الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام عدالت میں
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو اب سے کچھ دیر قبل عدالت طلب کیا تھا اور اس وقت یہ دونوں حکام عدالت میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ گھنٹے قبل الیکشن کمیشن کا صدرِ پاکستان کو لکھا گیا خط سامنے آیا تھا جس میں الیکشن کمیشن نے صدر کو مطلع کیا تھا کہ اُنھیں نئی حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات کروانے کے لیے کم از کم چار اضافی ماہ درکار ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات اکتوبر 2022 میں ہو سکتے ہیں۔
















