کورونا: 187 متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان 19ویں نمبر پر آ گیا

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے جبکہ 659 مریض وبا کے باعث ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بعد دو اراکین قومی اسمبلی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کل سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دی ہے۔

لائیو کوریج

  1. لاک ڈاؤن سوموار سے ختم نہیں ہو رہا: وزیر اعلی سندھ

    پاکستان

    وزیر اعلی سندھ نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ سندھ میں سوموار کے روز سے لاک ڈاؤن کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

    وزیر اعلی ہاؤس سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’اب ہم لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جس میں مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی خاص کر ایسے مقامات پر جہاں وبا کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔‘

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند شعبوں جیسا کہ کنسٹریکشن انڈسٹری کو کچھ چھوٹ دی گئی ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں واقع چھوٹی دکانوں کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. گھر میں خود ماسک کیسے بنائیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ گھر میں موجود اشیا کی مدد سے ماسک بنائے جا سکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ’ماسک بناؤ‘ مہم کے ڈائریکٹر عدن علی آپ کو باآسانی ماسک بنانا سکھائیں گے۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  3. پاکستان میں بورڈ کے امتحانات منسوخ کیے جانے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جمعرات کو اعلان کیا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے اور بورڈ کے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر دلچسپ ٹرینڈز کے علاوہ صارفین پالیسی کے اطلاق کے حوالے سے سوالات پوچھتے نظر آرہے ہیں۔

    شفقت محمود

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. گھر میں قرنطینہ ہوتے ہوئے کن ہدایات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے؟

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں بیشتر افراد کورونا کی علامات ظاہر ہونے یا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے آپ کو گھروں میں ہی قرنطینہ کر رہے ہیں۔

    مگر ایسا کرتے ہوئے آپ کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا اس حوالے سے محکمہ صحت حکومت سندھ نے ایک تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

    قرنطینہ میں کیا کرنا ہے؟

    • قرنطینہ کے لیے گھر کے ایسے کمرے کا انتخاب کیجیے جہاں تازہ ہوا کا گزر ہو
    • اس بات کا دھیان رکھیے کہ آپ کے گھر کے دیگر افراد آپ سے اس وقت تک مکمل طور پر الگ تھلگ رہیں جب تک آپ شفایاب نہیں ہو جاتے
    • اپنے گھر سے ایک فرد یا ایک مددگار کا انتخاب کیجیے جو آپ کی ضروریات کا خیال رکھے اور ایسا کرتے ہوئے وہ تمام تر حفاظتی اقدمات یعنی ماسک، حفاظتی سوٹ، دستانے اور دیگر اشیا کا استعمال کرے
    • اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیے کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منھ کو ٹشو سے ڈھانپیے اور ایسا کرنے کے بعد ٹشو کو فوراً ڈسپوز آف کر دیں
    • کمرے میں ایسا کوڑے دان استعمال کیجیے جس پر ڈھکن لگا ہو
    • کمرے میں رہتے ہوئے سرجیکل ماسک کا استعمال کیجیے اور اگر یہ گیلا ہو جائے تو اسے تبدیل کیجیے
    • اپنے کپڑوں کو گرم پانی میں دھوئیے

    قرنطینہ میں کیا نہیں کرنا؟

    • جس کمرے میں آپ نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر رکھا ہے اس سے ہرگز باہر نہ نکلیں
    • قرنطینہ کے دورانیے میں اپنے گھر کسی مہمان کو نہ آنے دیں
    • ایسے افراد کو ہرگز اپنی تیمارداری پر متعین نہ کریں جو بوڑھے ہیں، مدافعتی نظام کمزور ہے یا کسی پہلے ہی کسی اور بیماری کا شکار ہیں
    • اپنے چہرہ کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز نہ چھوئیں
    • اتارنے کے بعد اپنے کپڑوں کو جھاڑیے مت
    • وہ فرد جو آپ کے اتارے ہوئے کپڑے جمع کرے اسے ان کو چھونے کی اجازت ہرگز نہ دیں

    ڈاکٹر سے رابطہ کب کرنا ہے؟

    اگر آپ اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

    • بخار یا کھانسی ہونے کی صورت میں
    • سانس لینے میں دشواری کی صورت میں
    • ہونٹوں یا چہرے کی رنگت نیلی پڑنے پر
    • قرنطینہ میں جانے کے بعد ایک ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر آپ سے رابطہ کرے گا، تاہم ہنگامی صورتحال میں سندھ کے باسی ان نمبروں پر رابطہ کریں 021-99204452، 99206565، 0111712-0316
  5. بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے

    پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات بڑھ رہی ہیں۔

    جمعے کو پاکستان میں کیا کچھ ہوا، جاننے کے لیے یہاں کلک کریں