عمران خان کا پولیس پر تحریک انصاف کے کارکن کو ہلاک کرنے کا الزام
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے ایک کارکن کو تشدد کر کے ہلاک کیا ہے۔
عمران خان کے مطابق علی بلال غیر مسلح تھا اور تحریک انصاف کا ایک بہت وفادار کارکن تھا۔ انھوں نے پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے ریلی کے لیے آنے والے کارکننان پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ پولیس حکام پر اس قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ تاہم پولیس کی طرف سے ابھی تک اس الزام پر کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
عمران خان نے پارٹی نے ایک اور ٹویٹ میں جمعرات کو ہلاک ہونے والے کارکن کے لیے ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔