کو بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے۔

    مراد راس نے کہا کہ ہم سب کو یہی رہنا ہے اور مذاکرات کے لیے افغانستان، چین یا امریکا سے بندے لے کر نہیں آنا ہے بلکہ ملک میں موجود لوگوں سے مذاکرات کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات لڑائی سے بہتر نہیں ہوسکتے ہیں اور یہ ہم نے دیکھا ہے۔

  18. آڈیولیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے زیر تحقیق نو مبینہ آڈیوز کی تفصیلات جاری کر دیں, شہزاد ملک بی بی سی اردو

    Judges

    ،تصویر کا ذریعہCOURT

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی آڈیو لیکس کمیشن نے زیرتحقیق نو مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کر دیے۔

    پیمرا کے آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ تیار کر کے ٹرانسکرپٹ کی تصدیق بھی کردی۔ سپریم کورٹ کے جج اورچوہدری پرویزالٰہی کے درمیان آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ عمران خان اورمسرت چیمہ کے درمیان مبینہ آڈیوکا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کر دیا گیا۔

    چیف جسٹس کی خوشدامن اور وکیل کی اہلیہ کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کر دیا۔

    پرویز الٰہی اورارشد جوجا ایڈووکیٹ کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراور وکیل طارق رحیم کی آڈیوکا ٹرانسکرپٹ، پرویزالٰہی اور صدرسپریم کورٹ بارعابد زبیری کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ اور فواد چوہدری اوران کے بھائی فیصل چوہدری کے درمیان مبینہ آڈیوکاٹرانسکرپٹ، ثاقب نثارکے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. تحریک انصاف پر پابندی پارلیمنٹ کے ذریعے ہو گی، مگر ابھی مشاورت ہو رہی ہے: وزیردفاع خواجہ آصف

    خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کو تراشا گیا تھا۔ ان کے مطابق ان کی سیاسی پیدائش گذشتہ دس سال کے دوران ہوئی تھی، ان کے لیے پارٹی چھوڑنا کوئی شرم و حیا والی بات نہیں ہے۔

    خواجہ آصف کے مطابق ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جنھوں نے چار چار پانچ پانچ بار پارٹی چھوڑی ہے اور انھیں آپ جانتے ہیں جو دوڑ لگا رہے تھے۔

    وزیردفاع کے مطابق فوج کو اس وقت سیاست کا فریق بنانا سب سے بڑا جرم ہے۔ اس وقت فوج کو سیاست میں گھسیٹنا مناسب نہیں ہے۔ ان کے مطابق عمران خان بار بار کہتا ہے کہ انھوں نے فوج سے بات کرنی ہے۔ وہ فوج کو اپنا حریف سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق ان کا ماضی ہی یہی ہے۔

    خواجہ آصف کے مطابق عمران خان اقتدار کی ہوس میں بہت دور نکل چکے ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان نے دس دن تک نو مئی کے واقعات کی مذمت ہی نہیں کی اور جب بعد میں مذمت کی تو وہ مشروط مذمت تھی۔

  20. ’مائنس ون‘ کی بازگشت: عمران خان کے علاوہ پارٹی کی قیادت کون کر سکتا ہے اور کیا نئی قیادت ووٹر کو قابلِ قبول ہو گی؟