ازبکستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی, عملے سمیت 147 افراد کی واپسی، مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھیرایا جائے گا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے
وسطی ایشیا کے ملک ازبکستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ائیر لائنز کا ائیر بس طیارہ پی کے9812 استعمال کیا گیا جس کی مدد سے عملے سمیت 147 افراد واپس پاکستان لوٹنے میں کامیاب ہوئے۔
یاد رہے کہ ازبکستان پی آئی اے کے روٹس میں شامل نہیں ہے اور مارچ کی 15 تاریخ سے فضائی آپریشن معطل ہیں۔
واپس آنے والے مسافروں کو اسلام آباد کے مختلف ہوٹلوں میں رکھا جائے گا جہاں ان کے کووڈ 19 کی تشخیص کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔