عمران خان کا فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دس ارب ہرجانے کے دعوے کا اعلان

عمران خان نے تحریک انصاف کے چوتھے روز کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر دس ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے۔ دوسری جانب عمران خان نے 25 مئی کے احتجاج سے متعلق توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں عمران خان نے سپریم کورٹ کو کرائی یقین دہانی سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور بی بی سی کی اس حوالے سے خصوصی کوریج بھی جاری ہے۔

    تازہ ترین خبریں ملاحظہ کرنے کے لیے ہمارا نیا لائیو پیج وزٹ کریں۔

  2. ضمنی انتخابات میں عوام نے فیصلہ سنا دیا، وہ بند کمروں کے فیصلوں کے ساتھ نہیں کھڑے: عمران خان

    Long March

    سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ان کے مطابق وہ آٹھ میں سے سات نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ میں اب ان سے مخاطب ہوں جو اس (حکومت) کو لے کر آئے ہیں کہ بند کمروں میں جو فیصلے کرتے ہیں عوام ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہے۔ ان کے مطابق عوام ان سے نفرت کرتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ’امپورٹڈ حکومت کو مسلط کرنے والو قوم کی آواز سن لو۔‘ انھوں نے کہا کہ ’بند کمرے میں فیصلہ کرکے چوروں کو این آر او دے دیا۔‘

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ’عوام کے خلاف کبھی اسٹیبلشمنٹ کھڑی نہیں ہوتی۔‘ بند کمرے میں فیصلے کرنے والو سن لو پاکستانی قوم بھیڑ بکریاں نہیں۔ قوم کی آواز سن لو، سن لو قوم کدھر کھڑی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ’جو بھی ان کے ساتھ ملے گا، وہ انھی کے ساتھ رنگا جائے گا۔ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں۔‘

  3. فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ پر چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ کروں گا: عمران خان

    PTI

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیر کو کامونکی میں چوتھے روز لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ میں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ کروں گا۔

    انھوں نے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کو عدالت میں کھڑا کر کے ان سے یہ پیسے نکلوائیں گے اور شوکت خانم پر لگائیں گے تاکہ سکندر سلطان راجہ آئندہ کسی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

    عمران خان نے کہا انھیں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے نو ارب ہو جاتا ہے۔ نمل یونیورسٹی کے لیے میرے نام پر پیسہ جمع ہوتا ہے۔ القادر یونیورسٹی میں سو فیصد بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پشاور کی شوکت خانم کینسر ہسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے جبکہ اب کراچی میں بھی شوکت خانم کینسر ہسپتال بننے جا رہی ہے۔

    عمران خان نے کہ شریف خاندان کے ملازم چیف الیکشن کمشنر نے میری ساکھ کو خراب کر کے ان فلاحی منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور میری دیانتداری پر سوال اٹھایا۔

    عمران خان نے کہا کہ اگر ان پر کوئی غیرقانونی چیز ثابت ہو گئی تو وہ عدالت کے فیصلے سے پہلے مستعفی ہو جائیں گے۔

  4. عمران خان کی ہلاک ہونے والی صحافی صدف نعیم کے گھر آمد، والدہ سے تعزیت کی

    IK

    ،تصویر کا ذریعہSADAF NAEEM

    سابق وزیراعظم عمران خان صحافی صدف نعیم کے گھر گئے اور ان کی والدہ سے ان کی وفات پر تعزیت کی۔ صدف نعیم اتوار کو عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران ان کے کنٹینر کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئی تھیں۔

    عمران خان نے صدف نعیم کی والدہ کو بتایا کہ صدف نے ان کا انٹرویو بھی کیا تھا۔ صدف کی والدہ نے عمران خان سے استفسار کیا کہ کیا جب ان کی بیٹی کنٹینر تلے دب گئی تھیں تو آپ بھی ان کے پاس چل کر گئے تھے، جس پر عمران خان نے ہاں میں سرہلایا اور انھیں اس حادثے پر صبر کی تلقین کی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے تیسرے روز کا اختتام اس انتہائی افسوسناک خبر سے ہوا تھا۔

    نجی ٹی وی چینل سے وابستہ 35 سالہ رپورٹر اُس کنٹینر تلے آ کر ہلاک ہو گئی تھیں، جس پر عمران خان سمیت تحریک انصاف کی سینیئر قیادت سوار تھی۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ سادہوکی کے قریب پیش آیا۔ صدف نعیم کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے تیسرے روز کے سفر کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔

    35 سالہ صدف نعیم نے سنہ 2009 میں نجی ٹی وی ’چینل فائیو‘ میں شمولیت اختیار کی تھیں۔ وہ شادی شدہ تھیں اور انھوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

    صدف کے ساتھ کام کرنے والے میڈیا ورکرز کے مطابق وہ ایک انتہائی محنتی اور پروفیشنل صحافی تھیں جو کسی بھی قسم کی مشکل کو اپنے کام کے آڑے نہیں آنے دیتی تھیں۔

  5. عمران خان کامونکی پہنچ گئے، لانگ مارچ کا چوتھا روز شروع, احتشام شامی، صحافی

    PTI
    ،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وسطی پنجاب کے شہر کامونکی پہنچ گئے ہیں، جہاں سے آج چوتھے روز لانگ مارچ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    عمران خان کنٹینر میں سوار ہوگئے ہیں اور کنٹینر کامونکی سٹی چوک اور موڑ ایمن آباد کی طرف اب روانہ ہوگیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق مارچ کی اگلی منزل ایمن موڑ اور گوجرانوالہ ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    سابق وزیراعظم عمران خان نے آج صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟‘

  6. تحریک انصاف کی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو پرامن احتجاج کرنے کی یقین دہانی

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک تحریری جواب جمع کرایا ہے، جس میں انھوں نے اسلام آباد کی اجازت طلب کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی جماعت کا ماضی پرامن احتجاج کا ہے۔

    تحریک انصاف نے اپنے جواب میں ضلعی انتظامیہ سے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکا کے لیے اجازت اور انتظامات سے متعلق بھی درخواست کی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے یہ کہہ کر فوری اجازت نہیں دی تھی کہ ماضی میں تحریک انصاف نے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور اس کے کارکنان مختص جگہ پر جمع ہونے کے بجائے اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقے ریڈ زون میں داخل ہو گئے تھے۔

    PTI

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    PTI

    ،تصویر کا ذریعہPTI

  7. سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں اعظم سواتی پر تشدد کی تفصیلات پیش کی ہیں: قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم

    Azam Swati

    ،تصویر کا ذریعہYoutbue

    سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے ڈی جی ہیومین رائیٹس سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور تشدد کے معاملے پر تفصیلات پیش کی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آج متعلقہ شواہد ہیومن رائٹس سیل کے سامنے رکھے ہیں اور انھوں نے کہا کہ انہیں امید ہے شواہد پیش ہونے کے بعد معاملہ آگے بڑھے گا۔

    شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینا خوش آئند ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ اعظم سواتی پر دوران حراست تشدد کیا گیا، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ چئیرمین سینیٹ اپنے سینیٹر ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔

    انھوں نے کہا کہ اعظم سواتی ایک سینیئر سیاستدان سمیت بزرگ شہری بھی ہیں۔ سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کیساتھ جو کچھ ہوا اس سے انسانیت کی دھجیاں بکھری گئی ہیں اور اس واقعہ سے پارلیمنٹ کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

    سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ صرف میز، کرسیوں کا نام نہیں بلکہ ممبران سے بنتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کے ممبران کے ساتھ ایسا ہو تو سوچیں عام شہری کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟

    انھوں نے کہا کہ اعظم سواتی تشدد سے متعلق پہلے ہی تمام حقائق سامنے لا چکے ہیں۔

    سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کیا ہے انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا تقدس بحال رکھنا صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ حکومتی سینیٹرز کی بھی ہے۔

  8. عمران خان نے سپریم کورٹ کو ریڈ زون نہ میں داخل نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی سے لاعلمی کا اظہار کر دیا

    Imran Khan

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے، جس میں انھوں نے سپریم کورٹ کو کرائی یقین دہانی سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خا ن نے تفصیلی جواب کے لیے عدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ اب سے کچھ دیر کے بعد عمران خان ن کے خلاف وفاقی حکومت کی طرف سے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری سے بھی جواب طلب کر رکھا ہے سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کی استدعا دو بار مسترد کی ہے۔

    اپنے تحریری جواب میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی جانب سے میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے وکلا نے 25 مئی کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جب تحریک انصاف کے کارکنان اس احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل ہوئے تو پھر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز ہوا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق پتا ہی نہ چلا ہو۔ یہ ریمارکس عمران خان کے جواب دینے سے پہلے سامنے آئے تھے اور اب عمران خان نے اپنے جواب میں لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے وکلا بابراعوان اور فیصل چوہدری نے ابھی اس مقدمے میں اپنا جواب جمع کرانا ہے۔ عدالت نے اس مقدمے میں انھیں بھی نوٹس بھیج رکھا ہے، جس پر وکلا نے احتجاج بھی کیا کہ وکلا کو نوٹس نہیں بھیجا جانے چاہیے اور اسے واپس لیا جائے۔

  9. تحریک انصاف لانگ مارچ کے چوتھے روز کا آغاز آج کامونکی سے کرے گی, احتشام شامی، صحافی

    لانگ مارچ

    ،تصویر کا ذریعہْBBC

    تحریک انصاف چوتھے روز اپنے لانگ مارچ کا آغاز آج وسطی پنجاب کے شہر کامونکی سے کرے گی۔

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کامونکی سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ کامونکی سٹی چوک میں کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کا پرتپاک استقبال کرے گی۔

    چوتھے روز کامونکی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ رات چندہ قلعہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ لانگ مارچ کے شرکا ممکنہ طور پر آج رات گوجرانولہ میں گزاریں گے اور کل گوجرانوالہ سے وزیر آباد اور گجرات کی طرف روانہ ہوں گے۔

  10. عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ برقرار، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے تک میانوالی کا ضمنی انتخاب روک دیا, شہزاد ملک، بی بی سی اردو

    IHC

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

    تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی میانوالی کی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کو روک دیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔

    عمران خان کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کے مقدمے میں اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  11. عمران خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے نو نومبر، ممنوعہ فنڈگ میں دس نومبر تک ضمانت مل گئی, شہزاد ملک، بی بی سی اردو

    IK

    ،تصویر کا ذریعہSocial Media

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو نومبر تک توسیع کردی۔

    عمران خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ اس کے علاوہ ممنوعہ فنڈنگ کے مقدمے میں بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں دس نومبر تک توسیع کر دی۔

  12. ’چھ ماہ سے ملک میں انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہوں، سوال یہ ہے کہ یہ بیلٹ سے آئے گا یا بُلٹ سے‘

    ِعمران خان لانگ مارچ

    ،تصویر کا ذریعہFacebook/ImranKhan

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیر کی صبح جی ٹی روڈ پر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تصاویر شئیر کی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں چھ ماہ سے میں ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہوں۔ سوال صرف یہ ہے کہ کیا یہ بیلٹ باکس کے ذریعے سافٹ انقلاب ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن انقلاب آئے گا؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. کرم حلقہ این اے 45: ضمنی انتخاب میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل

    خیبر پختونخواہ کے علاقے کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 20 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی پاکستا ن کے جمیل خان 12 ہزارسے زائد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

  14. بریکنگ, صدف نعیم کی ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہو گیا، پنجاب حکومت تحقیقات کرے: رانا ثنا اللہ

    پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ لاہور میں تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوران ہلاک ہونے والی صحافی صدف نعیم کی موت کی تحقیقات کروائی جائیں۔

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اتوار کی شب ایک بیان میں وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود صحافیوں کے انکشافات کے بعد صدف نعیم کی ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہو گیا ہے کیونکہ ان کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے کہ صدف کو دھکا دیا گیا۔

    صدف نعیم کی ہلاکت کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر لانگ مارچ کی کوریج کرنے والے کچھ صحافیوں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون صحافی کو عمران خان کے کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کے دوران دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ نیچے گریں اور ٹرک کے ٹائر تلے کچلی گئیں۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اس شہادتی بیان کے بعد ضروری ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہوں اور حکومتِ پنجاب کی قانونی ذمہ داری ہے کہ دھکا دینے والے شخص کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاقی حکومت اپنا قانونی فرض ادا کرے گی۔

  15. صدف نعیم کے لواحقین کے لیے 75 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

    صدف نعیم

    ،تصویر کا ذریعہSocial Media

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوران مرکزی کنٹینر کے نیچے کچل کر ہلاک ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے رقم کا چیک اہلخانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے بھی صدف کے لواحقین کے لیے 25 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے

    صدف نعیم گذشتہ 14 برس سے صحافت کے شعبے سے منسلک تھیں اور خبریں گروپ سے وابستہ تھیں۔

    ان کی میت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی سے لاہور منتقل کی گئی ہے جہاں اسے میو ہسپتال رکھا جائے گا اور نمازِ جنازہ پیر کو ادا کی جائے گی۔

  16. ’فیصل ایونیو تک حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوامی اجتماعات کے مقامات تک جانے والے راستے کھلے ہیں‘

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اہم تجارتی مراکز اور نجی دفاتر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فیصل ایونیو تک حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ریڈ زون جانے والے راستوں کی مؤثر نگرانی جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی اجتماعات کے لیے مقررہ مقامات اس حدود سے دور واقع ہیں اور ایف نائن پارک اور ایچ نائن گراؤنڈ کی جانب جانے والے راستے کھلے ہیں جبکہ ایف الیون میں کوئی عوامی جلسہ گاہ نہیں ہے۔

    پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام افواہوں اور جھوٹی خبروں پر دھیان مت دیں۔

  17. خاتون رپورٹر کی ہلاکت کے بعد عمران خان کا لانگ مارچ کے تیسرے روز کے اختتام کا اعلان

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    صدف نعیم کی ہلاکت کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے تیسرے روز کے سفر کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔

    صحافی احتشام شامی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ اب لانگ مارچ کے چوتھے روز کا آغاز پیر کی صبح کامونکی شہر سے ہو گا۔

    اس موقع پر انھوں نے صدف نعیم کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

  18. صدف نعیم کی ہلاکت پر شہباز شریف اور عمران خان کا اظہارِ افسوس

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے صدف نعیم کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔‘

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انھیں صدف نعیم کی حادثاتی موت پر دھچکا لگا ہے اور انھیں اس کا شدید افسوس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس دکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. چینل فائیو کی صحافی عمران خان کے کنٹینر کے نیچے دب کر ہلاک

    صدف نعیم کا میڈیا کارڈ

    ،تصویر کا ذریعہRescue 1122

    پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون صحافی کو اس کنٹینر نے کچل دیا ہے جس پرعمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سوار تھی۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ سادہوکی کے قریب پیش آیا۔

    اطلاعات کے مطابق 35 سالہ صدف نعیم کا تعلق چینل فائیو سے تھا اور ان کی میت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کامونکی منتقل کر دی گئی ہے۔

    سادہوکی میں لانگ مارچ کی کوریج کرنے والے رپورٹرز نے بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز کو بتایا کہ خاتون رپورٹر عمران خان کا انٹرویو کرنے کی غرض سے کنٹینر پر چڑھنا چاہ رہی تھیں تاہم اسی دوران وہ زمین پر آن گریں اور ٹرک کے پہیے تلے کچلی گئیں۔

  20. اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کر لیا کہ موجودہ حکمرانوں کا ساتھ دینا ہے، معاف کرنا ہم آپ کے ساتھ نہیں: عمران خان

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہ@PTI

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے لائے گئے سیاستدان اربوں روپے کی چوریاں معاف کروا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب گذشتہ چھ ماہ میں مہنگائی نے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے تیسرے دن مرید کے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی اسٹیبلیشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہ پہلے تم ہی کہتے تھے کہ یہ چور ہیں اور اب ان کو ہمارے اوپر مسلط کر کے کہتے ہیں کہ ان کو قبول کر لو۔ اور اب جو ان کے سامنے کھڑا ہو رہا ہے ان پر یہ ظلم اور تشدد کر رہے ہیں۔‘

    سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ صحافی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں جبکہ ارشد شریف کو کینیا جا کر ’شہید‘ کیا گیا۔ ’دوسری جانب اعظم سواتی پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیونکہ انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں آرمی چیف پر تنقید کر دی تھی۔ مگر دھمکیوں، تشدد اور ڈرانے کے باوجود ہم ناانصافی کے سامنے کھڑے ہوں گے۔‘

    ’ان چوروں کو بٹھا کر اگر اسٹیبلشمنٹ یہ سمجھتی ہے۔۔۔ کیونکہ اب آپ (اسٹیبلشمنٹ) نے فیصلہ کر لیا ہے کہ چوروں کا ساتھ دینا ہے۔۔۔ تو معاف کرنا ہم آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔ ہمیشہ ملک کی اسٹیبلشمنٹ قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔