عمران خان: پہلا سال اقتصادی استحکام میں گزر گیا، اب قوم کو ایک وژن دیں گے
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت کا پہلا سال اقتصادی استحکام میں گزر گیا لیکن اب حکومت کی کوشش ہوگی کہ قوم کو ایک وژن دیں جو صرف ایک چھوٹے سے طبقے کے لیے نہیں ہوگا بلکہ سب کے لیے ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ کچی بستیوں پر سب سے زیادہ زور لگانا ہے، انھیں اوپر اٹھانا ہے، تاکہ انھیں غربت سے نکالیں۔
وزیرِ اعظم نے چین، جہاں گذشتہ کئی سالوں میں کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا گیا ہے، کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے دورہ چین میں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگز لی تھیں کہ غربت کا خاتمہ کیسے کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ یہ کام طویل مدتی منصوبوں سے ہی ہوگا، مختصر مدتی منصوبہ بندی کچھ نہیں کر سکتی۔