پاکستان: مصدقہ متاثرین 5232، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 5232 ہو چکی ہے جبکہ کل اموات 91 ہو گئی ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ملک میں کورونا کے باعث شرح اموات مزید بڑھ سکتی ہے۔

لائیو کوریج

  1. ٹیکسی میں ایک سے دوسرے شہر سفر کے لیے پولیس کی اجازت لازمی, سندھ حکومت کا اعلان

    ٹیکسی میں ایک سے دوسرے شہر سفر کے لیے پولیس کی اجازت لازمی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سندھ حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکسی میں سفر کرنے والوں کے لیے متعلقہ ایس ایچ او کا اجازت نامہ لازمی ہوگا۔

    انھوں نے کہا ہے کہ ٹیکسی کے ذریعے بغیر اجازت مسافروں کا ایک شہر سے دوسرے شہر یا سندھ سے دیگر صوبوں میں جانے پر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    انھوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ سندھ سے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان ٹیکسیوں میں 4 سے زیادہ افراد سفر کر رہے ہیں۔

    اویس شاہ نے حکم دیا ہے کہ محکمہ کے افسران اور پولیس ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کر کے گاڑی تھانے میں بند کریں۔

    ’ایک شہر سے دوسرے شہر کسی کو جانا ہوگا تو وہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے اجازت نامہ لے کر جائے گا۔ شہری صرف ایس ایچ او سے اجازت لے کر ایمرجنسی کے طور پر ٹیکسی استعمال کر سکتے ہیں۔‘

    انھوں نے کہا ہے کہ ٹیکسی میں ایمرجنسی کے طور پر ڈرائیور کے ساتھ ایک شہری کو سفر کرنے کی اجازت ہے اور ٹیکسی میں سفر کرنے والے افراد ایس ایچ او کا اجازت نامہ ساتھ رکھیں گے ورنہ کارروائی ہوگی۔

    انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں نقل و حمل پر مکمل پابندی ہے، شہری بلاوجہ سفر نہ کریں اور بلاوجہ کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    ’گاڑی میں زیادہ افراد کے سفر کرنے سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔‘

  2. بریکنگ, نشتر ہسپتال ملتان میں 12 ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت, اس سے قبل ملک بھر میں 83 ڈاکٹرز سمیت 111 طبی عملے میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے

    نشتر ہسپتال ملتان میں 12 ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ملتان کے نشتر ہسپتال میں 12 ڈاکٹرز، چھ پیرا میڈیک اور دیگر طبی عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کچھ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان افراد میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جبکہ انھیں طیب اردوغان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ اگلے لائحہ عمل کے لیے اجلاس میں فیصلے کیے جائیں گے، جیسے ہسپتال کو کیسے وائرس سے پاک کرنا ہے۔

    ’وہ تمام لوگ اور سٹاف جو ان ڈاکٹروں کے رابطے میں آئے انھیں آئسولیشن اور قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔‘

    صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر مسعود ہراج نے اس معاملے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ روز قبل وارڈ نمبر11 میں ہاؤس جاب ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 11 میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور دیگر 60 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل اب تک پاکستان میں طبی عملے سے تعلق رکھنے والے عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 83 ڈاکٹرز اور بقیہ پیرا میڈیک عملہ ہے۔

  3. بریکنگ, سندھ میں کل 1411 مصدقہ متاثرین، 30 اموات, گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 افراد صحتیاب

    سندھ پاکستان

    سندھ میں 93 مزید لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 1411 ہوگئی ہے۔

    صوبے بھر میں اب تک 30 اموات اور 389 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 افراد کی صحتیابی ہوئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اب تک پاکستان میں کورونا کے 5171 متاثرین اور 88 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔

  4. بلوچستان: مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی میں اضافہ

    بلوچستان: مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی میں اضافہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بلوچستان میں صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مقامی سطح پر کورونا وائرس کی منتقلی کے متاثرین میں اضافہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کل 228 متاثرین میں سے 80 میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا ہے۔ گذشتہ روز جن آٹھ افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ان تمام میں وائرس کی مقامی منتقلی ہوئی۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق متاثرین میں وائرس کی مقامی منتقلی کے اعتبار سے کوئٹہ سرفہرست ہے جہاں ایسے 61 کیسز ہیں جبکہ چاغی میں 11، لورالائی میں 6 اور خضدار اور ہرنائی میں ان کی تعداد ایک، ایک ہے۔

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی ضلع وار تفصیل

    ،تصویر کا ذریعہGovt of Balochistan

  5. 755 زائرین کی گھروں کو واپسی

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ ڈی جی خان میں تفتان سے آنے والے 755 زائرین قرنطینہ میں اپنا وقت مکمل کرنے کے بعد گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے 175 وہ افراد ہیں جن کے ابتدائی طور پر کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اب ڈی جی خان قرنطینہ میں صرف 74 زائرین باقی ہیں۔

    اس سلسلے میں انھوں نے مقامی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے اہکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

  6. بریکنگ, پنجاب میں 39 نئے مریض، کل متاثرین 2464 ہوگئے, پاکستان میں کل متاثرین 5078

    پنجاب میں 39 نئے مریض، کل متاثرین 2464 ہوگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 39 مزید مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 2464 ہوگئی ہے۔

    صوبے میں اب تک کووڈ 19 سے 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 258 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    پنجاب میں 2464 متاثرین کی تفصیل

    • 701 زائرین
    • 758 رائے ونڈ سے منسلک افراد
    • 80 قیدی
    • 925 عام شہری
    پنجاب کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGovt of Punjab

    زائرین کی تفصیل:

    • ڈی جی خان میں 221
    • ملتان میں 457
    • فیصل آباد میں 23

    رائے ونڈ مرکز سمیت تبلیغی ارکان کی تفصیل

    • رائے ونڈ مرکز میں 463، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 13، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 25، راولپنڈی میں 6 اور جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں وائرس کی تصدیق
    • ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 57، خوشاب 2، راجن پور 1، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، ناروال 3، بہاولنگر 9 اور فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں تصدیق

    عام شہروں میں مریضوں کی تفصیل

    • عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 426 مصدقہ مریض ہیں
    • ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 69، جہلم 29، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8 اور گجرات میں 134 شہریوں میں تصدیق
    • حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 22 اور سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق
    • میانوالی 10، خوشاب 3، بہاولنگر 5، بہاولپور 5، لودھراں 3، ڈی جی خان 18 اور لیہ اور اوکاڑہ میں ایک، ایک مصدقہ مریض
  7. وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پنجاب کے 216 علاقے سیل

    وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پنجاب کے 216 علاقے سیل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے۔

    اتوار کو ایک بیان میں انھوں نے بتایا ہے کہ ’وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کلسٹر لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔‘

    ان کے مطابق وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اب تک پنجاب کے 216 علاقے سیل کر دیے گئے ہیں جنھیں ہاٹ سپاٹ ایریاز قرار دیا گیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 ایریاز کو ’ڈی سیل‘ کیا جا چکا ہے۔ ’ڈی سیل کیے گئے علاقوں کے تمام مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔‘

    انھوں نے کہا ہے کہ جزوی اور ہدف کے مطابق لاک ڈاؤن سے معمولاتِ زندگی کو کم سے کم حد تک روکتے ہوئے کورونا کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے آئندہ تین سے چار ہفتوں کو اہم قرار دیا ہے اور عوام سے گھروں تک محدود رہنے کی گزارش کی ہے۔

  8. ’نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی اموات کی خبریں غیر مصدقہ‘, امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کا بیان

    ’نیویارک میں 100 سے زیادہ پاکستانیوں کی اموات کی خبریں غیر تصدیق شدہ ہیں‘

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ نیو یارک میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی خبریں غیر تصدیق شدہ اور اندازوں پر مبنی ہیں۔ ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ کووڈ 19 سے متاثر 100 سے زیادہ پاکستانی نژاد امریکی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

    سنیچر کو ایک بیان میں اس کا کہنا تھا کہ: ’ہم نے میڈیا پر پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی اموات کے حوالے سے خبریں دیکھی ہیں۔ امریکہ میں سرکاری سطح پر کسی مستند ذرائع نے ان کی تصدیق نہیں کی۔‘

    ’یہ اندازے پاکستانی برادری اور تدقین کی تیاری کرنے والے اداروں کے فراہم کردہ ہیں۔ ایسے اعداد و شمار کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔‘

    سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ’شکاگو، لاس اینجلس اور ہیوسٹن میں پاکستان نژاد امریکی شہریوں کی اموات سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات بھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔‘

    اس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایسے خاندانوں سے رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں انھیں مدد فراہم کریں گے۔

    نیویارک میں اب تک کورونا وائرس سے 6000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔

  9. ’پاکستان میں ہر پانچ میں سے دو افراد کورونا وائرس کو سازش سمجھتے ہیں‘: سروے

    pak

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستان میں سماجی رویے پر تحقیق کرنے والی ایک تنظیم ایپسوس نے کورونا وائرس سے متعلق اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران ایک تحقیق کی جس میں 1000 افراد کا سروے کیا گیا۔

    تحقیق میں معلوم ہوا کہ:

    • 88 فیصد افراد کے مطابق وہ جانتے ہیں کہ کورونا وائرس یا کووڈ 19 کیا ہے۔ فروری کے مقابلے اس میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
    • پہلے کے مقابلے اب زیادہ لوگ حفاظتی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔
    • پاکستان میں ایک تہائی افراد نے اب بھی ہاتھ ملانا نہیں چھوڑا۔ یاد رہے کہ حکومتی سطح پر ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ہاتھ ملانے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
    • 82 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ وضو کرنے سے وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔
    • صرف 5 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ انھیں آگاہی حکومتی پیغامات سے ملی جبکہ باقیوں نے مقامی میڈیا اور نجی کمپنیوں سے کورونا وائرس سے متعلق معلومات حاصل کی۔
    • ہر 5 میں سے 2 پاکستانی کورونا وائرس کو مذہب یا فرقے سے جوڑتے ہیں یا اسے سازش سمجھتے ہیں۔
    • اکثر پاکستانیوں میں اب بھی کورونا سے حوالے سے غلط معلومات عام ہیں۔
    • 56 لوگوں کی رائے ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے مساجد کو مرکز بنانا چاہیے۔
  10. ’ایسٹر کی تقریبات مؤخر کرنے پر مسیحی برادری کا شکرگزار ہوں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وہ ایسٹر پر اجتماعی تقریبات مؤخر کرنے پر مسیحی برادری کے شکر گزار ہیں۔

    ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ: ’مسیحی برادری کو ایسٹرکی خوشیاں مبارک ہوں! آج ایسٹر کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ سماجی دوری اور حفاظتی تدابیر کو اپنانا ہے.‘

  11. بریکنگ, اسلام آباد میں چھ نئے مریض، پاکستان میں کل متاثرین 5039, 1027 افراد صحتیاب

    اسلام آباد میں چھ نئے مریض، پاکستان میں کل متاثرین 5039

    اسلام آباد میں کورونا وائرس کے چھ نئے مریضوں کے اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کل متاثرین کی تعداد 119 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں اس وقت متاثرین کی تعداد 5039 ہے جبکہ اب تک 1027 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ہلاکتیوں کی تعداد 86 ہے۔

    علاقے کے اعتبار سے متاثرین کی تعداد:

    پنجاب: 2425 | سندھ: 1318 | خیبر پختونخوا: 697 | بلوچستان: 228 | گلگت بلتستان: 216 | اسلام آباد: 119 | پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: 36

  12. پاکستان کی موجودہ صورتحال

    پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے نئے متاثرین

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 11 اپریل کو پاکستان میں کووڈ 19 کے 254 نئے مریض سامنے آئے۔

    صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 2425 متاثرین ہیں۔ کورونا وائرس بڑھنے کے خدشات کے سبب پنجاب حکومت نے لاہور کے متعدد علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    کراچی میں ضلع شرقی کی 11 یونین کونسلز کے متاثرہ علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔

    ہلاکتیں، صحتیاب

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    ،تصویر کا کیپشنروزانہ کی بنیاد پر کورونا سے ہونے والی اموات اور صحتیاب افراد

    اب تک 86 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 1026 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اگر دونوں کا موازنہ کیا جائے تو صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ ہلاکتوں کی شرح 1.7 فیصد ہے۔

    سب سے زیادہ 31 ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں پیش آئی ہیں۔

    ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت پیر یعنی 13 اپریل کو ایک حتمی فیصلہ کرے گی۔

  13. لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ کل متوقع

    لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ کل متوقع

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 14 اپریل تک مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اکثر کاروبار اور نقل و حمل بند رکھے گئے ہیں۔

    اس سلسلے میں حکومتی فیصلہ 13 اپریل یعنی پیر کو متوقع ہے کہ آیا لاک ڈاؤن جاری رہے گا یا اسے ختم کیا جائے گا۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ضرورت کے مطابق آیا لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی لائی جائے گی۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے بارے میں متفقہ فیصلہ پیر کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور اس صورتحال کا ازخود جائزہ لے رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ اتوار کو حکومت کی معاشی ٹیم ملک کی معاشی مشکلات پر بریفنگ کے لیے وزیراعظم سے ملاقات کرے گی اور اس ملاقات کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

  14. ’حج کی تیاریاں عارضی طور پر روک دیں‘

    ’حج کی تیاریاں عارضی طور پر روک دیں‘، نورالحق

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حج کے انعقاد یا منسوخی سے متعلق فیصلہ رمضان المبارک کے وسط تک سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے لیا جائے گا۔

    ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے جو مختلف امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    نورالحق قادری کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج نے وزارت مذہبی امور کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی بے یقینی کی صورتحال کے باعث رواں سال حج کی تیاریاں اور انتظامات عارضی طور پر روک دیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کا انعقاد کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بہتری پر منحصر ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انسانی تاریخ میں پہلے بھی لگ بھگ 40 مرتبہ حج منسوخ یا جزوی طورپر منعقد کیا گیا ہے۔

  15. عمران خان کی مسیحی برادری سے ایسٹر کے موقع پر گھروں میں رہنے کی اپیل

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع میرپور میں مزید ایک کورونا مریض، ایک صحتیاب, پاکستان میں کل متاثرین: 5032 | اموات: 86 | صحتیاب: 787

    اعداد وشمار

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع میرپور میں ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین کے مطابق میرپور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 36 ہو گئی ہے.

    صحافی ایم اے جرال سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص میرپور میں قائم یتیم بچوں کے فلاحی ادارے کے ساتھ بطور رضا کار کام کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ یتیم بچوں کے لیے قائم اس فلاحی ادارے کے سربراہ سمیت دو افراد میں پہلے ہی کووڈ 19 کی تشخیص ہو چکی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ مذکورہ شخص کو قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ساتھ ہی ڈاکٹر فدا حسین نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ سے آئے محمد ظہیر جو اس سے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اب صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد انھیں اتوار کے روز آئسولیشن ہسپتال میرپور سے ڈسچارج کر کے گھر روانہ کر دیا جائے گا۔

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق اس خطے میں اب تک 813 مشتبہ افراد کو قرنطینہ سنٹر میں لایا گیا ہے جس میں سے 133 کے ٹیسٹ کا انتظار ہے جبکہ چھ خواتین اور دو بچیوں سمیت 36 افراد متاثر ہوئے جس میں سے دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  17. بلوچستان: تفتان قرنطینہ سے مزید 140 افراد اپنے علاقوں کو روانہ

    بلوچستان

    ،تصویر کا ذریعہGovernment of Balochistan

    کوئٹہ میں ہمارے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں قرنظینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد 140 افراد کو ان کے علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

    سینچر کو روزانہ کی بنیاد پر محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جن 140 افراد کو تفتان کے قرنطینہ مرکز سے جانے کی اجازت دی گئی وہ ایران سے سے آنے والے زائرین تھے۔

    ان افراد میں سے پنجاب سے 77، سندھ سے 38 اور خیبرپشتونخوا سے 25 افراد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تین افراد کو مدت پوری کرنے کے بعد کوئٹہ میں آر ڈی اے کی عمارت میں قائم قرنطینہ مرکز سے جانے دیا گیا۔

    بلوچستان میں کوئٹہ اور تفتان سمیت دیگر علاقوں کے قرنطینہ مراکز میں لوگوں کی مجموعی تعداد 283 ہے۔

    بلوچستان میں سینچر کو کورونا کے آٹھ نئے کیسز کے ساتھ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 228 ہو گئی ہے۔ بلوچستان سے اب تک مجموعی طور پر 95 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔

  18. بریکنگ, پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تازہ ترین صورتحال

    کورونا

    پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 5031 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ 86 افراد کی اس مرض سے ہلاکت ہوئی ہے۔

    اب تک کورونا وائرس کے 786 متاثرین مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں 2425 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ہلاکتوں کی تعداد صوبہ سندھ میں زیادہ ہے جہاں اب تک 28 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں۔

  19. خیبر پختونخوا: 45 نئے متاثرین سامنے آگئے، صوبے میں متاثرین کی کُل تعداد 697, پاکستان میں تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 45 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی کُل تعداد 697 ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس مرض سے چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور یوں صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔ صوبائی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک صوبے میں 142 افراد مکمل طور پر صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

    پاکستان میں متاثرین 5000 سے زیادہ

    خیبر پختونخوا حکومت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد پاکستان میں متاثرین کی کُل تعداد 5016 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض سے پاکستان میں 86 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے 786 متاثرین اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  20. سندھ: درآمد کی گئی 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    حکومتِ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جانب سے درآمد کی گئی کورونا وائرس کی 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئی ہیں۔

    اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں سندھ حکومت کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ درآمد کیے گئے سامان میں ٹیسٹنگ کتٹس کے ساتھ سواب اور وائرل ٹرانسپورٹ میڈیم (وی ٹی ایم) بھی شامل ہیں۔