پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا حکم کالعدم قرار, شہزاد ملک، نامہ نگار بی بی سی اردو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں سنانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔
فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلا تفریق کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق ابھی تک الیکشن کمیشن نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عدالت کو توقع ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے خلاف زیر التوا کیس مناسب وقت میں مکمل کرے گا۔‘
عدالت کے مطابق شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ ہو گا۔