گلگت بلتستان: مصدقہ متاثرین کی تعداد 430 ہو گئی
گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید نو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد یہاں مصدقہ متاثرین کی کُل تعداد 430 ہو گئی ہے۔
گلگت بلستان محکمہ صحت کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 123 ہے جبکہ مجموعی طور پر 303 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک چار مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
فیض اللہ فراق کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ زیر علاج 72 مریض استور میں ہیں جبکہ گلگت میں 39 مریض ہیں۔
محکمہ صحت گلگت بلستان کے مطابق مجموعی طو ر اس خطے میں اب تک 5983 ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں سے 395 نتائج کا انتظار ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلستان کے مطابق گگلت بلستان میں اس وقت ٹریول ہسٹری رکھنے والوں میں کورونا مریضوں کی شرح 69 فیصد جبکہ کورونا مریضوں سے رابطے میں رہنے والوں کی متاثر ہونے کی شرح 45 فیصد ہے۔ قرنطنیہ سنٹرز میں موجود افراد میں یہ شرح نو فیصد ہے۔

،تصویر کا ذریعہGILGIT BALTISTAN HEALTH DEPT.

















