اسلام آباد میں کسی بھی ریلی، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہو گی: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور اسلام آباد میں کسی بھی ریلی، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہو گی۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد کی طرف احتجاج کی کال دینے والوں سے گذارش ہے کہ نقص امن کا باعث نہ بنیں، اسلام آباد پولیس قیام امن عامہ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق احتجاج کےلیے اکسانے والے افراد کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے اب سے کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف نے کہا گیا ہے کہ ’عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی کل صبح دس بجے سری نگر ہائی وے G-13 اسلام آباد پر جمع ہوں۔‘
ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ’اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد چیئرمین عمران خان کل اس مقام پر خطاب کریں گے۔‘