وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم، سپریم کورٹ کا پرویز الٰہی سے آج رات ہی حلف لینے کا حکم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے نوٹیفیکیشن کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے اور گورنر پنجاب کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں۔

لائیو کوریج

  1. پنجاب اسمبلی سے بی بی سی اردو کا فیس بک لائیو

    اس وقت ہماری نمائندہ سحر بلوچ پنجاب اسمبلی کے باہر موجود ہیں اور ہمیں وہاں کی صورتحال سے آگاہ کر رہی ہیں۔

  2. ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بھی ایوان پہنچ گئے

    پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری آج کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور اب وہ بھی ایوان پہنچ گئے ہیں۔

    پنجاب
  3. کووڈ میں مبتلا لیگی ارکان بھی ووٹ ڈالنے اسمبلی میں موجود

    مسلم لیگ (ن) کی ارکان صبا صادق اور عظمیٰ قادری کووڈ میں مبتلا ہونے کے باوجود ووٹ ڈالنے کے لیے اسمبلی پہنچی ہیں۔ اس موقع پر وہ ذاتی حفاظتی لباس پہنے ہوئے نظر آئیں۔

    مسلم لیگ (ن)
  4. چوہدری پرویز الٰہی کا ارکان کی گنتی مکمل ہونے کا دعویٰ

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے پاس 186 ارکان موجود ہیں اور اُن کی ’گنتی مکمل‘ ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. راؤ سردار علی خان کا پنجاب سے تبادلہ، فیصل شاہکار نئے آئی جی پنجاب تعینات

    حکومتِ پاکستان نے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کر دیا ہے۔ اس وقت آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے پر تعینات فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل راؤ سردار علی خان نے اپنی خدمات وفاق کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

  6. لاہور ہائی کورٹ: پولیس طلب کرنے پر پنجاب اسمبلی جا سکے گی

    لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سبطین خان اور زینب عمر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سارجنٹ ایٹ آرمز اسمبلی کے اندر امن و امان قائم رکھیں گے تاہم اگر پولیس کو طلب کیا گیا تو وہ اس کے بعد اندر جا سکیں گے۔

  7. پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ارکان کی اسمبلی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی بسیں اسمبلی پہنچ چکی ہیں۔

    پنجاب اسمبلی
  8. عمران خان: ضمنی انتخاب کے نتائج غیر متوقع، حیران کُن ہیں

    پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کے نتائج غیر متوقع تھے، جس طرح لوگ باہر نکلے وہ حیران کُن ہے۔

    جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے ایسا اُن سے خصوصی گفتگو میں کہا تاہم پی ٹی آئی کے مطابق ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔

    جیو کے مطابق عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے ان کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے اور قوم نے ’حقائق پر مبنی‘ چیز پر ’شاندار جواب دیا‘۔

    عمران خان کا لاہور کے حوالے سے کہنا تھا کہ آئندہ وہ ہفتے میں دو دن لاہور میں رہا کریں گے کیونکہ یہ ان کے لیے سیاسی طور پر اہمیت کا حامل ہے۔

    اس گفتگو میں اُنھوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کی کامیابی پر بھی یقین کا اظہار کیا۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ اب سابق وزیرِ خزانہ حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنائیں گے۔

    تاہم پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے ایک ٹویٹ میں جیو نیوز کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ عمران خان کی مذکورہ ٹی وی چینل سے کوئی خصوصی گفتگو ہوئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. آج پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں امپورٹڈ راج کا خاتمہ ہو رہا ہے، بابر اعوان

    bbc

    بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں امپورٹڈ راج، سائفر سازش اور مداخلت کا خاتمہ ہو رہا ہے

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہم مطمئن ہیں اور پر امن بھی ہیں کیونکہ ہمارے نمبر پورے ہیں۔

    بابر اعوان لاہور کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر میں تمام پیشین گوئیاں دم توڑنے جا رہی ہیں۔

  10. حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا

    bbc

    وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، راہ حق پارٹی، آزاد ارکان سمیت ایم پی ایز شریک ہیں۔

    اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

  11. ڈاکٹر یاسمین راشد: جیت تحریکِ انصاف کی ہی ہو گی

    ببث

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جیت تحریکِ انصاف کی ہی ہو گی۔

    ہنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 15 سیٹیں جیتنے کے بعد ہمارے نمبر پورے ہیں، ہمارے سارے اراکین یہاں موجود ہیں اور جیت ہماری ہو گی۔

  12. پنجاب اسمبلی کی صورتحال تصویر میں

    بی بی سی نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق اسمبلی کے باہر سکیورٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    BBC
    BBC
    BBC
  13. نو منتخب رکنِ اسمبلی پیر رفیع الدین بخاری کا حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ

    نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی پیر رفیع الدین بخاری نے حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے مگر حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے۔

  14. حمزہ شہباز مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کے لیے مقامی ہوٹل پہنچ گئے

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ہوٹل پہنچنے کے بعد حمزہ شہباز شریف اور حکومتی ایم پی ایز نے نمازِ جمعہ ادا کی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. پرویز الٰہی: ‘زرداری صاحب کا مشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے‘

    ببث

    چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا مشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے اور کل جو فیصلے ہو گئے، انشا اللہ وہی آج ہوں گے۔

    پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 186 کی طاقت شو کی ہے، ساری رات سب دعا کرتے رہے کہ اس میں اضافہ ہو۔

    ان کا کہنا ہے کہ زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے اور چار بجے پتہ چل جائے گا۔

  16. آج تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بن رہا ہے، علی امین

    تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس واضح اکثریت موجود ہے اور آج تاریخ رقم ہونے جارہی ہے اور عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بن رہا ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘مافیا اور لوٹا ازم کو شکست ہوگی اور تحریک انصاف کی فتح ہو گی۔‘

  17. بریکنگ, مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی ارکان کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

    bbc

    ،تصویر کا ذریعہbbc

    مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ اراکین کے ہمراہ اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہو رہا ہے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی نے اسمبلی ہال میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے داخلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

  18. پرویز الہیٰ نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، شاہ محمود قریشی

    سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرویز الہی نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔

    لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطمینان ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور میں توقع کرتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے اراکان جمہوری انداز میں اس سارے عمل کو مکمل کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ نہیں گنا جائے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے دونوں امیدواروں کو پابند کیا ہوا ہے کہ ساری کارروائی کو بطریقِ احسن انجام دلوائیں۔

  19. اسد عمر: ہمارے نمبر 186 پورے ہیں اور ہو سکتا ہے اس سے دو چار زیادہ ہی ہو جائیں

    پی ٹی آئی کے رہنما اسدا عمر کا کہنا ہے کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے اس وقت ملک میں دو مخلتف نظریوں کا مقابلہ ہو رہا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو پاکستان کے عوام کے ووٹ لے کر آئے ہیں جبکہ دوسری جانب ساری محنت بند کمروں میں ہو رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبر 186 پورے ہیں اور ہو سکتا ہے اس سے دو چار زیادہ ہی ہو جائیں۔

  20. بریکنگ, پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی ہال میں پولیس سکیورٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    Pervaiz

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی ہال میں پولیس سکیورٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کہ کوئی پولیس والا اسمبلی ہال میں داخل نہ ہو۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی سارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سکیورٹی کی ڈیوٹی کرنے دی جائے۔

    چوہدری پرویز الہی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیر آئینی اقدامات کر کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    انھوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ یکم جولائی کو صاف اورشفاف انتخابات کا حکم دے چکی ہے، شکست نظر آتے ہوئے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

    درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی سپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔