بالاکوٹ حملہ، پاکستانی جواب، انڈین طیارے کی تباہی، پائلٹ کی گرفتاری اور رہائی: کب کیا ہوا؟

پاکستانی حکام نے انڈین پائلٹ ابھینندن کو ابس ے کچھ دیر پہلے واہگہ بارڈر پر انڈین حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ابھینندن کے استقبال کے لیے انڈین بارڈر پر عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، طاہر عمران، حسن زیدی شجاع ملک، حمیرا کنول

  1. لائن آف کنٹرول سے لوگوں کی نقل مکانی

    ایل او سی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    لائن آف کنٹرول پر حالات شدید کشیدہ ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ اور گولہ باری کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

    تازہ اطلاعات آنے تک حکام کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھمبر کے مختلف سیکٹرز میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستانی فوج بھی اسکا جواب دے رہی ہے.

    پولیس کنڑول روم کے مطابق درہ شیر خان میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    کشیدگی کے باعث لائن آف کنٹرول کے کئی رہائشی اپنے مکانات چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

  2. ’غیر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا‘

    شاہ محمود قریشی

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ بدھ کی صبح پاکستانی جنگی طیاروں کی کارروائی انڈیا کی جانب سے جاری جنگی جارحیت کا ردعمل نہیں ہے۔

    بیان کے مطابق پاکستان نے غیر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور جانی نقصان اور کولیٹرل ڈیمج سے بچا گیا ہے۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا واحد مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق اور صلاحیت رکھتا ہے۔

    پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اگر ایسا ہوا تو وہ اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اسی سلسلے میں دن کی روشنی میں کارروائی کی گئی تاکہ واضح تنبیہ کی جا سکے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اگر انڈیا بغیر ثبوت دیے دہشت گردوں کی نام نہاد پشت پناہی کا الزام لگا کر حملہ کر سکتا ہے تو ہم بھی حق محفوظ رکھتے ہیں کہ ان عناصر کو نشانہ بنائیں جنھپیں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے انڈیا کی آشیرباد حاصل ہے۔‘

    تاہم بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اس راستے پر نہیں چلنا چاہتا اور پرامید ہے کہ انڈیا امن کو ایک موقع دے گا۔

  3. پاکستانی ہائی کمشنر کی انڈین دفترِ خارجہ طلبی

    انڈیا نے نئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کر کے پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

    انڈین وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتکار کو واضح طور پر بتایا گیا کہ انڈیا اپنی قومی سلامتی اور علاقائی وقار کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    انڈیا نے پاکستان سے اپنے اس زخمی پائلٹ کی 'نمائش' پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انڈین دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ زیرِ حراست انڈین فوجی کو کوئی نقصان نہ پہنچائے اور وہ اس کی فوری اور محفوظ واپسی کا خواہشمند ہے۔

    انڈین دفترِ خارجہ کے مطابق انڈین حکام نے پاکستان کو پلوامہ حملے میں جیشِ محمد کے ملوث اور اس تنظیم کے کیمپ اور قیادت کے پاکستان میں ہونے کے بارے میں معلومات پر مبنی ڈوزیئر فراہم کر دیا ہے۔ انڈیا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے سے جاری دہشت گردی کے خلاف فوری اور قابلِ تصدیق کارروائیاں کرے۔

  4. انڈیا کی جانب سے پائلٹ کی واپسی کا مطالبہ

    ابھینندن

    ،تصویر کا ذریعہPID

    انڈیا کی جانب سے ونگ کمانڈر ابھینندن کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے جن کا جہاز گذشتہ روز پاکستان نے مار گرایا تھا۔ پائلٹ کی حراست کے بعد ان کی مختلف ویڈیوز سامنے آئیں تھیں جن کے بارے میں انڈیا نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مذمت کی۔

    انڈیا نے پاکستان سے اپنے اس زخمی پائلٹ کی 'نمائش' پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انڈین دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ زیرِ حراست انڈین فوجی کو کوئی نقصان نہ پہنچائے اور وہ اس کی فوری اور محفوظ واپسی کا خواہشمند ہے۔

  5. پارلیمانی رہنماؤں کے لیے اِن کیمرہ بریفنگ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق پارلیمانی جماعتوں کو آگاہ کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہو گیا ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دے رہے ہیں اور ملکی دفاع کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں انھیں اعتماد میں لیں گے۔

    اجلاس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں۔

    وزیر اعظم پارلیمانی رہنماؤں کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں بھی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور خورشید شاہ بھی موجود ہیں۔

    پاکستان، پارلیمینٹ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  6. بریکنگ, جیشِ محمد کے پلوامہ حملے میں ملوث ہونے کے ’ثبوت‘ پاکستان کے حوالے

    انڈین دفترِ خارجہ کے مطابق انڈین حکام نے پاکستان کو پلوامہ حملے میں جیشِ محمد کے ملوث اور اس تنظیم کے کیمپ اور قیادت کے پاکستان میں ہونے کے بارے میں معلومات پر مبنی ڈوزیئر فراہم کر دیا ہے

    انڈیا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے سے جاری دہشت گردی کے خلاف فوری اور قابلِ تصدیق کارروائیاں کرے۔

  7. بریکنگ, ’انڈیا اپنے پائلٹ کی فوری واپسی کا خواہشمند‘

    انڈیا نے پاکستان سے اپنے اس زخمی پائلٹ کی ’نمائش‘ پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انڈین دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ زیرِ حراست انڈین فوجی کو کوئی نقصان نہ پہنچائے اور وہ اس کی فوری اور محفوظ واپسی کا خواہشمند ہے۔

  8. پاکستانی ہائی کمشنر کی انڈین دفترِ خارجہ طلبی

    انڈیا نے نئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کر کے پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ انڈین وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتکار کو واضح طور پر بتایا گیا کہ انڈیا اپنی قومی سلامتی اور علاقائی وقار کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

  9. فاطمہ بھٹو بھی انڈین پائلٹ کی رہائی کی حامی

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. ونگ کمانڈر کی واپسی امن کے لیے بہترین پیغام ہو سکتا ہے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. بریکنگ, پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کا انڈیا کے نام پیغام

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. خیبر پختونخوا میں ہائی الرٹ

    صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور اداروں کے ہیڈز کو ہنگامی صورتحال میں خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    پریس سیکریٹری کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    • ہسپتالوں میں 25% بیڈز ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مختص کئے جائیں۔
    • ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری ہونی چاہیے۔
    • انتظامی اور آپریشنل سرگرمیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے، ریسکیواور حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں
    • محکمہ صحت، ریلیف و بحالی، سیٹلمنٹ سمیت محکمہ خوراک، کمیونیکیشن، سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن اور انڈسٹری حالات پر نظر رکھیں۔
    خیبرپختونخوا

    ،تصویر کا ذریعہKPK

  13. بریکنگ, انڈین ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ فوجی ہلاک

    انڈیا نے بڈگام میں بدھ کی صبح ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ انڈین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

    انڈین وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق بدھ کی صبح مقامی وقت دس بجے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں بڈگام کے مقام سے انڈین فضائیہ کا ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پرواز کے دس منٹ بعد گر کر تباہ ہوا۔

    حکام کے مطابق اس حادثے میں چھ انڈین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    indian helicopter
  14. پاکستانی حدود میں تباہ شدہ انڈین طیارے کی تصاویر

    صحافی ایم اے جرال کے مطابق انڈین طیاروں کوپاکستان کے زیر انتظام کشمیر ضلع بھمبر کے گاؤں پونا میں نشانہ بنایا گیا اور یہ جگہ ایل او سی کے سماہنی سیکٹر میں آتی ہے۔ جائے وقوعہ سے لی گئی چند تصاویر۔

    pak india, pilot

    ،تصویر کا ذریعہM A Jaral

    pak india, pilot

    ،تصویر کا ذریعہM A Jaral

    pak india, pilot

    ،تصویر کا ذریعہM A Jaral

    pak india, pilot

    ،تصویر کا ذریعہM A Jaral

    پاکستان، انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہM A Jaral

    pak india, pilot

    ،تصویر کا ذریعہM A Jaral

  15. بریکنگ, ’پاکستان کی حراست میں صرف ایک پائلٹ ہے‘

    پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اب کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی حراست میں صرف ایک پائلٹ ہے۔

    انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زیرِ حراست پائلٹ کا نام بھی ظاہر کیا اور بتایا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن سے فوجی اخلاقی اصولوں کے تحت سلوک کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ پہلے فوجی ترجمان اور پھر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی تقریر میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ دو انڈین پائلٹ پاکستانی حکام کی تحویل میں ہیں۔

    فوج کے ترجمان نے اپنی پریس بریفنگ میں یہ بھی بتایا تھا کہ ایک زخمی پائلٹ کو سی ایم ایچ لے جایا گیا ہے جبکہ دوسرا زیرِ حراست ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. پاکستان میں امریکی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود

    امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان میں موجود اپنے حکومتی اہلکاروں پر مزید سکیورٹی پابندیاں لگا دیں ہیں اور ان کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی حکومت نے پہلے ہی یکم اگست 2018 سے اپنے شہریوں کو پاکستان میں غیر ضروری سفر کرنے کے حوالے سے متنبہ کر رکھا ہے۔

  17. بریکنگ, ’پاکستانی فوج کے رویے سے متاثر ہوں اور چائے بہت مزیدار ہے‘

    ابھینندن

    ،تصویر کا ذریعہISPR

    پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب گرائے جانے والے انڈین طیارے کے پائلٹ کا بیان جاری کیا ہے۔

    ایک منٹ 20 سیکنڈ دورانیے کی اس ویڈیو میں ان سے چند سوالات کیے گئے جن میں پہلا یہ تھا کہ امید ہے آپ کے ساتھ یہاں اچھا برتاؤ ہو رہا ہے جس کے جواب میں پائلٹ ابھینندن نے کہا ہاں اور میں چاہوں گا کہ اسے ریکارڈ پر لاؤں۔ اگر میں اپنے ملک واپس گیا تو اپنا بیان نہیں بدلوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کا رویہ پیشہ ورانہ اور متاثر کن ہے، کیپٹن سے لے کر سپاہی تک۔ یہ وہ رویہ ہے جس کی توقع میں اپنی فوج سے چاہوں گا۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس یونٹ سے ہیں تو انھوں نے کہا کہ وہ نہیں بتا سکتے تاہم انھوں نے یہ بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں اور میرا تعلق جنوبی انڈیا سے ہے۔

    انڈین پائلٹ نے اپنے معمولی سے زخمی ہونے والے ہاتھ میں چائے کی پیالی بھی پکڑ رکھی تھی اور پوچھنے پر ان کا جواب تھا ’چائے بہت مزیدار ہے۔‘

  18. بریکنگ, انڈیا: ہوائی اڈوں سے سویلین پروازیں بحال کرنے کا حکم, شکیل اختر، بی بی سی اردو نئی دہلی

    انڈیا نے ہوائی اڈوں کو بند کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے اور بند کیے گئے ہوائی اڈوں سے سویلین پروازیں فوراً شروع کی جا رہی ہیں۔

  19. انڈین پائلٹ سے برآمد ہونے والا مواد

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں گرفتار پائلٹ ابھینندن کے پاس سے برآمد ہونے والی کچھ چیزیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر

    ،تصویر کا ذریعہISPR

    ،تصویر کا کیپشنپائلٹ سے برآمد ہونے والا سروائیول مینوئل
    آئی ایس پی آر

    ،تصویر کا ذریعہISPR

    ،تصویر کا کیپشنپائلٹ کی سروائیول کٹ کی فہرست
    آئی ایس پی آر

    ،تصویر کا ذریعہISPR

    ،تصویر کا کیپشنپائلٹ سے برآمد ہونے والی پستول، میگزین، نقشہ اور چشمہ
  20. بریکنگ, پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا خطاب

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انڈیا کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بدھ کو انڈیا کی کارروائی کا جواب دینے کا مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایسا کرنے کی صلاحیت ہے۔

    پاکستانی قوم سے ٹی وی پر اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا پلوامہ حملے کے بعد انڈیا کو پیشکش کی اگر کوئی پاکستانی ملوث ہے تو پاکستان تعاون کرنے کو تیار ہے اور یہ اس لیے کہا گیا کیونکہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں کہ کوئی ہماری زمین دہشت گردی کے لیے استعمال کرے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انھیں خدشہ تھا کہ انڈیا کوئی کارروائی کر سکتا اسی لیے انھوں نے کہا تھا کہ ’جواب دینا ہماری مجبوری ہوگی کیونکہ خودمختار ملک ایسا ہی کرتا ہے۔‘