پاکستان میں مصدقہ متاثرین 3,157، مجموعی ہلاکتیں 47

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3,157 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 47 ہے۔ آج پنجاب میں متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، پنجاب میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1380 ہو چکی ہے۔

لائیو کوریج

  1. بلوچستان: مزید نو افراد میں وائرس کی تصدیق، صوبے میں کُل متاثرین 184

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید نو متاثرین کی تصدیق ہو جانے کے بعد بلوچستان میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔

    حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق رپورٹ ہونے والے نئے متاثرہ اشخاص کوئٹہ کے مقامی افراد ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ مزید دو افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کورونا وائرس کے تدارک کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے اور کہا کہ احساس پروگرام کے تحت بلوچستان کے پانچ لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی جبکہ گھر گھر راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    انھوں نے عوام سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرنے کی بھی اپیل کی۔

  2. ایمرجنسی فنڈ کے لیے اہلیت ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے معلوم کی جا سکتی ہے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

    وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احساس ایمرجنسی فنڈ کے تحت فنڈز حاصل کرنے کی اپنی اہلیت معلوم کرنے کے لیے 8171 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر بھیجیں۔

    واضح رہے کہ یہ فنڈ پاکستانی حکومت کی جانب سے کووِڈ-19 کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے بنایا گیا ہے۔

    انھوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس فنڈ کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے گی تاکہ وہ اشیائے ضرورت خرید سکیں۔

    انھوں نے وضاحت کی کہ یہ امداد صرف ایک مرتبہ کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے 144 ارب روپے مختص کیے گیے ہیں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  3. پاکستانی فضائیہ کا طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

    کورونا، پاکستان فضائیہ

    ،تصویر کا ذریعہPakistan Air Force

    پاکستانی فضائیہ کا ایک سی-130 طیارہ دالبندین (بلوچستان) سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے۔

    زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تفتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔

    فضائیہ کے اعلامیے کے مطابق فضائیہ کا ایئر ٹرانسپورٹ بیڑا کووِڈ-19 کی وبا کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور انھی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

  4. عمران خان: ’کورونا بہت بڑا چیلنج اور قوم کے لیے امتحان ہے‘

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہPM OFFICE

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’کسی پاکستانی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، کورونا کی جنگ بہت لمبی ہے جو ابھی چلے گی۔‘

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر آج لاہور میں موجود ہیں اور وہاں انھوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر صوبائی اور وفاقی وزرا کے ہمراہ ایکسپو سینٹر میں قائم کردہ قرنطینہ سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

    وہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر سوچتی ہے کہ کیا کریں کہ معیشت چلتی رہے، روزگار چلتا رہے اور کورونا بھی نہ پھیلے۔

    ہماری کوشش ہے کہ کورونا وائرس بھی نہ پھیلے اور غریب طبقے کا خیال بھی رہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر قسم کا عوامی اجتماع بند ہے مگر کچھ اس طرح کے شعبے کھلے رکھنے ہوں گے جس سے لوگوں کا روزگار چلتا رہے۔

    ’دیہاتوں میں تو زرعی شعبہ چل رہا ہے اور اب شہروں میں شعبہ تعمیرات کو کھولا جا رہا ہے تاکہ شہروں میں موجود دیہاڑی دار مزدورں کو روزگار حاصل ہو۔‘

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہPM OFFICE

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم پر مشکل وقت ہے کیونکہ کسی کو تجربہ نہیں ہے کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹنا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں صحت پر سالانہ اتنا خرچ کیا جاتا ہے جتنا پاکستان کا سالانہ بجٹ ہے۔

    پاکستان اور امیر ملکوں کے وسائل میں زمین آسمان کا فرق ہے مگر پھر بھی امیر ممالک پریشان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب قوم اس چیلنج سے نکلے کی تو یہ ایک بہتر اور مضبوط قوم ہو گی۔

    اگر ہمیں اس مسئلے سے نکلنا ہے تو ان لوگوں کو آگے آنا ہو گا جو وسائل رکھتے ہیں، حکومت پہلے ہی سب سے بڑے پیکج کا اعلان کر چکی ہے۔ اس معاملے میں سب سے زیادہ متاثر غریب لوگ ہوں گے تو روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرتے تھے اور کھاتے تھے۔

    کورونا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور ملک کے لیے امتحان۔ ’مدینہ کی ریاست ایک ماڈل تھا اور اب ہمیں اپنی بنیاد کی طرف واپس جانا ہو گا۔‘

    اس تقریب میں موجود مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں نے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے عطیات بھی جمع کروائے۔ وزیر اعظم نے قرنطینہ سینٹر پر تعینات ڈاکٹرز اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی خدمات پر فخر ہے۔

  5. مردان: 'تحصیل منگا میں 109 افراد کے ٹیسٹ منفی'

    وزیرِ صحت خیبر پختونخوا تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ مردان کی تحصیل منگا میں 109 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کیے گئے جو تمام کے تمام منفی آئے ہیں۔

    یاد رہے کہ تحصیل منگا گذشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے سے لاک ڈاؤن میں ہے کیونکہ وہاں پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تصدیق ہوئی تھی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. افغانستان کی درخواست پر افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی اجازت

    وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی درخواست اور انسانی تقاضوں کے پیشِ نظر پاکستان ان افغان شہریوں کو ملک سے انخلا کی اجازت دے رہا ہے جو طورخم اور چمن کی پاک افغان سرحد سے جانا چاہتے ہیں۔

    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ سرحدیں 6 سے 9 اپریل کے دوران مخصوص اوقات میں کھولی جائیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی وبا کے اس مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. 'خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کا حفاظتی سامان آرڈر کیا ہے'

    صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں صوبائی حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے لاگت سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کے آرڈر دیے ہیں۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کی وجہ سے فی الوقت سامان کی ڈیلیوری ایک چیلنج ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی طور پر خریداری کے علاوہ انھوں نے ضلعوں کو مقامی سطح پر خریداری کے لیے پانچ پانچ کروڑ روپے بھی جاری کیے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. پنجاب میں 15 نئے متاثرین کی تصدیق، صوبے میں کُل متاثرین 1087

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1087 تصدیق شدہ مریض موجود ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک 490 عام شہریوں اور قرنطینہ مراکز میں موجود 597 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا ہے کہ قرنطینہ مراکز میں 309 زائرین، 285 تبلیغی جماعت کے ارکان جبکہ تین قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ڈیرہ غازی خان میں 213، ملتان میں 91، جبکہ فیصل آباد قرنطینہ مرکز میں پانچ تصدیق شدہ متاثرین موجود ہیں۔

    تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد رائے ونڈ میں 251، منڈی بہاؤالدین میں تین، سرگودھا میں 13، وہاڑی میں نو، راولپنڈی میں چھ، ننکانہ صاحب میں دو اور گجرات میں ایک ہے۔

    شہروں کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرین لاہور میں 210، جبکہ دوسرے نمبر پر گجرات میں 94، راولپنڈی میں 54 اور جہلم میں 29 تصدیق شدہ متاثرین ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق اب تک پنجاب کے 26 اضلاع سے کورونا وائرس کے متاثرین رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  9. خیبر پختونخوا میں اموات 12، پاکستان میں کل 41 ہلاکتیں

    کووڈ

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں کووڈ 19 سے ایک نئی ہلاکت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہیں۔

    ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 41 اموات پیش آ چکی ہیں۔

    سب سے زیادہ ہلاکتیں 14 صوبہ سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ 1072 پنجاب میں ہے۔

    پاکستان میں 2700 سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

  10. پولیس پر حملہ کرنے پر امام مسجد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ, ریاض سہیل، بی بی سی اردو، کراچی

    کراچی پولیس نے لیاقت آباد کی غوثیہ مسجد کے پیش امام رحیم داد قادری سمیت نو افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    جمعے کو لیاقت آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے معاملے پر پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور لاک ڈاؤن میں پولیس نے پہلی بار انتہائی اقدامات اٹھاتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

    ریاست کی مدعیت میں دائر مقدمے میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس پارٹی گشت پر تھی کہ لیاقت آباد کی مسجد غوثیہ میں 80 سے 90 لوگ نمازِ جمعہ کے لیے جمع ہوگئے۔ پولیس موبائل کو دیکھ کر پیش امام نے کہا کہ پولیس ہمیں گرفتار کرنے کے لیے کھڑی ہے جس کے بعد علاقے کے لوگ جمع ہوگئے اور انھوں نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔

    مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد کمیٹی نے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا تھا۔

    مسجد کے امام اور دیگر نے نمازیوں اور اہل محلہ کو ورغلایا۔ انھوں نے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے لاٹھی اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کر حملہ اور پتھراؤ کیا جس سے تین اہلکار زخمی ہوئے اور سرکاری گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    نماز جمعہ پولیس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    لیاقت آباد پولیس نے گرفتار پیش امام رحیم داد و دیگر سات ملزمان کو سنیچر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس کو 14 اپریل کو ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    دوسری جانب پولیس نے نیو کراچی بلال مسجد کے پیش امام اور کمیٹی کے اراکین عبدالحبیب، محمد حنیف، عبد الراؤف، مفتی عمر فاروق اور دیگر کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔

    پولیس نے ان کے خلاف نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    عدالت نے امام مسجد سمیت دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا اور ملزمان کو پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    اس کے ساتھ امام مسجد اور دیگر کو کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  11. بند دکانوں میں پرندوں کو خوارک مہیا کرنے کے لیے اقدامات

    لاک ڈاؤن کے دوران پرندوں کو خوارک مہیا کرنے کے لیے اقدامات

    پشاور میں جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دکانوں میں بند پرندوں کو خوارک مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    پشاور کی سب سے بڑی پرندوں کی مارکیٹ میں پرندوں کو خوارک نہ ملنے کی وجہ سے دوکاندار پریشان تھے۔

    پولیس نے پرندوں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بند دکانیں کھولیں اور انھیں خوراک دی۔

    یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ دکاندار دکان کھول کر پنددوں کو خوراک مہیا کرسکتے ہیں۔

  12. پشاور: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 114 افراد گرفتار

    پشاور

    پشاور میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیا جس میں پابندی کے باوجود بلا ضرورت باہر گھومنے پر 114 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے چارسدہ روڈ، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جبکہ گاڑیوں میں بلا ضرورت باہر گھومنے پر بیشتر کو گرفتار کیا گیا۔

    کارروائی کے دوران لوگوں کو کھیلوں کے میدانوں میں بھی موجود ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر ڈی سی پشاور محمد علی اصغر کا کہنا تھا کہ عوام صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کریں ورنہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    پشاور
  13. بلاول بھٹو: وفاق کو ہر صوبے کے لیے وینٹی لیٹرز پہنچانا ہوں گے

    بلاول

    ،تصویر کا ذریعہPPP MEDIA CELL

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام صوبے پُرامید ہیں کہ وفاقی حکومت سب صوبوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک کرے گی۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہر صوبے کی مدد کرے، ٹیسٹنگ کٹس اور ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی لباس پہنچائے۔

    انھوں نے کہا کہ ’وفاق کو ہر صوبے کے بیمار افراد کے لئے وینٹی لیٹرز پہنچانا ہوں گے۔۔۔ آج ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے، صوبے وفاق کی جانب دیکھ رہے ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’گھروں میں محدود رہ کر اور ڈاکٹروں کے مشورے کو مان کر ہم خود کی زندگی کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں اور دوسروں کی بھی۔‘

  14. سندھ ایک دن میں 2020 افراد کے کورونا ٹیسٹ کر سکتا ہے

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری صحت زاہد عباسی، سیکریٹری سرمایہ کاری نجم شاہ شریک ہوئے۔

    متعلقہ ماہرین میں ڈاکٹر باری، آغا خان اور دیگر اداروں کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھےگ

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹس کی تعداد سے متعلق جائزہ لیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ صوبے میں 7500 ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں اور آئندہ تین دن میں 15 ہزار کٹس مزید آئیں گی۔

    مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلسل کاوششوں کے بعد صوبے میں ٹیسٹنگ گنجائش فی دن 2020 ہوگئی ہے جبکہ وہ اسے 5000 فی دن تک لے جانا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے برطانیہ سے دو لاکھ کٹس، کینیڈا سے ریپڈ ٹیسٹ مشین کے ساتھ ایک لاکھ ٹیسٹ کٹس اور 6 نئی ٹیسٹنگ پی سی آر مشینیں خریدنے کی منظوری دی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی صحت کے مراکز میں کورونا وائرس کی تشخیص، علاج و سہولیات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

  15. بریکنگ, پاکستان میں متاثرین 2700 سے زیادہ، 40 اموات

    کورونا وائرس، پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 2711 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہے۔

    سب سے زیادہ متاثرین 1072 صوبہ پنجاب میں ہیں جبکہ سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 75، گلگت بلتستان میں 195 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں یہ تعداد 12 ہے۔

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    3 اپریل کو پاکستان میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 258 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا تھا۔

    اب تک پاکستان میں 139 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سندھ سرفہرست ہے جہاں یہ تعداد 74 ہے۔

  16. بلوچستان میں مستحق افراد کے لیے راشن کی فراہمی, محمد کاظم، نامہ نگار، بی بی سی اردو

    کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بلوچستان میں مستحق افراد اور دہاڑی دار طبقے کو راشن پیکج کی فراہمی کے لیے 70 کروڑ روپے کی اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔

    ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

    اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ فوڈ سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ اور سفارشات کی روشنی میں صوبہ بھر میں ایک لاکھ 50 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن پیکیج کی تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا جن کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کے ریکارڈ سے تیار کیا جا رہا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق اسے یقینی بنایا جائے گا کہ مستحقین سے متعلق صحیح معلومات کی بنیاد پر کوئی بھی مستحق خاندان پیکیج کے حصول سے محروم نہ رہے۔

    اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر مستحقین میں راشن پیکیج کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے اور گذشتہ روز تک کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں دو ہزار سے زیادہ خاندانوں تک راشن پہنچایا گیا ہے۔

  17. بریکنگ, عمران خان: ہم ایک تنی ہوئی رسّی پر چل رہے ہیں

    وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برصغیر میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے فیصلوں میں توازن لانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔

    ’کووڈ 19 کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن، لوگوں کو بھوک سے بچانے اور معیشت کو گرنے سے روکنے کے لیے ہمیں فیصلوں میں توازن پیدا کرنا پڑ رہا ہے۔‘

    ’ہم نے تعلیمی ادارے، مالز، شادی ہال، ریستوران اور عوامی اجتماعات کی دوسری جگہیں بند کردی ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن کی تباہی روکنے لیے زرعی شعبہ کھول دیا ہے اور اب ہم تعمیرات کا شعبہ کھول رہے ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت کا سپریم کورٹ میں قانونی نوٹ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وفاقی حکومت نے قیدیوں کی رہائی کے لیے عدالت عظمیٰ میں ایک قانونی نوٹ دائر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ انسانی حقوق نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بیمار، زیر سماعت مقدمات اور ضمانت کے مستحق قیدیوں کی رہائی کی فوری ضرورت ہے۔

    وزارت نے قید خانوں سے متعلق اصلاحات کی تجاویز پیش کی ہیں۔

  19. بریکنگ, پنجاب: لاک ڈاؤن میں نرمی، بڑی صنعتیں کھولنے کی اجازت

    کورونا وائرس، لاک ڈاؤن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    حکومتِ پنجاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پیر سے بڑی صنعتیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کچھ کاروبار اپنا کام دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

    صوبائی حکومت نے کم عملے اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

    پنجاب: لاک ڈاؤن میں نرمی، بڑی صنعتیں کھولنے کی اجازت

    ،تصویر کا ذریعہGovt of Punjab

    ان میں ٹیکسٹائل، سپورٹس گڈز اور فارما انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دے گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لیدر اور سرجیکل و طبی آلات بنانے والی صنعتیں بھی کام شروع کر سکتی ہیں۔

    پھل، سبزیاں، آٹو پارٹس، گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی تھی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

  20. وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں اقدامات کا جائزہ لیں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں اقدامات کا جائزہ لیں گے

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اس دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم کو پنجاب میں کورونا وائرس کے پیش نظر لیے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    عمران خان کورونا ریلیف ٹایئگر فورس کے رضاکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔