بریکنگ, کراچی: 'مکمل یونین کونسلز کے بجائے صرف متاثرہ علاقے سیل کیے جائیں گے'
سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں آج شام کو ضلع شرقی کی جن 11 یونین کونسلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ان میں مکمل یونین کونسلز کے بجائے صرف متاثرہ علاقے سیل کیے جائیں گے۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ مذکورہ یونین کونسلز میں صرف وہ علاقے سیل کیے جا رہے ہیں جہاں سے کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ آج شام کو کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر نے حکمنامہ جاری کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کی وجہ سے ضلعے کی 11 یونین کونسلز کو مکمل طور پر سیل کیا جا رہا ہے۔
سعید غنی نے بتایا کہ سنیچر کی شام کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن ہی نافذ العمل رہے گا لیکن پوری یو سیز مکمل سیل نہیں کی جائیں گی۔
مذکورہ علاقے مندرجہ ذیل یونین کونسلز میں ہیں:
- یو سی 6 گیلانی ریلویز
- یو سی 7 ڈالمیا
- یو سی 8 جمالی کالونی
- یو سی 9 گلشن-2
- یو سی 10 پہلوان گوٹھ
- یو سی 12 گلزارِ ہجری
- یو سی 13 صفورہ گوٹھ
- یو سی 14 فیصل کینٹ
- یو سی 2 منظور کالونی
- یو سی 9 جیکب لائن
- یو سی 10 جمشید کوارٹرز













