اب تک کورونا وائرس سے پاکستان میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب میں کل 1918 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ عالمی وبا اب صوبے کے 28 اضلاع میں پھیل چکی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 500 سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
صوبے میں اب تک 15 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 25 افراد کووڈ 19 سے بیمار ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ 293 عام شہریوں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق کل 1918 متاثرین میں 667 زائرین، رائے ونڈ تبلیغی جماعت سے منسلک 536 افراد، 49 قیدی، 666 عام شہری شامل ہیں۔
ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
-
ڈی جی خان میں 213، ملتان میں 449، فیصل آباد میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
رائے ونڈ مرکز سمیت تبلیغی ارکان کی تفصیل
-
رائے ونڈ مرکز میں 404، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10 افراد میں کورونا کی تصدیق
-
ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 4، لیہ میں 13 افراد میں کورونا کی تصدیق
-
رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے
عام شہروں میں مریضوں کی تفصیل
-
عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 293 مصدقہ مریض
-
ننکانہ 13، قصور 8، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 58، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 17، ناروال 6، گجرات میں 93 شہریوں میں کورونا کی تصدیق
-
حافظ آباد 6، منڈی بہاوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 6، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 6 شہریوں میں کورونا کی تصدیق
-
میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں کورونا کے ایک، ایک مریض کی تصدیق
ترجمان کے مطابق تمام مصدقہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں داخل کیا گیا ہے۔