عمران نااہلی سے بچ گئے، جہانگیر نااہل: کب کیا ہوا؟

پاکستان کی سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کر دیا ہے۔ تاہم عدالت نے عمران خان کو نااہل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

لائیو کوریج

  1. ’جہانگیر ترین کے فیصلے سے افسوس ہوا‘

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ انھیں جہانگیر ترین کی ناالی کے فیصلے سے افسوس ہوا ہے اور عمران خان کے بعد پی ٹی آئی کے لیے سب سے زیادہ خدمات جہانگیر ترین کی ہیں۔

  2. عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کیا مقابلہ: فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نااہلی کیس میں 47 پیشیاں ہونی ہی نہیں چاہئیں تھیں۔ انھوں نے کہا عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کیا مقابلہ۔

  3. بریکنگ, ’عین سکرپٹ کے مطابق ہے‘

    مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عین سکرپٹ کے مطابق ہے، اس میں جہانگیر ترین کو قربان کر کے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بچایا گیا ہے۔

  4. عمران خان ایئرپورٹ کے لیے روانہ

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں

    ،ویڈیو کیپشنعمران خان کراچی ایئر پورٹ کے لیے روانہ
  5. ’فیصلے کی تفصیل پڑھ کر بات کروں گا‘

    عمران خان اور جہانگیر ترین کی اہلیت کے خلاف درخواستیں دائر کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے حوالے سے کوئی بھی بات تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد کریں گے۔

  6. ’ابھی نو کمنٹس‘

    جہانگیر ترین

    ،تصویر کا ذریعہJAHANGIR KHAN TAREEN\TWITTER

    عمران خان کراچی ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ اس موقعے پر انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ ابھی وہ کوئی بیان نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ ان کی جانب سے ہوائی اڈے پر ایک پریس کانفرنس متوقع ہے۔

  7. ’ابھی نو کمنٹس‘

    عمران خان کراچی ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ اس موقعے پر انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ ابھی وہ کوئی بیان نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ ان کی جانب سے ہوائی اڈے پر ایک پریس کانفرنس متوقع ہے۔

  8. عمران خان کے ساتھی جہانگیر ترین کون ہیں؟, جس بھی چیز کو ہاتھ لگایا وہ سونا ہوگئی

    جہانگیر ترین

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پنجاب یونیورسٹی کے ایک لیکچرر سے لے کر کر ارب پتی کاروباری تک اور ’جہیز‘ میں ملنے والی سیاست سے لے کر ملک کی اہم جماعت کے اہم ترین عہدیدار تک جہانگیر ترین نے کامیابیوں کی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جن کی مثال پاکستان میں شائد کہیں اور نہ ملیں۔

    جہانگیر ترین کے تفصیلی تعارف کے حوالے سے آصف فارقی کی تحریر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

  9. بریکنگ, ’عدالت کا فیصلہ 99 فیصد پاکستان تحریک انصاف کے حق میں‘

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو تکنیکی بنیادوں پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تین میں سے دو الزامات مسترد کردیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق عدالت کا فیصلہ 99 فیصد پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آیا ہے۔ بقیہ ایک فیصد کے لیے ریویو پٹیشن میں جائیں گے۔

  10. اے ٹی ایم خراب ہو گئی: بلاول بھٹو

  11. ’مبارک ہو شاہ محمود قریشی‘

  12. بریکنگ, ’فیصلہ غلط ہے‘

    پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی اہلیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے بھی فیصلہ غلط تھا اور جہانگیر ترین کے حوالے سے بھی فیصلہ غلط ہے۔

    RANA SANAULLAH
  13. ،ویڈیو کیپشنسپریم کورٹ
  14. ’مجھے سب ہے یاد‘

    عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ پیشگوئی انھوں نے دو سال قبل کی تھی۔

  15. فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر کے مناظر

    سپریم کورٹ
  16. بریکنگ, جہانگیر ترین آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل

    • نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔ یہ وہی شق ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم نوز شریف نااہل ہوئے تھے۔
    • جہانگیر ترین کی نااہلی کی وجہ لندن میں ان کی جائیداد بنی ہے جس کے بارے میں فیصلے کے مطابق انھوں نے غلط بیانی کی۔
    • فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اس ٹرسٹ کے بینیفیشل اونر نہیں جبکہ حقائق اس کے برعکس ثابت ہوئے اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔
  17. جہانگیر ترین نا اہل

    جہانگیر ترین

    ،تصویر کا ذریعہJAHANGIR KHAN TAREEN\TWITTER

    سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

  18. عمران خان کے ’وکٹری نشان’ کے منتظر کارکنان

    کراچی میں نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن حلیم عادل شیخ نے پارٹی کارکنان کو آگاہ کیا کہ عمران خان نااہلی کیس میں محفوظ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان انتظار میں ہیں کہ عمران خان ہوٹل میں اپنے کمرے کی راہداری میں آکر فتح کا نشان بنائیں گے۔

    کراچی، ہوٹل

    ،تصویر کا ذریعہْBBC

  19. بریکنگ, ’غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ‘

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کے معاملے کا تعین الیکشن کمیشن کرے گا۔

  20. بریکنگ, پی ٹی آئی کے کارکنوں کی نعرہ بازی

    نامہ نگار شیراز حسن نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احاطے کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی جا رہی ہے۔