عمران خان کا فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دس ارب ہرجانے کے دعوے کا اعلان

عمران خان نے تحریک انصاف کے چوتھے روز کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر دس ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے۔ دوسری جانب عمران خان نے 25 مئی کے احتجاج سے متعلق توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں عمران خان نے سپریم کورٹ کو کرائی یقین دہانی سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. چیف جسٹس صاحب لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ آپ کی ذمہ داری ہے: عمران خان کا خطاب

    IK

    عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ قانون کی خلاف ورزی کا اختیار نہیں رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خدا کے واسطے اس ملک میں رول آف لا پیدا کریں۔

    عمران خان نے کہا کہ ’چیف جسٹس صاحب لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ آپ کی ذمہ داری ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ اعظم سواتی، شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے جو خلاف آئین اقدام ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، انھیں دھمکیاں دی گئیں اور پھر انھیں قتل کر دیا گیا۔

    اپنے آج کے خطاب کے اختتام پر عمران خان نے لانگ مارچ کے کنٹینر کو چلانے کی ہدایت کی، جس کے بعد یہ لانگ مارچ گوجرانوالہ کی جانب رواں دواں ہوگیا۔

  2. شہباز شریف میں نے ان سے بات کی، جو آپ کو اشاروں پر چلاتے ہیں: عمران خان کا لانگ مارچ سے خطاب

    PTI

    چیئرمین تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے تیسرے روز مریدکے میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر دو تین باتیں کریں گے۔ انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میں نے ان سے بات کی، جو آپ کو اشاروں پر چلاتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ’میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں نے ان سے بات کی، جن سے ملنے کے لیے آپ گاڑی کی ڈگی میں چپ کر جاتے تھِے‘۔

    عمران خان نے کہا کہ ’تمھارے پاس ہے کیا جو میں تم سے بات کروں‘۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ’میں نے ان سے بات کی جو تمھیں اشاروں پر چلاتے ہیں، اور میں نے ایک بات کی کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کراؤ اور کوئی بات نہیں کی‘۔

    عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’میری اسٹیبلشمنٹ سن لو، آپ نے ہی ان لوگوں پر کیسز بنائے، آپ کی ہی جے آئی ٹی نے کہا کہ یہ لوگ کتنے چور ہیں۔۔ اور اگر آج آپ کہیں کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے تو ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں‘۔

    عمران خان نے کہا کہ ’یہ دیکھوں عوام کدھر کھڑے ہیں اور آپ ان بدعنوانوں کے ساتھ جا کر کھڑے ہو گئے ہو اور پھر ان کے حق میں پریس کانفرنس کرتے ہو‘۔

    عمران خان نے کہا کہ میں ایک آزاد آدمی ہوں۔ میں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آیا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ صاف اور شفاف الیکشن کراؤ جو فیصلہ پاکستان کے عوام کریں وہ مجھے بھی قبول ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے بعد انڈیا میں خوشی منائی جا رہی ہے کہ عمران خان نے یہ کہہ دیا۔ ان کے مطابق ہم اپنے ملک کی بقا کے لیے اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی فوج پر تنقید تعمیری تنقید ہے۔

  3. لانگ مارچ کے تیسرے دن کا سفر: عمران خان مرید کے پہنچ گئے

    LongMarch
    ،تصویر کا کیپشنلانگ مارچ کے دوسرے روز کی تصویر

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے تیسرے روز کے آغاز کے لیے عمران خان مریدکے پہنچ چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے اور پھر اس کے بعد اس مارچ کا رخ گوجرانوالہ کی طرف ہو گا۔

  4. افواہوں پر کان نہ دھریں، مذاکرات ہوں گے تو عمران خان خود قوم کو آگاہ کریں گے: ترجمان پنجاب حکومت

    Long March

    ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام افواہوں پر کام نہ دھریں، مذاکرات ہوں گے تو عمران خان خود قوم کو آگاہ کریں گے۔

    مسرت جمشید نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں سفر نہ کرنے کی وجہ سے کل مریدکے لانگ مارچ ختم کیا۔ انھوں نے بتایا کہ صرف الیکشن پر مذاکرات ہوں گے، اس سے کم کسی بات پر نہیں مانیں گے۔

    ان کے مطابق ’ہم کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی کام نہیں کر رہے، صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، فوری الیکشن‘۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ ’اگر حکومت خود ہی الیکشن کا اعلان کر دے تو مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں ہے‘۔

  5. پوری کوشش ہو گی کہ آج لانگ مارچ لے کر گوجرانوالہ پہنچ جائیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

    Long Macrch

    ،تصویر کا ذریعہFACEBOOK/DRYASMEENRASHIDOFFICIAL

    تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو بتایا ہے کہ آج ہماری پوری کوشش ہو گی کہ لانگ مارچ گوجرانوالہ تک پہنچ جائے۔ انھوں نے کہا اس مارچ کا آغاز کچھ دیر میں مریدکے سے ہو گا اور پھر یہ رستے میں مختلف چار مقامات سے ہو کر تیسرے روز رک جائے گا۔

    یاسمین راشد کے مطابق آج لانگ مارچ کے رستے ممیں سادھوکی، کامونکی، ایمن موڑ اور گوجرانوالہ کے مقامات آئیں گے اور ان جگہوں پر عمران خان کے خطاب بھی کریں گے۔

  6. شہباز شریف: عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کرنا چاہتے تھے، میں نے انکار کر دیا

    Shahbaz Sharif

    ،تصویر کا ذریعہPID

    پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں وی لاگرز اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے ایک ماہ پہلے مشترکہ کاروباری دوست کے ذریعے رابطہ کیا تھا اور مذاکرات کی پیشکش کی اور وہ دو معاملات کو بات چیت کے ذریعے طے کرنا چاہتے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پہلا معاملہ آرمی چیف کی تقرری کا اور دوسرا انتخابات کی تاریخ دینے کا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا اور انھیں تاہم میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات کرنے کی پیشکش کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ تین نام میں بھجواتا ہوں اور تین آپ دیں، آپ میں مل کر آرمی چیف کی تعیناتی طے کر لیتے ہیں، میں نے انکار کردیا اور پیغام بھجوایا کہ یہ ایک آئینی فریضہ ہے اور آئین یہ صوابدیدی اختیار صرف وزیراعظم کو دیتا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا میں نے اپنے دوست سے کہا کہ جب عمران خان نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تھی تو کیا مجھ سے مشاورت کی تھی۔ شہباز شریف نے کہا پیغام رسانی والے دوست نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان جہاں ڈائیلاگ کرنے کی بات کر رہے تھے تو ساتھ ہی وہ دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم ہوتے تھے مجھ سے ہاتھ تک ملانا گوارا نہیں کرتے تھے اور مشاورت تک کرنا پسند نہیں کرتے تھے جو کہ قائد حزب اختلاف سے مشاورت کرنا آئینی فریضہ ہے۔

    ان کے مطابق جب عمران خان انھیں خط لکھتے تھے تو اتنی حقارت کا مظاہرہ کرتے تھے کہ میرا نام تک خط پر نہیں لکھتے تھے جبکہ میں انھیں باقاعدہ جناب وزیراعظم کہہ کر جواب دیتا تھا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ وہ ایک بات ازرائے تفنن کرتے ہیں کہ جتنی حمایت عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی ملی اس کا 20 فیصد بھی اگر ہمیں مل جائے تو حالات کہاں سے کہاں پہنچ جائیں۔ شہباز شریف نے کہا ان کے لیے ادارے نے باہر جا کر پیسے تک مانگے۔

    آئی ایس آئی کے سربراہ نے اجازت لے کر پریس کانفرنس کی تھی

    شہباز شریف نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے مجھ سے اجازت لے کرپریس کانفرنس کی تھی۔ وزیراعظم کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ میں بہت سے واقعات کا شاہد ہوں اور محتاط انداز میں کچھ حقائق بتانا چاہتا ہوں۔

    شہباز شریف کے مطابق جب وزیراعظم سے اجازت لی گئی تو پھر انھیں یہ پریس کانفرنس کرنے کی اجازت دے دی گئی کیونکہ عمران خان نے اپنے ہی محسنوں پر بہت سے ایسے الزامات لگائے جن کا حقائق سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بطور آرمی چیف ملک کے مفاد میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو فل سپورٹ دی مگر وہ دھکے سے بھی نہیں چل سکے۔

  7. تحریک انصاف کے مارچ اور احتجاج کے باعث متعدد شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ سروس بند, احتشام شامی، صحافی

    Long March

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث گوجرانوالہ سے لاہور سمیت متعدد شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ سروس بند ہوگئی ہے۔

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج مریدکے سے گوجرانوالہ کی طرف روانہ ہوگا، جہاں شہر کے مرکزی گوندلانوالہ چوک میں آج شام کو عمران خان سمیت پارٹی قائدین کے خطاب کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے مارچ اور احتجاج کے باعث متعدد شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ سروس بند کردی گئی ہے، جنرل بس سٹینڈ اور پرائیویٹ اڈوں سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

  8. لانگ مارچ کا تیسرا دن: عمران خان کی قیادت میں آج تحریک انصاف کا لانگ مارچ مریدکے سے شروع ہوگا, ترہب اصغر، بی بی سی اردو لاہور

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ

    آج تیسرے روز تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز مریدکے سے ہوگا۔ عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ صبح گیارہ بجے مریدکے سے شروع ہوگا۔

    لانگ مارچ مریدکے سے شروع ہوکر سادھوکی پہنچے گا۔ لانگ مارچ کا سادھوکی کے بعد کامونکی میں استقبال ہوگا۔ لانگ مارچ کے شرکا کا موڑ ایمن میں بھی استقبال کیا جائے گا۔

    تیسرے روز گوجرانوالہ لانگ مارچ کی منز ل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان، مریدکے، سادھوکی، کامونکی، موڑ ایمن آباد اور گوجرانوالہ میں عوام سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کے مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب، فواد چوہدری اور شہباز گل بھی ہمراہ ہوں گے۔

  9. لاہور واپسی صرف اس لیے کی کیونکہ یہ نزدیک تھا: عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ’وہ تمام افراد جو لاہور میں میری میٹنگ کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ میں لانگ مارچ کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور صرف اس لیے واپس آیا کیونکہ یہ نزدیک ترین شہر تھا اور ہم پہلے ہی اس فیصلے کا اعلان کر چکے ہیں کہ رات کے اوقات میں قافلہ نہیں چلے گا۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ چھ ماہ سے اُن کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے یعنی قبل از وقت منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد۔ اس حوالے سے مذاکرات کے لیے اب بھی تحریک انصاف کا صرف یہی مطالبہ ہو گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. تحریک انصاف کا لانگ مارچ: گوجرانوالہ پولیس کا سکیورٹی پلان جاری

    لانگ مارچ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے گوجرانوالہ پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے جس کے مطابق تین ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

    لانگ مارچ کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، محکمہ صحت اور بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت مختلف صوبائی اداروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

    سکیورٹی پلان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلحے کا استعمال صرف اس صورت میں کیا جائے گا جب تمام دیگر کوششیں ناکام ہوچکی ہوں اور اسلحے کا استعمال کسی سینیئر پولیس افسر کے حکم کے تحت کیا جائے گا۔

  11. تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج رات مریدکے میں قیام, احتشام شامی، صحافی

    تحریک انصاف

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج کامونکی نہیں پہنچے گا اور لانگ مارچ کا شیڈول نامعلوم وجوہات کی بنا پر تبدیل کردیا گیا ہے۔

    آج رات جلسہ ملتوی کرنے کے بارے میں کامونکی جلسہ گاہ کی انتظامیہ کی طرف سے باضابطہ طور پر اعلانات کیے گئے۔

    اعلان کے بعد پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے۔ سینکڑوں کارکن آج دوپہر سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے کھڑے تھے۔

    پی ٹی آئی کی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’لانگ مارچ آج رات مریدکے میں رُکے گا، اس لیے کامونکی اور گرد و نواح کے کارکنان کل اتوار کی صبح دس بجے دوبارہ یہاں کامونکی جلسہ گاہ آئیں۔‘

  12. ’آج کا مارچ ختم، کل مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’آج کا مارچ ابھی ختم ہو رہا ہے۔ حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہو گا۔‘

  13. ’اگر تم مارو گے تو ہمارے جواب کے لیے بھی تیار رہو‘ مبینہ آڈیو پر علی امین گنڈاپور کا ردعمل

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسلحہ جمع کرنے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔

    انھوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو سنوائی۔ انھوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس آڈیو میں مبینہ طور پر علی امین گنڈاپور کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’بندوقیں کتنی ہیں؟ ۔۔۔ بس بندے اور سامان آپ ریڈی رکھیں وہاں پر۔‘

    دوسری طرف علی امین گنڈاپور نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں اور ’اگر تم مارو گے تو ہمارے جواب کے لیے بھی تیار رہو۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’وہ (رانا ثنا اللہ) کہتے ہیں کہ وہ ہمیں ماریں گے، یہ آئیں تو سہی۔ یہ بیان اس نے دیا ہے کہ ڈرون اور آنسو گیس لیے ہوئے ہیں۔ تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔‘

    ’ہمارے خلاف یہ ریاست کو استعمال کرے گا، ہمارے پُرامن احتجاج میں ہمیں مارے گا تو کیا اس کے پاس لائنسنس ٹو کِل ہے؟‘

    تاہم پی ٹی آئی کے رہنما نے خود سے منسوب اس آڈیو کی تردید نہیں کی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  14. ’عمران خان حکومت سے نہیں ادھر مذاکرات کر رہے ہیں ’جتھوں گل مکدی اے‘: وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی

    لانگ مارچ

    صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے مذاکرات نہیں کر رہے ہیں، وہ وہیں مذاکرات کر رہے ہیں، ’جتھوں گل مکدی اے‘ اور حکومت نے بعد میں ان ہی سے رابطہ کر کے بات کی ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ساتھ ساتھ (جو مذاکرات چل رہے ہیں اب) الیکشن کی تاریخ پر ایک کامیابی کی کرن نظر آئی ہے۔

    جب پرویزالٰہی سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو پھر ڈی جی آئی ایس آئی کو پریس کانفرنس کی ضرورت کیوں پیش آئی تو اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ کوئی بات نہیں کریں گے۔

    جب صحافی مجیب الرحمان شامی نے سوال پوچھا کہ موجودہ لانگ مارچ کا تعلق آرمی چیف کی تعیناتی سے بھی ہے تو اس کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ بہت ’چوچا‘ سا سوال ہے۔ یا پھر یہ کہیں کہ آپ ہمیں بہت بھولا سمجھ رہے ہیں۔

    پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم نے وقت پر انتخابات کرانے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہی تب ہوئی ہے کہ انتخابات ایک سال بعد ہوں گے۔

  15. تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی ڈرون فوٹیج

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے امکان کو رد کر دیا

    Long March

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کے امکان کو رد کر دیا ہے۔

    انھوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات سڑکوں پر نہیں ہو سکتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے۔

    واضح رہے کہ جمعے کی رات کو وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ایک ٹوئٹر سپیس پر تحریک انصاف کو حکومتی قائدین سے رابطہ کر کے بلا مشروط مذاکرات شروع کرنے کا کہا تھا۔ انھوں نے اس سپیس میں وزیراعظم کی طرف سے ایک سات رکنی کمیٹی کا بھی ذکر کیا تھا، جسے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق امور طے کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف اس وقت مذاکرات کو عام انتخابات کی تاریخ کی شرط سے جوڑ رہی ہے۔

    رانا ثناللہ نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں کہ تحریک انصاف کو ہم نے کوئی مذاکرات کی دعوت نہیں دی ہے۔ ان کے مطابق فواد چوہدری نے اس حوالے سے بیان دیا تھا، جس کے جواب میں مذاکرات کے امکان پر بات ہوئی تھی۔

  17. وزیرداخلہ رانا ثناللہ کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو وارننگ

    Long March

    وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو خبردار کیا ہے کہ ان کے صوبوں میں جو لوگ اسلحے سمیت تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شریک ہونا چاہتے ہیں انھیں گرفتار کریں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی لے لیں۔

    وزیرداخلہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے کہا ہے کہ اس صوبے سے تعلق رکھنے والے ایک سابق وفاقی وزیر امین گنڈاپور کی ایک مبینہ آڈیو کی بنیاد پر گرفتاری کر لیں اور ان سے اور ان کے ایک اور ساتھی سے اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیں۔

    انھوں نے کہا کہ اگر ان سے اسلام آباد کی حدود میں اسلحہ برآمد ہوا تو پھر ذمہ داری آپ پر ہو گی۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو انکشافات کیے تھے اب اس کے ثبوت سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق تحریک انصاف نے بغیر کارروائی مکمل کیے فیصل واوڈا کو فوری طور پر پارٹی سے باہر نکال کیا ہے۔

    وزیرداخلہ نے مارچ کے شرکا سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔

  18. تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے دن کی تصویری جھلکیاں, عمر دراز ننگیانہ، ترہب اصغر اور فرقان الٰہی، بی بی سی اردو

    Long March

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے دن عمران خان دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کنٹینر پر موجود ہیں۔ عمران خان کے خطاب کے بعد مارچ شاہدرہ سے آگے بڑھنا شروع ہو چکا ہے۔

    Long March
    تحریک انصاف

    عمر دراز ننگیانہ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دیگر قائدین کے ہمراہ جس کنٹینر پر سوار ہیں اس کے آگے اور پیچھے تحریک انصاف کے کارکنان موجود ہیں۔

    لانگ مارچ

    تحریک انصاف کے کارکنان نے جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ کیمپ بھی لگائے ہوئے ہیں جو وہاں سے ریلی کا استقبال کر رہے ہیں اور اس مارچ کا حصہ بن رہے ہیں۔

    لانگ مارچ

    یہاں کچھ گاڑیاں بھی مارچ کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

    تحریک انصاف لانگ مارچ
    Long March
    PTI Long March
    تحریک انصاف لانگ مارچ

    تحریک انصاف کے اس لانگ مارچ میں کی سکیورٹی کے لیے دونوں اطراف پولیس کی نفری موجود ہے۔ جہاں جہاں سے یہ ریلی گزرتی ہے وہاں پر تقریباً ایک کلو میٹر تک کے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سگنل بند کر دیے جاتے ہیں۔

    یہ لانگ مارچ دوسرے دن کامونکی کے مقام پر رکے گا اور پھر تیسرے روز یعنی اتوار کو اس مارچ کا سفر کامونکی سے شروع ہو گا۔

    تحریک انصاف
    تحریک انصاف لانگ مارچ
    تحریک انصاف لانگ مارچ

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں خواتین بھی شریک ہیں۔

  19. ’عمران خان نے آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کر کے بیانیہ بنایا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ’آج جنگ بیانیے اور میڈیا کے بل بوتے پہ لڑی جاتی ہے. عمران خان نے اس دور میں آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کر کے فوج کو تقاریر کا موضوع بنا کر ایسا بیانیہ بنایا جو انڈیا کا تو ہو سکتا ہے مگر کسی پاکستانی کا نہیں۔

    ’خصوصاً وہ پاکستانی جسےانھی اداروں نے مکمل تعاون دیا اور وطن نے عزت بخشی جو اسے راس نہ آئی۔‘

  20. اپنے بل بوتے پر پہلی بار کنٹینر پر کھڑا ہونا پڑا، اب غوطے کھا رہے ہیں: مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ پر تبصرہ

    Marium Aurangzeb

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ چار برس تک حکمران رہے اور دس سال تک خیبرپختونخوا میں حکمران رہے تو کچھ تو اپنی کارکردگی پر بات کریں۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان سنہ 2014 میں عمران خان امپائر کی انگلی سے کنٹینر پر کھڑے تھے اور اب جب اپنے بل بوتے پر کھڑا ہونا پڑ رہا ہے تو غوطے کھا رہے ہیں اور اداروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ’وہی جملے، وہی باتیں، وہی کنٹینر، کچھ تو اپنی کارکردگی پر بولو‘۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو خراب کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اپنے چار برس دور حکمرانی میں پاکستان کا سری لنکا جیسا حال کر دیا ہے جبکہ اب وہ اپنے لانگ مارچ سے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا جس کا انڈین میڈیا میں بہت چرچا ہوا۔