کورونا: 187 متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان 19ویں نمبر پر آ گیا

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے جبکہ 659 مریض وبا کے باعث ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بعد دو اراکین قومی اسمبلی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کل سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دی ہے۔

لائیو کوریج

  1. بلوچستان: صوبےمیں 91 فیصد افراد وائرس کی مقامی طور پر منتقلی سے متاثر ہوئے

    کوئٹہ

    بلوچستان میں کورونا کے مقامی منتقلی کی شرح کے تناسب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سب سے زیادہ متائثرہ شہر ہے ۔ محکمہ صحت کے یومیہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے مجموعی 1935 متاثرین میں سے مقامی منتقلی کے بعد اس وائرس سے متاثر ہونے والی کی تعداد 1779 ہے جو کہ 91 فیصد بنتی ہیں۔

    مقامی منتقلی کے سب سے زیادہ متاثرین 1563 یعنی 87.9 فیصد کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کے مطباق کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں سے کورونا متاثرین سامنے آئے ہیں تاہم شہر میں جن علاقوں سے سب سے زیادہ متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں ان میں خروٹ آباد کا علاقہ سر فہرست ہے۔

    جن دیگر علاقوں سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں کینٹ، کلی احمد خانزئی، ہزارہ ٹاﺅن ،یونین کونسل پانچ اور نو، بلیلی اور کچلاک وغیرہ شامل ہیں۔

  2. کورونا وائرس: اسلام آباد میں اموات کی تعداد پانچ ہو گئی

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد جہاں متاثرین کی تعداد میں اضافے کا رجحان پہلے ہی بڑھ رہا ہے وہاں اموات کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

  3. لاک ڈاؤن میں بوریت دور کرنے کے نسخے جانیں نانیوں اور دادیوں سے

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    دنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں ہیں۔ جہاں بہت سے لوگ گھر میں اس وقت سے لطف و اندوز ہو رہے ہیں وہیں کچھ لوگ بوریت بھی محسوس کر رہے ہیں۔

    لاک ڈاؤن میں بوریت دور کرنے اور اپنا وقت اچھا وقت گزارنے کے کچھ طریقے جانیے دنیا کے مختلف ممالک میں موجود نانیوں اور دادیوں سے۔

  4. کورونا وائرس: اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کا رحجان

    اسلام آباد

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 641 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے چھ افراد ہلاک جبکہ 72 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

    اگر اسلام آباد میں اس وائرس کے پھیلاؤ کے رحجان پر نظر ڈالی جائے تو اپریل 14 سے لے کر جب یہاں صرف 140 متاثرین تھے تو اپریل 27 تک روزانہ اوسطاً تقریباً دس نئے مریض سامنے آتے رہے۔ اپریل 28 کو 36 نئے مریضوں کے کے سامنے آنے کے بعد اس تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

    28 اپریل سے 3 مئی تک روزانہ تقریباً 25 نئے مریض سامنے آئے جبکہ چار مئی کو 49 نئے متاثرین کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ یہ ریکارڈ بھی زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکا اور پھر مئی 8 مئی کو اسلام آباد میں 51 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا۔

    ملک کے دیگر صوبوں کی طرح اسلام آباد میں بھی متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

  5. کورونا وائرس: پاکستان کی تازہ ترین صورتحال!

    کورونا

    پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تقریباً 30 ہزار ہو چکی ہے۔ جیسے جیسے ٹیسٹ زیادہ ہو رہے ہیں نئے متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    پاکستان میں اس وائرس سے اب تک کل 640 اموات ہو چکی ہیں۔

    صوبہ خیبر پختونخوا 4،509 متاثرین کے ساتھ پنجاب اور سندھ سے تو بہت پیچھے ہیں مگر اس صوبے میں سب سے زیادہ 234 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ پنجاب میں کل متاثرین 11،093 جبکہ سندھ میں یہ تعداد 10،771 بنتی ہے۔

    پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 192، سندھ میں 180، بلوچستان میں 24، اسلام آباد میں چھ اور گلگت بلتستان میں اس وائرس سے چار افراد ہلاک ہوئے۔

    اس وائرس سے آٹھ ہزار سے زائد مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں چار ہزار سے زائد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ سندھ میں دو ہزار سے زائد جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔

  6. کورونا وائرس: ایک ہی گھر میں 11 مریض، چھوٹے مکانوں میں قرنطینہ کرنے والوں کی مشکلات

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دو صحافی بھائی کورونا وائرس سے کیا متاثر ہوئے کہ پورا گھرانہ اس کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

    پانچ مرلے کے مکان میں مشترکہ خاندانی نظام کے تحت 17 افراد مقیم ہیں جن میں اب بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

  7. بلتستان: پہاڑوں میں تعلیم، تحفظ و تسخیر کے روشن دیے بجھ رہے ہیں

  8. بریکنگ, پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں تقریباً دو ہزار نئے مریض، متاثرین کی تعداد 29 ہزار سے زیادہ

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے ملک میں پھیلاؤ کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں 1900 سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہوں۔

    گذشتہ روز 1991 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 29465 ہو گئی ہے۔

    اب تک 639 اموات بھی ہوئی ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 8033 ہو گئی ہے۔

  9. لاک ڈاؤن میں پھنسی ہسپانوی سیاح نے پاکستان کو کیسا پایا؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    ڈاریہ سنیٹرا کا تعلق سپین سے ہے۔ مارچ میں جب سپین میں کوورونا وائرس کے سبب سخت لاک ڈاون تھا اور پاکستان میں لاک ڈاون کی شروعات تھیں تو اس وقت یہ پاکستان میں سیاحت کے لیئے موجود تھیں۔

    اس دوران انھوں نے نہ صرف گلگت بلستان اور اسلام آباد کی سیاحت کی بلکہ انھوں نے لاک ڈاون میں وقت بھی گزرا۔

    ان کے سفر کے بارے میں دیکھیے زبیر خان اور نئیر عباس کی یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔

  10. امریکہ میں پھنسے انڈین اور پاکستانی طلبا کن حالات میں ہیں؟

  11. لاک ڈاؤن میں 20 ہزار کلو سبزیاں مفت تقسیم کرنے والی خاتون

  12. پنجاب: گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 622 افراد کورونا سے متاثر, ملک میں مصدقہ متاثرین 29 ہزار سے تجاوز کر گئے

    پاکستان

    صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 622 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 11093 ہو گئی ہے۔

    قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں سو سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے کُل افراد کی تعداد 4240 ہو چکی ہے۔

    پنجاب میں نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد 29434 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 638 ہو گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب میں 5190 مصدقہ متاثرین کے ساتھ لاہور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. مساجد میں جا کر نماز ادا کرنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر

    اگرچہ عوام کو حکومتی سطح پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے گھروں پر ہی نمازوں اور دیگر عبادات کا اہتمام کریں تاہم اگر آپ مساجد میں جا کر عبادت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ویڈیو دیکھیں۔

    وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اس ویڈیو میں مساجد میں نماز ادا کرنے کی صورت میں اختیار کیے جانے والی ضروری احتیاطی تدابیر ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. پاکستان میں لاک ڈاؤن کے باعث پھنسی ایک ہسپانوی سیاح کی آپ بیتی

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ان افراد میں وہ غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں جو تفریح کے لیے پاکستان آئے تھے تاہم لاک ڈاؤن میں وہ یہاں پھنس گئے اور انھیں یہاں وقت گزارنا پڑا۔

    مزید جانیے ایک ایسی ہی سیاح کی کہانی خود ان کی زبانی محمد زبیر کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  15. موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ موٹاپا امراضِ قلب سے لے کر کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

    تاہم نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کا شکار کووڈ 19 کے مریضوں کو اس وائرس سے کسی عام شخص سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

  16. اسلام آباد: سبزی و فروٹ منڈی میں حکومتی ہدایات کی سخت خلاف ورزی تصاویر میں

    pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسلام آباد میں سنیچر کو کورونا کے ریکارڈ 51 مریض سامنے آئے ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں واقع سبزی و فروٹ منڈی میں حکومتی ہدایات پر کتنا عمل ہو رہا ہے دیکھیے ان تصاویر میں۔

    pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. سندھ کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے: صوبائی وزیر صحت

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے سنیچر کو ہونے والے اجلاس میں شرکا کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں اس کا پھیلاؤ کم ہے۔

    اجلاس میں شامل سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے مزید بتایا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 22 علاقے مکمل لاک ڈاؤن کی زد میں ہیں کیونکہ یہ کورونا کے ہاٹ سپاٹس ہیں۔

    اس اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں بستروں اور وینٹیلیٹرز کی دستیابی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ایک ایپلی کیشن بنائی گئی ہے۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے ریسکیو اہلکار کسی بھی مشتبہ یا متاثرہ مریض کو وینٹیلیٹر اور بستر کی دستیابی دیکھتے ہوئے ہسپتال منتقل کریں گے۔

    انھوں نے آگاہ کیا کہ متعلقہ ریسکیو اور صحت کے محکموں کو اس حوالے سے ضروری ٹریننگ فراہم کر دی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے وفاق کے ماتحت تمام علاقوں میں حکام کو یہ ایپلی کیشن استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جلد ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے مکمل ضوابط بنا لیے جائیں گے اور پورے صوبے میں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ گھروں میں قرنطینہ ہونے والے افراد کے لیے بھی ہدایت نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔

  18. تین خصوصی پروازیں امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گی

    وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی خصوصی تین پروازیں امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی۔

    معاونِ خصوصی کے مطابق ان تین خصوصی پروازوں کی اجازت وزیر اعظم عمران خان نے دی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر واشنگٹن سے دو پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پہلی پرواز 10 مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد جبکہ دوسری پرواز 13 مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔

    ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ حکومت پاکستان امریکہ سے مزید پروازوں کی بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے جن کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. اسلام آباد میں کورونا کی صورتحال چارٹ میں

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنیچر کو ریکارڈ 51 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 609 ہو چکی ہے۔

    اسلام آباد کے کس علاقے میں کتنے متاثرین ہیں دیکھیے مندرجہ ذیل چارٹ میں۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہICT ADMIN

  20. بلوچستان: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 58 افراد میں کورونا کی تشخیص

    پاکستان

    بلوچستان میں سینیچر کو مجموعی طور پر کورونا کے 58 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 1935 ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سنیچر کو کُل 302 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 58 کیس مثبت آئے۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک بلوچستان میں کورونا کے 14374 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہے۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 242 ہے جبکہ یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہے۔

    بلوچستان میں نئے کیس سامنے آنے کے بعد اب پاکستان میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی کُل تعداد 28812 ہو چکی ہے جبکہ اموات کی کُل تعداد 637 ہے۔

    10771 متاثرین کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

    اب تک 7924 افراد اس مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔