عمران نااہلی سے بچ گئے، جہانگیر نااہل: کب کیا ہوا؟

پاکستان کی سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کر دیا ہے۔ تاہم عدالت نے عمران خان کو نااہل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, عمران خان نا اہل نہیں

    سپریم کورٹ

    پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کی اہلیت کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔ یہ درخواست اثاثوں کے حوالے سے غلط بیانی پر مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے دائر کی تھی۔

    عمران خان کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیازی سروسز کے ڈائریکٹر نہیں تھے اور انھوں نے ایمنٹسی سکیم میں یہ کمپنی ظاہر بھی کر دی تھی۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ کی جائیداد کے بارے میں عمران خان نے تمام تفصیلات فراہم کی ہیں اس لیے ان کی نااہلی نہیں بنتی

  2. تاخیر پر معذرت

    سپریم کورٹ اپنا فیصلہ ڈیڑھ گھنٹے کے بعد سنا رہی ہے۔ چیف جسٹس نے تاخیر ہونے پر معذرت بھی کی ہے۔

  3. بریکنگ, ’فیصلہ تحمل سے سنا جائے‘

    چیف جسٹس آف پاکستان عمران خان کی اہلیت کے حوالے سے فیصلہ سنا رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک صفحے میں غلطی تھی جس کی وجہ سے 250 صفحے ہڑھنے پڑے۔

  4. بریکنگ, فیصلہ سنایا جا رہا ہے

    سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی اہلیت کے حوالے سے فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔

  5. کارکنان کو ٹنڈو محمد خان جانے کی ہدایت

    نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق کراچی کے ہوٹل موون پک کے باہر صرف میڈیا موجود ہے کیونکہ پارٹی کے کارکنان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ٹنڈو محمد خان کےلیےجالیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان فی الوقت کراچی میں واقع ہوٹل موون پک میں قیام کیے ہوئے ہیں۔

    ٹنڈو محمد خان
    ،تصویر کا کیپشنٹنڈو محمد خان کوعمران خان کا انتظار
  6. بریکنگ, جج صاحبان کمرۂ عدالت میں پہنچ گئے

    چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے تینوں ارکان کورٹ روم نمبر 1 میں پہنچ گئے ہیں جو کہ کھچا کھچ بھرا ہوا ہے

  7. ایک گھنٹہ گزر گیا مگر فیصلہ نہیں آیا

    سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی اہلیت کے حوالے سے فیصلہ سنانے کے لیے دوپہر دو بجے کا وقت مقرر کیا تھا تاہم ایک گھنٹے سے زیادہ وقت ہو چکا ہے اور فیصلہ نہیں آیا۔

  8. ’مائی لارڈ یہ میاں بیوی کا آپس کا معاملہ ہے ‘

    گذشتہ مئی میں اسی کیس کی سماعت کے دوران ایک موقع پر جب عدالت نے نعیم بخاری سے پوچھا کہ ان کے موکل کی سابقہ بیوی جمائما خان نے بنی گالہ میں خریدی گئی اراضی سے زائد رقم کیوں بھیجی تو ان کا کہنا تھا کہ مائی لارڈ یہ میاں بیوی کا آپس کا معاملہ ہے اور میں کیسے ان سے پوچھ سکتا ہوں کہ انھوں نے زیادہ رقم کیوں بھجوائی ہے؟اس یادگار سماعت کا حال پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

    http://bbc.com.im/urdu/pakistan-40095024%3C/p%3E%3C/div%3E%3Cfigure class="mediaStyles css-1ckhn36">

    عمران

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. بریکنگ, ’سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی تصاویر پرانی‘

    پاکستان تحریک انصاف کے سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید اعوان نے بی بی سی کی سحر بلوچ کو بتایا کہ سوشل میڈیا پہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی گردش کرنے والی تصویریں پرانی ہیں۔ واضح رہے ان تصاویر میں دونوں رہنما عبادت کرتے اور دعائیں مانگتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

  10. کمرہ عدالت کے باہر بڑھتی بے چینی

    عدالت

    عدالت کے باہر موجود نامہ نگار شیراز حسن کے مطابق فیصلے کے انتظار میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ کچھ دیر پہلے تک تو مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نعرے بازی کررہے تھے البتہ اب وہاں بھی خاموشی پائی جاتی ہے ۔

  11. ’فیصلہ خلاف آنے کا امکان نہیں ہے‘

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آنے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنی دستیاب دستاویزات تھیں عدالت میں پیش کر دی۔

    ،ویڈیو کیپشن‘فیصلہ خلاف آنے کا امکان نہیں’
  12. ’مٹھائی پہنچ گئی ہے‘

    نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا ہے کہ کراچی کے موون پک ہوٹل جہاں عمران خان اس وقت موجود ہیں، وہاں پی ٹی آئی کے کارکن مٹھائی لے کر پہنچ گئے ہیں۔

    عمران
  13. ’عمران کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں‘

    کراچی سے نامہ نگار سحر بلوچ نے بتایا کہ فرید سمین محمد شامل ویئت جیٹ ایئر لائن کے پائلٹ ہیں۔ ان کا تعلق سری لنکا سے ہے۔ وہ کراچی کے اس ہوٹل کی تیسری منزل پر ٹھہرے ہوئے ہیں جہاں عمران خان بھی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ جب ان کو معلوم چلا کہ سابق کرکٹر عمران خان بھی اسی ہوٹل کے نویں فلور پر ہیں تو وہ ان سے ملنے گئے لیکن میڈیا کوآرڈینیٹر نے ان کو یہ کہہ کر نہ ملنے دیا کہ ’عمران کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں‘۔

  14. عمران خان کے حق میں فیصلے کے لیے دعائیہ تقریبات

    نامہ نگار سحر بلوچ نے بتایا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اقلیتی ونگ سندھ کے صدر جے پرکاش اکرانی کے گھر پر بھی پراتھنا کا اہتمام کیا گیا۔

    عمران
  15. سپریم کورٹ
    ،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
  16. ’گو عمران گو‘

    نامہ نگار شیراز حسن نے بتایا ہے کہ مقدمے کے مدعی اور مسلم لیگ کے رکنِ قومی اسمبلی سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں اور عدالت کے باہر ن لیگ کے کارکنان ’گو عمران گو‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

  17. عمران
    ،تصویر کا کیپشنکراچی کے مقامی ہوٹل کی اس منزل کا منظر جہاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ٹھہرے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر جواد اعوان عمران خان کے کمرے کے باہر بیٹھے ہیں۔ میڈیا کو ہوٹل کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
  18. عمران، جہانگیر نااہلی کیس کے اہم نکات

    عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کے اہم نکات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  19. ،ویڈیو کیپشنعمران خان کے وکیل نعیم بخاری کی گفتگو