بریکنگ, عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ, شہزاد ملک، نامہ نگار بی بی سی

،تصویر کا ذریعہ@PTIOfficial
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
گذشتہ روز اسلام آباد کے شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے انھوں نے الیکشن کمیشن سے معلومات چھپائیں وہ کون سی معلومات ہیں؟
جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان نے بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضع رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان پہلے ٹائیریان سے متعلق تردید کرتے تھے ،عمران خان اب ٹائیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے، عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے۔
عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟‘








