پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم کامیابی

ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 49 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔

لائیو کوریج

شجاع ملک، محمد صہیب

  1. محمد حفیظ آؤٹ

    محمد حفیظ 20 رنز بنا کر ایڈن مارکرم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انھوں نے یہ رنز ایک چھکے کی مدد سے 33 گیندوں پر بنائے۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. بریکنگ, پاکستانی سکورنگ سست روی کا شکار, گذشتہ پانچ اوورز میں پاکستان کا رن ریٹ 2.80 رہا ہے

  3. پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جہانگیر خان کا مشورہ, پاکستان کے آرمی چیف بھی گراؤنڈ میں موجود

    ’میں بھی دیگر تمام پاکستانیوں کی طرح اس امید کے ساتھ لارڈز پر آئے ہیں کہ پاکستانی ٹیم اس میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن کھلاڑیوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور انہیں اس بات کا اطمینان ہونا چاہیے کہ وہ جو محنت کررہے ہیں وہ نظر آئے۔ ناامیدی کے بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر نئے دن کی ابتدا کی جائے۔‘ ۔ جہانگیر خان

    جہانگیر

    ،تصویر کا ذریعہJehangir Khan

  4. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 29 اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز, بابر اعظم 29، محمد حفیظ 19

  5. عمران طاہر کی ٹورنامنٹ میں بہترین بولنگ کا راز کیا؟

    عمران طاہر نے اب تک ٹورنامنٹ میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں چھ دائیں ہاتھ جبکہ چار بائیں ہاتھ کے بلے باز شامل ہیں۔

    انھوں نے گوگلی کرا کر چار بلے بازوں کو چکما دیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 27 اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز, بابر اعظم 27 ، محمد حفیظ 18

  7. پاکستانی شائقین میچ سے محضوظ ہوتے ہوئے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. بریکنگ, 25 اوورز میں پاکستان کے 133 رنز, محمد حفیظ 17 ، بابر اعظم 25

    پاکستان نے اوپنرز کے نقصان پر نصف اننگز کے اختتام تک 133 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے اب تک 16 چوکے اور دو چھکے مارے ہیں۔

  9. محمد حفیظ ناٹ آؤٹ، ایل بی ڈبلیو کا ریوو ناکام

    عمران

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. بریکنگ, اگلی ہی گیند پر عمران طاہر کا محمد حفیظ کے خلاف ریوو

  11. بریکنگ, حفیظ کا عمران طاہر کی گیند پر چھکا!

    مد وکٹ فیلڈ کے ہاتھوں سے گیند تھوڑی ہی دور تھی۔

  12. بریکنگ, حفیظ کا کیچ ڈراپ

    محمد حفیظ اپنی ساتویں گیند پر عمران طاہر کو بیک فٹ پر کٹ مارنے گئے لیکن گیند ان کے بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی کوئنٹن ڈی کاک کے گلوز میں گئی لیکن وہ اسے مضبوطی سے پکڑنے میں ناکام رہے۔ حفیظ کا سکور اس وقت صرف دو تھا۔

    اس سے پہلے انگلینڈ کے میچ میں بھی جیسن رائے نے حفیظ کا کیچ چھوڑا تھا جس کے بعد انھوں نے 84 رنز بنائے تھے۔

    ڈی کاک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  13. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 22 اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز, بابر اعظم 17 ، محمد حفیظ 1

    اس اوور میں بابر اعظم نے لنگی نگیڈی کو دو چوکے مارے۔

  14. عمران طاہر اچھے فیلڈر نہیں!

    ’میں نے جتنے لوگوں کے خلاف کرکٹ کھیلی ہے ان میں سے بدترین فیلڈرز میں سے ایک عمران طاہر ہیں۔۔۔ اسی لیے یہ کیچ انتہائی شاندار تھا!‘ ۔ سابق انگلینڈ سپنر گریم سوان

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. پاکستان کے 100 رنز مکمل

    22ویں اوور میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستان نے اب تک اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا مارا ہے۔ جنوبی کی طرف سے دونوں وکٹیں عمران طاہر نے حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے اس وقت کریز پر محمد حفیظ اور بابر اعظم موجود ہیں۔

  16. بریکنگ, محمد حفیظ کریز پر

  17. بریکنگ, امام الحق آؤٹ

    امام الحق مڈ آن کی جانب ڈرائیو کرنے گئے لیکن عمران طاہر نے اپنی ہی بولنگ پر ان کا خوبصورت کیچ پکڑا۔ یہ عمران طاہر کی میچ میں دوسری وکٹ ہے اور ایسے دونوں اوپنر پویلین واپس جا چکے ہیں۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 20 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز, بابر اعظم7 ، امام الحق 44

    اس اوور میں بابر اعظم نے لنگی نگیڈی کو اپنی اننگز کا پہلا چوکا مارا۔

  19. یہ لارڈز ہے یا لاہور؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 19 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 92 رنز, بابر اعظم 2، امام الحق 44