اب تک کی اہم خبریں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22.2 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ 22.2 روپے کے اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9.68 اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 17.2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوں دونوں کی نئی قیمتیں بالترتیب 280 اور 196.68 روپے ہیں۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202.73 فی لیٹر ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے اواخر میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔
- پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان نے لاہور میں غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے ’تسلیم کیا کہ نیب ان کے زیرِ اثر تھا، کوئی آرمی چیف اپنے وزیر اعظم کا فون کیسے ٹیپ کر سکتا ہے۔ بطور آرمی چیف ایسا کرنا ایک سنگین جرم ہے۔‘
- لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کی ہے۔
