آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان میں متاثرین 27 ہزار کے قریب، سینیٹ اجلاس میں شمولیت کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی

پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 27 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ ہلاکتوں کی کُل تعداد 611 ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے اپنے اگلے اجلاس کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس میں تمام سینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آنے سے قبل اپنا اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

لائیو کوریج

  1. وہ مریض جن کی کورونا وائرس جان نہیں چھوڑ رہا

  2. بریکنگ, ملک میں تمام تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات منسوخ

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ملک میں تمام تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس برس تمام طلبہ کو گذشتہ سال کے رزلٹ کی بنیاد پر اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا جائے گا۔

  3. بریکنگ, تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

    وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تمام ملک میں تمام تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  4. بریکنگ, لاک ڈاؤن میں نرمی: چھ اہم فیصلے!

    پاکستان کے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ تمام چیزوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں اور جتنے بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں وہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہی کیے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ان میں ان فیصلوں میں تمام صوبوں کی رائے شامل تھی۔

    مندرجہ چھ نکات کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کیے گئے ہیں۔

    • متفقہ طور پر تعمیراتی سیکٹر کو دوسرے مرحلے میں پوری طرح سے کھولنے پر اتفاق ہوا ہے۔
    • محلوں میں چھوٹی دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
    • سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی جو شام پانچ بجے تک کھولی جا سکیں گی۔
    • کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
    • نشاندہی کردہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
    • تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔
  5. بیرون ملک سے آنے والوں کو خود ساختہ تنہائی اختیار کرنا ہو گی،عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں خود ساختہ تنہائی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تمام بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے وسائل موجود نہیں۔

    اس لیے اگر بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانا ہے تو انھیں خود سے ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔

  6. بیماری کے پھیلاؤ کی تیزی دوسرے ممالک سے کم ہے: ڈاکٹر فیصل

    کورونا وائرس پر وزیرِ اعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ہم روزانہ یہ بہترین اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آئندہ یہ وائرس کتنی تیزی سے پھیلے گا اور بہرکیف بیماری کے پھیلاؤ کی تیزی دوسرے ممالک سے کم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت صحت کے نظام میں ہمارے پاس گنجائش موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم روز اس بیماری کے حوالے سے سیکھ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر فرد پر یہ ذمہ داری ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔

  7. صوبوں اور وفاق کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر اتفاق نہیں ہوا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں پبلک ٹرنسپورٹ کھولنا چاہتا تھا اور سمجھتا ہوں کہ ٹرین اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی ذرائع کو کھولا جائے لیکن صوبوں کو اس پر خدشات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لیے ٹرانسپورٹ کھولنے کی حمایت میں تھا لیکن موجودہ صورتحال کے باعث صوبوں اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

  8. مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں ایس او پیز پر عوام کو خود عمل کرنا ہو گا

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں خاتمے کے لیے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ اگر ہم ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو مشکل میں پھنس جائے گے۔ ہماری پولیس ہر شہری کو زبردستی بند نہیں کر سکتی اور جگہ جگہ چھاپے نہیں مار سکتی

  9. بریکنگ, سنیچر سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

    جمعرات کے روز وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سنیچر یعنی نو مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاؤن میں نرمی عقلمندی سے کرنا ہو گی۔

  10. بریکنگ, حکومت لاک ڈاون کے تمام متاثرین کو پیسے نہیں دے سکتی، عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث تمام متاثرین کو حکومت پیسے نہیں دے سکتی لہذا ہمیں مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کی ضرورت ہے

  11. لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے بھی خوف تھا کہ ہمارے حالات باقی دنیا سے مختلف ہیں: عمران خان

    وزیرِ اغظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب لاک ڈاؤن کیا تو پہلے دن سے خوف یہ تھا کہ ہمارے حالات بہت مختلف ہیں باقی دنیا سے تو جو لوگ روز دہاڑی کما کر چولہا جلاتے ہیں ان کا کیا ہو گا۔

    قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدار میں ہی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر بنایا جہاں تمام صوبوں سے اعداد و شمار دیکھتے ہیں اور اسی حساب سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

    ہم یہ بھی سوچ رہے تھے کہ ہم کب اپنی معیشت کھول سکتے ہیں، اور جو حتمی فیصلہ کیا گیا اس میں صوبوں کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔

    متاثرین اور اموات کی تعداد بڑھ رہی ہیں، لیکن آہستہ بڑھ رہی ہیں۔

  12. قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم، وزیرِ اعظم کچھ ہی دیر میں اظہار خیال کریں گے

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

    وزیرِ اعظم اب سے کچھ ہی دیر بعد اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متعلق کیے گئے فیصلوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

  13. وزیراعلیٰ پنجاب کی ثقافتی و ادبی تنظیموں اور اداروں کے لیے خصوصی گرانٹ کی منظوری

    پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ثقافتی و ادبی تنظیموں اور اداروں کےلیے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق انھوں نے لاہور میں ایک بیان میں کہا کہ حکومت ثقافت اور ادب کے فروغ کے لیے ان اداروں کی خدمات کی قدر کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ صوبے میں ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کو کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں بہتری کے بعد مزید فروغ دیا جائے گا۔

  14. پی ٹی اے: اردو اور انگریزی میں ایک ارب سے زائد کووڈ 19 آگاہی پیغامات بھیجے گئے

  15. بریکنگ, پی آئی اے کی امریکہ سے پاکستان کے لیے خصوصی پروازوں کے شیڈول کا اعلان

    حکومت پاکستان نے امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے تعاون سے خصوصی چارٹر پروازیں چلا رہی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر واشنگٹن سے پاکستان کے لیے دو پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ پہلی پرواز 10 مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گی جبکہ دوسری پرواز 13 مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔

    مزید برآں ایک اور پرواز نیو جرسی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی جس کی روانگی کی تاریخ کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ حکومت پاکستان امریکہ سے تین مزید چارٹر پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے جن کی روانگی کی تاریخوں اور مقامات روانگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    جن پاکستانیوں نے پہلے ایمبیسی اور کونسلیٹ میں رجسٹریشن کرا رکھی ہے ان سے خصوصی پروازوں کے لیے خود رابطہ کیا جائے گا۔

    مسافر مزید تفصیلات کے لئے پی آئی اے کے کال سینٹر 786-111-111-021 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  16. سندھ میں پولیو ورکرز کی کورونا وائرس کے دنوں میں آگاہی مہم

  17. لاک ڈاون کی مشکلات کم کرنے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری

    وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں لاک ڈاون کی مشکلات کم کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار اور تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارشات پر غور کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزرا، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

    صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔

  18. کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین ساڑھے 24 ہزار سے زیادہ، کل 578 اموات

    پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث متاثرین کی مجموعی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اب تک ملک میں مزید 578 اموات ہوئی ہیں۔

    اب تک ملک میں 6586 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

  19. بریکنگ, کورونا وائرس: صوبہ سندھ میں ریکارڈ 14 ہلاکتیں، 453 نئے مریض, صوبہ سندھ میں متاثرین: 9093 | اموات: 171 | صحتیاب: 1853

    پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 453 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 14 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

    اس طرح صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 9093 ہو گئی ہے جبکہ 171 اموات بھی ہوئی ہیں۔

    اب تک صوبے میں 1853 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

  20. کورونا وائرس: یہ آر نمبر کیا ہے اور اس کی اہمیت کیا ہے؟