پاکستان میچ جیت کر بھی ورلڈ کپ سے باہر

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں لارڈز کے میدان میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہرا دیا ہے۔ شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لائیو کوریج

  1. پاکستان کو پہلا نقصان، فخرزمان آؤٹ

    ایک بڑے سکور کی تلاش میں پاکستانی ٹیم کو اپنا پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ فخر زمان آؤٹ ہو کر پویلین واپس۔ فخرزمان اپنے نیچرل سٹائل میں نہیں کھیل پا رہے تھے۔ وہ 31 گیندوں پر 13 رنز بنا کر سیف الدین کو اپنی وکٹ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

    فخر زمان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. پاکستان کے مداح

    ،ویڈیو کیپشنپاکستان کے شائقین ابھی بھی پرجوش ہیں
  3. بنگلہ دیش کی عمدہ بولنگ

    بنگلہ دیش کے بولرپاکستانی بلے بازوں کو کھل کر نہیں کھیلنے دے رہے۔ پاکستان نے ابتدائی پانچ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے سترہ رنز بنائےہیں۔

  4. ابتدائی تین اووروں کا کھیل

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے ہیں۔ فخر زمان نے اونچا شاٹ کھیلا لیکن کوئی بنگلہ فیلڈر گیند کے نیچے نہ آ سکا۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. پہلے اوور میں صرف ایک رنز

    بنگلہ دیشی آف سپنر مہدی حسن کے پہلے اوور میں صرف ایک رنز بنا۔

  6. بنگلہ دیش نے آف سپنر مہدی حسن کو پہلا اوور کرانےکے بلایا ہے

  7. بنگلہ دیش کا پلہ بھاری

    پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنے آخری چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  8. لارڈز میں تماشائیوں کی بڑی تعداد

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے حامیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے لارڈز کے میدان میں پہنچ رہی ہے۔

    تماشائی

    ،تصویر کا ذریعہْBBC Urdu

  9. پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    پاکستان کی ٹیم: امام الحق، فحرزمان ، بابر اعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض محمد عامر اور شاہین آفریدی۔

    بنگلہ دیش نے انڈیا کے خلاف میچ کھیلنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہے۔ محمود اللہ اور مہدی حسن کو شبیر رحمان اور روبیل حسین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم: تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحمن، لٹن داس، محمود اللہ، مصدق حسین، مہدی حسن، محمد سیف الدین، مشرفی مرتضیٰ اور متفیض الرحمن۔

    ٹاس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. سیمی فائنل کا فیصلہ ٹاس سے ممکن

    سیمی فائنل میں کونسی چوتھی ٹیم کھیلے گا اس کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے نتیجے سے جڑا ہوا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے نہ صرف جیت چاہیے بلکہ ایک بہت بڑے مارجن سے جیت چاہیے۔ اگر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اسی وقت یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ سیمی فائنل کونسی کونسی ٹیم کھیلیں گی۔

    سرفراز احمد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images