عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بھر سے کارکنان کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ عمران خان نے کہا وہ اگلے ہفتے خود بھی اس مارچ کا حصہ بن جائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حقیقی آزادی کے حصول تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

لائیو کوریج

  1. لانگ مارچ کے لیے نیا کنٹینر وزیر آباد پہنچ گیا, احتشام شامی، صحافی

    کنٹینر وزیر آباد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنعمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے بعد لانگ مارچ وزیر آباد کے مقام پر رُک گیا تھا

    پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سات روز بعد آج وزیر آباد کے کچہری چوک سے دوبارہ شروع ہو گا۔

    کچہری چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان کی تیاریاں جاری ہیں۔ لانگ مارچ کے لیے نیا کنٹینر وزیر آباد پہنچ گیا ہے اور کچہری چوک کو بینرز اور فیلکس سے سجا دیا گیا ہے۔ جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے لیے بڑی سکرین لگائی جا رہی ہے۔

    تحریک انصاف کے مطابق وائس چیئرمن تحریک انصاف شاہ محمود قریشی آج لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما کچہری چوک وزیر آباد میں شرکا سے خطاب کریں گے۔

    لانگ مارچ کے روٹ پر کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

  2. ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لانگ مارچ کی نگرانی کی جائے گی: پرویز الہی

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پورے روٹ پر ’سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت‘ دی ہے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پرویز الہیٰ نے لانگ مارچ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں یہ طے ہوا ہے کہ ’ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لانگ مارچ اور روٹ کی نگرانی کی جائے گی۔

    ’روٹ کے راستے میں عمارتوں کی چھتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے۔ لانگ مارچ کے پورے روٹ پرامن عامہ برقراررکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اس میں کہا گیا ہے کہ ’روٹ کے ہر ضلع میں پی ٹی آئی کی قیادت سے مشاورت کے لیے فوکل پرسن تعینات کر دیے گئے ہیں۔ لانگ مارچ میں شریک سیاسی رہنماؤں اور شرکا کو ہائی لیول سکیورٹی فراہم کریں گے۔‘

    پرویز الہیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ ’کنٹینر پر بُلٹ پروف روسٹرم اور بلٹ پروف شیلڈز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔لانگ مارچ کے شرکا پہلے بھی پرامن رہے اور اب بھی پرامن رہیں گے۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔‘

  3. وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات

    لندن آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی ہے۔

    انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خاندان نے ایک ساتھ کھانا کھایا اور قوم کو میچ جیتنے کی مبارکباد دی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض راستوں پر رکاوٹیں

    تحریک انصاف کی دوبارہ لانگ مارچ کی کال کے تناظر میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت فیض آباد، سرینگر ہائیوے اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ تاہم جی ٹی روڈ پر مارگلہ پہاڑی اور مری روڈ پر شمس آباد کے مقام پر رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔

    جبکہ ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون میں داخلہ ممنوع ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. اب تک کی اہم معلومات

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    • چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز آج وزیر آباد سے ہوگا
    • سابق وزیر اعظم مزید کہتے ہیں کہ وہ اس دوسرے افسر کا نام لیں گے جو (حملے والے دن) مبینہ طور پر میجر جنرل فیصل کے ساتھ ’کنٹرول روم میں بیٹھ کر اس منصوبے کی نگرانی کر رہا تھا‘
    • وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے سنجیدہ لوگوں کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے رابطے کیے گئے ہیں