لانگ مارچ کے لیے نیا کنٹینر وزیر آباد پہنچ گیا, احتشام شامی، صحافی
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سات روز بعد آج وزیر آباد کے کچہری چوک سے دوبارہ شروع ہو گا۔
کچہری چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان کی تیاریاں جاری ہیں۔ لانگ مارچ کے لیے نیا کنٹینر وزیر آباد پہنچ گیا ہے اور کچہری چوک کو بینرز اور فیلکس سے سجا دیا گیا ہے۔ جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے لیے بڑی سکرین لگائی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے مطابق وائس چیئرمن تحریک انصاف شاہ محمود قریشی آج لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما کچہری چوک وزیر آباد میں شرکا سے خطاب کریں گے۔
لانگ مارچ کے روٹ پر کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔