ہمیں سی پیک کے حوالے سے کسی قسم کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کرنی چاہیے: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سی پیک کانٹریکٹس میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’کسی بھی صورتحال میں ہمیں سی پیک میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کرنی چاہیے۔ یہ فیصلے صرف اور صرف پاکستان کے قومی مفاد کی بنیاد پر لیے جانے چاہییں۔‘