اہلیہ کو ہوش آتے ہی پاکستان آؤں گا: نواز شریف

اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس،ان کی بیٹی مریم نواز کو سات جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے جبکہ نواز شریف کو 80 لاکھ جبکہ مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، رضا ہمدانی، ذیشان علی، حمیرا کنول

  1. ’ہم تو بہت خوش ہیں‘

    پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے گفتگو میں کہا کہ ہم تو بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جیت ہے اور سب سے زیادہ قوم کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا کریڈٹ عمران خان کو بھی جاتا ہے جن کا ایجنڈا کرپشن کے خلاف تھا۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی حکومت میں کرپیشن کے خلاف دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات کو دیکھنا چاہیے تھا۔

    SHERI MAZARI

    ،تصویر کا ذریعہPTI

  2. لندن میں ہاتھا پائی

    لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر موجود بی بی سی کے نامہ نگار جاوید سومرو کے مطابق احتساب عدالت کا فیصلہ آتے ہی چند لوگ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر پہنچے اور انھوں نے نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے بعد وہاں موجود ن لیگ کے حامیوں اور ان افراد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

  3. بریکنگ, ’انتخابی جلسوں میں پرامن احتجاج کریں گے‘

    شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ بطور صدر مسلم لیگ ن کے ساتھیوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ عظیم پاکستانی ہیں اور اس فیصلے سے قطعاً مایوس نہ ہوں ’ہم تمام آئینی اور قانونی راستے اختیار کریں گے اور ہمارے نمائندے اور امیدوار اپنی مہم چلائیں گے اور تمام جلسوں میں پرامن احتجاج کریں گے۔‘

  4. ’شاباش نواز شریف!‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. بریکنگ, ن لیگ کا احتجاج، پی ٹی آئی کا جشن

    ن  لیگ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد ملک کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ پر دکھائے جانے والے مناظر میں کارکنوں کو نعرے بازی کرتے اور سینہ کوبی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے اور وہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارک بادیں دے رہے ہیں۔

  6. ’نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. ’ن لیگ فیصلے کو مسترد کرتی ہے‘

    مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ پورے مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز فراہم نہیں کی۔ میاں نواز شریف کا نام پاناما مقدمے میں کہیں نہیں لکھا۔ ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں بھی ان کا نام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں تھے۔

    شہباز

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  8. ’اندازہ تھا کہ یہی فیصلہ آئے گا‘

    نامہ نگار عابد حسین کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے احتساب عدالت کے باہر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف جو بھی قانونی راستہ ہوگا اسے اختیار کیا جائے گا۔ انھوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ابھی ووٹ کا اختیار ہے۔

  9. ’نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئے‘

    پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جعلی ڈاکومنٹس بنائے تھے

    sheikh rasheed

    ،تصویر کا ذریعہtwitter

  10. بریکنگ, نواز شریف اور عدالتیں

  11. بریکنگ, نواز شریف کے پاس کیا راستہ بچا ہے؟

    ’سفاک حقیقت یہ ہے کہ انتخابات وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ میاں صاحب یہ بھی جانتے تھے اور ہیں کہ عدالت انھیں مزید کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں۔‘ نواز شریف کے پاس کیا راستہ بچا ہے؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا تجزیہ

  12. X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. بریکنگ, سزا کے بعد مریم انتخابات کے لیے نااہل

    احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد مریم نواز 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں رہی ہیں۔ وہ لاہور کے حلقہ این اے 127 سے الیکشن لڑ رہی تھیں۔

  14. کیپٹن صفدر کو بھی ایک سال قید با مشقت

    کیپٹین صفدر

    ،تصویر کا ذریعہFACEBOOK

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے عدالت کے باہر فیصلہ سناتے ہوا بتایا کہ ’کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔‘ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق تحقیقات میں نیب کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔

  15. بریکنگ, ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کا حکم

    ایون فیلڈ

    نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے عدالت نے اپنے فیصلے میں وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹنمٹس کو بحقِ سرکار ضبط کر لیا جائے

  16. بریکنگ, مریم نواز کو سات سال قید، 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ

    احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اثاثہ جات چھپانے میں نواز شریف کی مدد پر سات سال قید کی سنا دی ہے جبکہ انھیں 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔

    مریم نواز کو کیلیبری فونٹ کے معاملے میں غلط بیانی پر شیڈول 2 کے تحت ایک برس قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

    مریم نواز

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  17. بریکنگ, نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

    نامہ نگار عابد حسین کے مطابق کمرہ عدالت سے باہر آکر وکلا نے بتایا کہ نواز شریف کو ایون فیلڈ کیس میں دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ انھیں 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

    نواز شریف

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  18. بریکنگ, فیصلے میں مزید 30 سے 45 منٹ کی تاخیر

    احتساب عدالت

    نامہ نگار عابد حسین کے مطابق بند کمرے میں جج صاحب اور فریقین کے وکلا کی مشاورت کے بعد فیصلے کے اعلان میں مزید 30 سے 45 منٹ کی تاخیر کا اعلان کیا گیا ہے۔

  19. بریکنگ, فیصلہ بند کمرے میں، صرف جج اور وکیل موجود

    چار بار موخر کرنے کے بعد آخرکار احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کے لیے جج تشریف لے آئے ہیں۔ نامہ نگار عابد حسین کے مطابق میڈیا کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا گیا ہے اور اس وقت عدالت میں صرف فریقین کے وکلا موجود ہیں

    media
  20. فیصلہ پھر سے موخر

    احتساب عدالت نے ایک بار پھر فیصلہ موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب ممکنہ طور پر فیصلہ تین بج کر 30 منٹ پر سنایا جائے گا۔