پندرہ اووروں کا کھیل مکمل, بنگلہ دیش: 15 اووروں میں 73/2
بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پندرہ اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر73 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن اور مشفیق الرحمن کریز پر موجود ہیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں لارڈز کے میدان میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہرا دیا ہے۔ شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پندرہ اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر73 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن اور مشفیق الرحمن کریز پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کے دو تجربہ کار کھلاڑی کریز پر موجود ہیں۔ شکیب الحسن اس ٹورنامنٹ میں 560 رنز بنا چکے ہیں ۔ شکیب الحسن نے رواں ورلڈ کپ کے ہر اننگز میں کم از کم 41 رنز سکور کیے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے تمیم اقبال کو آؤٹ کر کے پاکستان کو دوسری کامیابی دلا دی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی دس اووروں میں 47 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن اور تمیم اقبال کریز پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش نے 316 رنز کے تعاقب میں آٹھ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن 11 اور تمیم 5 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ شاہین شاہ بولنگ کے لیے آئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سومیا سرکار محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش نے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی پانچ اووروں میں 22 رنز بنائے ہیں۔
حارث سہیل نے محمد عامر کی گیند پر سلپ میں سومیا سرکار کا کیچ ڈراپ کر دیا۔ بنگلہ دیش نے تین اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات ختم۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے بنگلہ دیش کو 7 رنز پر آؤٹ کرنا ضروری تھا۔
یہ اس ورلڈ کپ میں تیسرا موقع ہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 سے زائد رنز بنائے ہیں۔
پاکستان نے لارڈز کے میدان میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں 316 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کی طرف بابراعظم اور امام الحق نے عمدہ بیٹنگ کی۔ امام الحق 100 اور بابر اعظم 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اننگز کے آخری حصے میں عماد وسیم نے ایک بار عمدہ اننگز کھیلی اور 26 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی طرف مصتفیض الرحمن نےعمدہ بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
عماد وسیم 26 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 308 رنزبنائےہیں۔ ایک اوور کا کھیل باقی ہے۔
مستفیض الرحمن اس ورلڈ کپ میں 20 وکٹیں لے چکے ہیں جو مچل اسٹارک کی 24 وکٹوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
180 کی پارٹنر شپ کے بعد پاکستان کی چھ وکٹیں سکور میں صرف 109 رنز کے اضافے پر گری ہیں۔
مصتفیض الرحمن نے ایک خوبصورت ریٹرن کیچ لے شاداب خان کو آؤٹ کر دیا۔
پاکستان نےچھیالیس اعشاریہ پانچ اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے ہیں۔ افغانستان کے خلاف پاکستان کو فتح دلانے والے آل رونڈر عماد وسیم ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کر رہے ہیں۔ عماد وسیم 26 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
اگرچہ پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بالکل ختم ہوتے جا رہے ہیں لیکن ابھی بھی شائقین نے حوصلہ نہیں ہارا۔

سرفراز احمد عماد وسیم کا ایک شاٹ لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سےچلے گئے ہیں۔ وہاب ریاض بیٹنگ کے لیےمیدان میں اترے ہیں۔
حارث سہیل تیز رنز بنانے کی کوشش میں آؤٹ ہو کر پویلین واپس۔ آخری اووروں میں عمدہ بولنگ کرنے کی شہرت رکھنے والے مصتفیض الرحمن نے حارث سہیل کی وکٹ حاصل کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
محمد حفیظ چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہو کر پویلین واپس۔ پاکستان نے 42 اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے ہیں۔