امام الحق سنچری بنا کر ہٹ وکٹ آؤٹ ہو گئے
امام الحق نے سنچری مکمل کرنے کے فورا بعد ایک شاٹ کھیلتے ہوئے پاؤں وکٹوں میں مارا اور اس طرح ہٹ وکٹ آؤٹ ہو گئے۔ حارث سہیل کھیلنے کے لیے آئے ہیں۔ نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق امام الحق ورلڈ کپ میں مصباح الحق کے بعد ہٹ وکٹ ہونے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔










